Front - The Prophet Muhammed

Saturday, December 28, 2013

قرآنی پیغامات

قرآنی پیغامات

اور اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے گو آپ کا کیسا ہی جی چاہتا ہو۔
(سورہ یوسف ۱۰۳)

لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔
(سورہ ھود ۱۱۷)

بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔
(سورہ عنکبوت ۶۳)

 اور لیکن اکثرآدمی علم نہیں رکھتے۔
(سورہ الاعراف ۱۸۷)

  لیکن ان میں سے اکثر لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں۔
 (سورہ انعام ۱۱۱)

 اور ان میں اکثر آدمی حق کو نہیں جانتے بلکہ اس سے منہ پھیرنے والے ہیں۔
(سورہ الانبیاء ۲۴)

 اور ان میں سے اکثر لوگ صرف بے اصل خیالات پر چل رہے ہیں اور یقینََا بے اصل خیالات امر حق 
میں ذرا بھی مفید نہیں۔
(سورہ یونس ۳۶)

 اور اکثر لوگوں میں ہم نے وفائے عہد نہ دیکھی، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں۔ 
(سورہ الاعراف ۱۰۲)

 اور ان سے پہلے بھی اگلے لوگوں میں اکثر گمراہ ہو چکے ہیں۔
(سورہ الصافات ۷۱)

ان میں سے اکثر لوگوں پر بات ثابت ہو چکی ہے، سو یہ لوگ ایمان نہ لائیں گے۔
(سورہ یٰس ۷)

 اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہو گیا ہے۔
(سورہ الحج ۱۸)

 بارہا چھوٹی چھوٹی جماعتیں بڑی بڑی جماعتوں پر خدا کے حکم سے غالب آگئیں۔
(سورہ البقرہ ۲۴۹)

اللہ تعالیٰ نے بے شمار مواقع پر تمہاری مدد کی اور حنین کے دن بھی کی، جبکہ تمہیں تمہاری کثرت نے دھوکے میں ڈال دیا تھا، پھر وہ کثرت تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین باوجود اپنی فراخی کے تم پر تنگ ہونے لگی، پھر تم پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
(سورہ التوبہ ۲۵)

 آپ فرما دیجیے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں، گو تمہیں ناپاک کی کثرت تعجب میں ڈالتی ہو
(سورہ مائدہ ۱۰۰)

 اور دنیا میں زیادہ لوگ ایسے ہیں کہ اگر آپ ان کا کہا ماننے لگیں تو آپ کو اللہ کی راہ سے بے راہ کردیں، اور وہ محض بے اصل خیالات پر چلتے ہیں اور اٹکل پچو لڑاتے ہیں۔
(سورہ انعام ۱۱۶)

No comments:

Post a Comment