Front - The Prophet Muhammed

Tuesday, September 17, 2013

What is Halalah?

By Mufti Ebrahim Desai

Q. When a husband divorces his wife three times, she is already traumatized, why does Shariah punish her again by subjecting her to halalah? Why isn't a simple nikah sufficient without consummation? Why should the divorcee be dirtied by another man? I personally won't return to such a woman. Doesn't the process of halalah also create temptations of other men in the divorcee?
A. The concept of halalah, where the divorcee of three times (Talaq-e-Mugallazah) is required to marry another man and have the marriage consummated as a precondition for her to revert to her husband is expressly mentioned in the Quran (Baqarah: 230) and many Ahadith (Bukhari, vol. 2 - pg. 731 H.M. Saeed). Allah Ta'ala is Al-Hakeem (The All-Wise). Every decree of Allah is filled with wisdom. The full depth of the wisdom of Allah Ta'ala can never be fathomed by all the most intelligent people of the world. We as the slaves of Allah Ta'ala are duty bound to express submission to Allah. He is our Master and we are His slaves. We have to simply obey the orders of Allah whether we understand them or not. Allah out of infinite mercy has also granted the understanding of deen to the Ulama. That understanding creates a sense of fulfillment in expressing servitude to Allah. The practice of halalah is the express order of Allah. This was also advised by Rasulullah (sallallahu alayhi wasallam) to the wife of Rifa'ah Al-Qurazi who was previously married to Abdul Rahman Ibn Zabeer. This incident is recorded in almost every book of Hadith and several places in Bukhari. Let us briefly discuss the wisdom of this decree of Allah. Shariah has granted a lofty position to a woman as a daughter, as a wife, as a sister and as a mother. She ascends on the throne of nobility as she passes the different phases of a woman. My focus here is only on her position as a wife and maintaining the marriage bond.
It is mentioned in Bukhari that at the time of Jaahiliyah a man could divorce his wife for any number of times and take her back as he wished to. Any noble woman would understand the trauma of this practice. She can never be focused in life. There is absolutely no dignity or honor for her if she is repeatedly divorced. Her position as a wife is always in suspense. She was no more than a cheap commodity, in fact worse. The reasons for that are clear as she is a human being with feelings equal to a man. Shariah has restored her with a right of dignity and restricted the unlimited number of divorces. If a man wants her as a wife, he must understand the commitment of marriage and the respect of his wife. He knows ahead of time that the limit of divorce is three. Shariah has advised him that divorce is the most abhorred thing. Rasulullah (sallallahu alayhi wasallam) said, Verily the most abhorred among permissible things is divorce. The husband must exercise restraint and tolerate his wife just as she too, tolerates him.
If he divorces her expressly one or two times (Talaq-e-Raji) in one sitting or in different sittings then he can unilaterally take her back within the period of iddat. He cannot take her back thereafter without her consent. This is also the ruling if an indicative divorce (Talaq-e-Ba'in) was issued. It is now her independent right. She must decide whether she wants to live with the man that divorced her and abused her. Once he gives her three divorces, he just cannot have her back. Now it is not even her right to decide to go back to her ex-husband. Shariah steps in to protect her dignity and honor and stop abuse against her. A woman by nature gives in more often and easily than a man. It is possible she may simply subject herself to her abusive husband. Shariah considers her nature and now throws a strong armour around her. She now is the sole right of the Shariah. Now nobody owns her. Her abusive husband needs to be treated with contempt. Any noble man who knows the consequences of three divorces and the process to have his wife back will never divorce his wife. He will respect her and tolerate her. The purpose of halalah is clearly misunderstood. It is incorrectly regarded as an unjust punishment to the divorcee. In fact, the institution of halalah is to protect a woman against the abuse of divorce. If a man cannot respect his wife, he is not worthy of respect. He must be taught the hard way. This does not mean that halalah is a punishment to the woman. Shariah does not impose on her to remarry. It is her right. She can choose not to re-marry. If she does marry, it should not be to merely fulfill a prerequisite to revert to her ex-husband. It is to be a marriage of honor and dignity, a permanent and normal marriage with all its rights. If this marriage happens to be unsuccessful, then again she has the right to marry her ex-husband. She does not have to if she chooses not to remarry him. It is clear from the above explanation that the concept of halalah is:
1. To protect the wife from the abuse of her husband.
2. The husband should understand the implications of three divorces and exercise restraint.
3. If he does not contain himself, he cannot be given an unlimited right of divorce.
The above explanation and subsequent points fulfil you. Now, reverting to your points;
1.You enquire why must she consummate her marriage with her new husband. Our response is why not. Why did she re-marry? Just to legitimize her return? She should not enter into a marriage with that intention. If she does so, what remedy is there for a woman who does not accept the dignity granted to her by Shariah? She is subjecting herself to a process for her abusive ex-husband.
2.You state you will never return to a woman dirtied by another man. If you feel like that, you can be a perfect husband and never divorce your wife for her to be "dirtied" by another man. If you do divorce her, why would you be worried about her being dirtied for you? You did worse to her by your abuse to her than her merely being dirtied. An abusive husband needs the psychological punishment of halalah. If the ex-husband feels she is dirtied, he doesn't have to take her back if he doesn't want to. Nobody forces him to do so. It is his choice. He must decide. If he takes her back, why call her dirty?
3.You enquire that her sleeping with another man creates more temptations for her. That is correct. The husband must realize all this ahead of time and exercise control. A chaste woman will only fulfil herself in a legitimate avenue. She will look after her chastity and respect. We are discussing the preservation of the dignity and honor of an Allah fearing chaste woman, not just any woman.

بیٹابہتریابیٹی؟

 2011 کے ایکسپریس اخبار میں ایک چھوٹی سی خبر چھپی کہ چار سدہ کے علاقے میں ایک حاملہ عورت نے الٹرا ساؤنڈ کروایا ۔جب اسے علم ہوا کہ اس کی ہونےوالی اولاد بیٹی ہےتو وہ دلبرداشتہ ہوگئی۔چنانچہ وہ گھر واپس آئی اور گن سے فائر کرکےخود کو ہلاک کردیا۔
ہماری سوسائٹی میں یہ ایک عام رویہ ہے کہ بیٹوں کو بیٹیوں پر فوقیت دی جاتی ہے۔ عام طور پر بیٹا ہونے پر خوشی منائی جاتی اور بیٹی پر منہ بنایا جاتا ہے۔اگر عقل وفطرت اور اسلام کے لحاظ سے لڑکا لڑکی سے بہتر ہے تو اس روئیے میں کوئی قباحت نہیں۔ لیکن اگر ایسا نہیں تو روئیے کی اصلاح ضروری ہے۔ آئیے اس مسئلے کاسنجیدگی سے جائزہ لیتے ہیں:
ماضی کی داستان: اس مسئلہ کا اگر دقت نظر سے جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ زمانہ قدیم ہی سے بیٹوں کو فوقیت دی جاتی رہی ہے۔ اس ترجیح کی کچھ معاشی،سماجی اور نفسیاتی بنیادیں ہیں۔ انسان کا ابتدائی دور قبائلی اور زرعئی نظاموں پرمشتمل تھا۔ غذا کاحصول یا تو شکار کرنے پر منحصر تھا یا پھر کھیتی باڑی کے ذریعےغلہ اگانے پر۔ دونوں ہی صورتوں میں بڑی تعداد میں کام کرنے والی لیبر فورس یعنی مزدوروں  کی ضرورت ہوتی تھی۔ بیٹا ہونے کی صورت میں ایک فرد کو مفت کےمزدور ہاتھ آجاتے اور بیٹی ہونے کی صورت میں وہ ان کماؤ پوتوں سے محروم رہ جاتا تھا۔یہ بات واضح رہے کہ قدیم زمانے میں باپ کو اپنے بیٹوں پر تشدد، انہیں خاندان سے خارج کردینے، یہاں تک کہ انہیں قتل تک کرنے کے اختیارات بھی بعض صورتوں میں حاصل تھے ۔ چنانچہ بیٹے اپنی معاشی اور سماجی بقا کے لئے باپ
کی حکم ماننے اور مشترکہ جائداد سے جڑے رہنے پر مجبور تھے ۔
ماضی میں بیٹے کو ترجیح دینے کی ایک سماجی وجہ بھی تھی وہ یہ کہ بیٹوں اور پوتوں کی کثرت سماج میں ایک احساس تحفظ فراہم کرتی اور مبینہ دشمنوں سے دفاع میں معاون ثابت ہوتی تھی۔اس کے برعکس بیٹی کی ولادت کی صورت میں ایک طرف تو محافظوں کی نفری میں کمی واقع ہوجاتی اور دوسری جانب لڑکی کی بلوغت اور شادی تک حفاظت کا بار بھی بڑھ جاتا تھا۔
بیٹو ں کو ترجیح دینے کا ایک پہلو نفسیاتی بھی تھا ۔ جب لڑکے کے اس قدر دنیاوی فائدے نظر آنے لگے تو لوگ مرد کو برتر اور عورت کو کمتر مخلوق سمجھنے لگے۔ اسی طرح نسل کے تسلسل کا سلسلہ بیٹے سے جوڑ دیا گیااور ایک غلط تصور پیدا ہوگیا کہ اگر بیٹا نہ ہو ا تو نسل ختم ہوجائے گی۔ ان سب باتوں کا لازمی نتیجہ یہ نکلا بیٹی کی ولادت نفسیاتی طور پر ناپسند کی جانے لگی۔ پھر بعد میں پیدا ہونے والی نسلوں نے اس ناپسندیدگی کو ایک روایت کے طور پر قبول کرلیا۔
موجودہ صورت حال: موجودہ دور صنعتی معاشرے ، منظم ریاست اور شخصی آزادی کا دور ہے۔ اس پروفیشنلزم کےدور میں کوئی باپ مزدوروں کی فراہمی کے لئےبیٹوں کا محتاج نہیں بلکہ اس مقابلے کی اکانومی میں پروفیشنل اور قابل ملازم کو نا اہل بیٹے پر ترجیح دینا لازم ہوتا ہے۔ اسی طرح ریاستی نظم کی موجودگی میں تحفظ کی
ذمہ داری حکومتی اداروں پر ہے ناکہ خاندانوں پر۔ نیز اس شخصی آزادی کے دور میں ایک باپ کو اپنے بچوں پر انتہائی محدود اختیارات ہیں ۔چنانچہ آج کوئی باپ قانونی طور پر اپنے بچوں پر تشدد نہیں کرسکتا، انکی مرضی کے خلاف انکی شادی نہیں کرسکتا اور انکی کمائی پر اپنا تسلط نہیں کرسکتا۔ جہاں تک نفسیاتی طور پر عورت کو کمتر سمجھنےکی بات ہے تو اسلام کے علاوہ جدید سماجی علم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عورت اور مرد بحیثیت انسان برابر ہیں۔ البتہ یہ دونوں اپنی طبعی ساخت اور ذمہ داریوں کی بنا پرمختلف ہیں تو ان کے حقوق و فرائض میں بھی فرق پایا جاتا ہے۔ اسی طرح نسل چلنے کا قدیم نظام جس میں شجرہ وغیرہ بھی محفوظ رکھا جاتا تھا وہ اب ختم ہوچکاہے۔ اور آج لوگوں کو اپنے داد ایا پردادا تک کا نام معلوم نہیں ہوتا۔ چنانچہ نسل کا تسلسل کوئی معنی نہیں رکھتا ۔
قرآن کا تبصرہ
سورہ شوریٰ کی درج ذیل آیات ملاحظہ فرمائیں:اللہ ہی کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں، وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے (نری) لڑکیاں دیتاہے اور جسے چاہتا ہے (نرے) لڑکے عنایت کرتا ہے۔ اور جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں (ملاجلا کر) دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے۔وہ (سب کچھ) جاننے والا (اور) قدرت والا ہے۔(الشوریٰ: ۴۹-۵۰:۴۲)
احادیث میں بیٹی کی اہمیت
1-حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس مرد کی بھی دو بیٹیاں بالغ ہو جائیں اور وہ ان کے ساتھ حسن سلوک کرے (کھلائے پلائے اوردینی آداب سکھائے) جب تک وہ بیٹیاں اسکے ساتھ رہیں یا وہ مرد ان بیٹیوں کے ساتھ رہے (حسن سلوک میں کمی نہ آنے دے) تو یہ بیٹیاں اسے ضرور جنت میں داخل کروائیں گی ۔( سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 551)
2- حضرت عقبہ بن عامر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا جسکی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر صبر کرے (جزع فزع نہ کرے کہ بیٹیاں ہیں)اور انہیں کھلائے پلائے۔ پہنائے اپنی طاقت اور کمائی کے مطابق تو یہ تین بیٹیاں (بھی) روز قیامت اس کے لئےدوزخ سے آڑ اور رکاوٹ کا سبب بن جائیں گی۔(سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 550)۔
3- عروہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک عورت اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ مانگتے ہوئی آئی، اس نے میرے پاس سوائے ایک کھجورکےکچھ نہیں پایا، تو میں نے وہ کھجور اسے دیدی، اس عورت نے اس کھجور کو دونوں لڑکیوں میں بانٹ دیا اور خود کچھ نہیں کھایا، پھر کھڑی ہوئی اور چل دی، جب نبی ﷺ ہمارے پاس آئے تو میں نے آپ ﷺ سے بیان کیا آپ نے فرمایا کہ جو کوئی ان لڑکیوں کے سبب سے آزمائش میں ڈالا جائے تو یہ لڑکیاں اس کے لئے آگ سے حجاب ہوں گی۔( صحیح بخاری جلد 1 حدیث نمبر 1333 )
ان آیات اور احادیث کی میں یہ بیان کردیا کہ بیٹا اور بیٹی کی پیدائش اور بانجھ پن سب کچھ اللہ کے چاہنے پر منحصر ہے اور اس کا چاہنا کوئی الل ٹپ نہیں کہ آنکھیں بند کرکے اولاد بانٹ دی۔ بلکہ وہ سب کچھ جانتے بوجھتے ، کامل علم کے ساتھ، حکمتوں اور مصلحتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کام کرتا ہے۔ وہ حکمت اور مصلحت کیاہے؟ اس کا جواب اس آیت کے سباق میں موجود ہے کہ یہ دنیا جزا سزا اور نعمت و نقمت کا مقام نہیں بلکہ آزمائش کی جگہ ہے ۔ چنانچہ بیٹے یا بیٹی کا پیدا ہونا انسان کوشکر یا صبر کے امتحان میں ڈالتا ہے ۔نیز لڑکا ہو یا لڑکی ، اللہ تعالیٰ یہ دیکھتے ہیں کہ والدین کس طرح ان کی درست تربیت کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں ۔ دوسری جانب بانجھ پن انسان کو صبر کی آزمائش میں لے آتا ہے ۔ چنانچہ اس سارے عمل میں انسان کی آزمائش یہی ہے کہ وہ کس خوبی سے محرومی پر صبر واستقامت کرتا، جزا فزا سے گریز کرتا ، اللہ کی حکمتوں پر بھروسہ کرتااور غیراللہ کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے خالص رب ہی سے رجوع کرتا ہے۔
خلاصہ
1-ماضی میں انسان معاشی فائدے حاصل کرنے لئے بیٹوں کو پسند کرتا تھا لیکن آج کے دور میں یہ صورت حال نہیں۔آ ج ایک بیٹا معاشی طورپرکمانےلگتاہےتووالدین کو اس کی کمائی پر کوئی اختیار نہیں۔نیز آج کے دور میں بیٹی بھی کما سکتی اور اپنی شادی اور تعلیم کے اخراجات اٹھا سکتی ہے۔
2-شخصی آزادی کی بنا پر والدین کا اولاد پر مطلق اختیار نہیں۔ چنانچہ اگر بیٹی نے اٹھ کر کسی دوسرے گھر چلے جانا ہے تو بیٹے نے نفسیاتی طور پر علحیدگی اختیارکرکےاپناالگ گھر بسانا ہے۔
3-ریاستی نظم کی موجودگی میں بیٹوں کی کثرت کا کوئی فائدہ نہیں۔ کسی دشمن سے نبٹنے کے لئے ہر فرد کو پولیس کی ضرورت ہے خواہ اسکی بیٹیاں ہوں یا بیٹے۔
4-جہاں تک بیٹی کے تحفظ اور اسکی ذمہ داری کا تعلق ہے تو یقیناََ اسکی تعلیم ، تربیت، عفت کی حفاظت اور شادی کے اخراجات وغیرہ بڑی ذمی داریاں ہیں۔ لیکن کم وبیش یہی ذمہ داریاں بیٹے کے کیس میں بھی ہیں۔اسکی تعلیم، تربیت میں وہی اخراجات ہیں۔اسکی عفت کی حفاطت کی بجائےبری صحبت سے بچانے کی ذمہ داری ہے ۔
یعنی اگر لڑکی کی حفاظت ایک داخلی معاملہ ہے تو لڑکے کو خارجی ماحول میں رہ کر کنٹرول کرنا پڑتا ہے ۔ اسی طرح لڑکا اور لڑکی کی شادی میں اخراجات کی نوعیت کم
وبیش برابر ہی ہے۔ اگر لڑکی کو جہیز دینا پڑتا ہے تو لڑکے کو بری چڑھائی جاتی ہے۔اگر فرنیچر اور الیکٹرانک آئٹمز کو نظر انداز کردیا جائے تو بری اور جہیز میں کوئی زیادہ فرق نہیں۔
5-نفسیاتی طور پر بیٹے کو ترجیح دینا ایک مغالطہ اور غلط روایت ہے ۔ نبی کریم ﷺ کی چار صاحبزادیاں اور دو بیٹے پیدا ہوئے۔ لیکن بیٹوں میں سے کوئی بچ نہیں پایا۔ اس کے باوجود آپ نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ ؓ سے بہت زیادہ محبت اور تعلق کا اظہار کیا۔چنانچہ اسلام میں بیٹوں کو فوقیت دینے کی کوئی بنیاد نہیں ملتی بلکہ یہ تو جاہلی معاشر ے کی بنیاد ہے۔
6-نسل چلنے کا تصور انتہائی فرسودہ ہے۔ آج لوگوں کو اپنے دادا پرداد کا نام معلوم نہیں ہوتا ۔لہٰذا نسل چلانے کے لئے وارث کی خواہش کو طول دینا ، اسکےلئےعورت کی صحت کا خیال رکھے بنا بچوں کی فوج تیار کرلینا مناسب نہیں ۔ اسی طرح لڑکی پیدا ہونے کی صورت میں عورت کو مورد الزام ٹہرانا یا دوسری شادی کرنا بھی خلاف عقل ہے کیونکہ آج سائنس نے ثابت کیا ہے کہ لڑکا یا لڑکی بننے کا انحصار مرد کے اسپرم میں ہوتا ہے ۔ مرد کے خارج کئے ہوئےکروموسومز میں سے اگر ایکس ولادت میں استعمال ہو تو لڑکی اور اگر وائی استعمال ہو تو لڑکا پیدا ہوتاہے۔چنانچہ عورت کا کردار اس ضمن میں ایک مفعول کا ہوتا ہے۔
7-بیٹے یا بیٹی کی خواہش کرنا اور اسکے لئے دعا کرنا کوئی بری بات نہیں البتہ جب ولادت ہوجائے اور اللہ کا فیصلہ صادر ہوجائے تو اس کی رضا پر راضی رہنااوراسکےفیصلےکو خوش دلی سے قبول کرنا ہی عبدیت اور دانش مندی کا تقاضا ہ