چہل حدیث کی فضیلت:
وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ [ثقة]، عَنْ أَبِيهِ [ميمون بن بدر الأزدي - مقبول]، عَنْ عَطَاءٍ[ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن] ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ[صحابي] ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ[صحابي] ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَعَلَّمَ أَرْبَعِينَ حَدِيثًا مِنْ أَمْرِ دِينِهِ بَعَثَهُ اللَّهُ فِي زُمْرَةِ الْفُقَهَاءِ وَالْعُلَمَاءِ " .
ترجمہ : حضرت معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو سیکھے چالیس (٤٠) احادیث احکام دین (میں) سے ، اسے اٹھاۓ گا الله فقہاء و علماء کی جماعت (میں) سے.
***************************************
القرآن : اور اے قوم! اپنے پروردگار سے بخشش مانگو پھر اسکے آگے توبہ کرو وہ تم پر آسمان سے موسلا دھار بارش برسائے گا اور تمہاری طاقت پر طاقت بڑھائے گا۔ اور دیکھو گناہگار بن کر روگردانی نہ کرو۔ (ھود:٥٢)
پھر میں نے کہا کہ اپنے پروردگار سے معافی مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے۔ وہ تم پر آسمان سے موسلا دھار مینہ برسائے گا۔ اور تمہارے مال اور بیٹوں میں اضافہ کرے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا۔(نوح:١٠-١٢)
اللہ کی نعمتیں برسیں گی:
یعنی ایمان و استغفار کی برکت سے قحط و خشک سالی (جس میں وہ برسوں سے مبتلا تھے) دور ہو جائیگی اور اللہ تعالیٰ دھواں دھار برسنے والا بادل بھیج دیگا جس سے کھیت اور باغ خوب سیراب ہونگے۔ غلّے، پھل، میوہ کی افراط ہو گی، مواشی وغیرہ فربہ ہو جائیں گے، دودھ گھی بڑھ جائے گا یعنی مالی اور بدنی ، روحانی و ایمانی قوت کا اضافہ کر دیا جائے گا اور عورتیں جو کفر و معصیت کی شامت سے بانجھ ہو رہی ہیں اولاد ذکور(نرینہ) جننے لگیں گی۔ غرض آخرت کے ساتھ دنیا کے عیش و بہار سے بھی وافر حصہ دیا جائے گا۔ بشرطیکہ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع ہو کر اس کی اطاعت سے مجرموں کی طرح روگردانی نہ کرو۔ (تنبیہ) استسقاء کی اصل رُوح: امام ابوحنیفہؒ نے اس آیت سے یہ نکالا ہے کہ استسقاء کی اصل حقیقت اور روح استغفار وانابت ہے اور نماز اس کی کامل ترین صورت ہے، جو سنت صحیحہ سے ثابت ہوئی۔
1 - أَنْبَأَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ هِبَةُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْغَزَّالِ ، قَالا : أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ صَصَرَى بِدِمَشْقَ ، أنا بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يَحْيَى ، نا أَبُو نَصْرٍ لَيْثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ لَيْثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَرْوَزِيُّ بِخَانِقِينَ ، قَدِمَ حَاجًّا ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَهْدِيٍّ الآمُلِيُّ ، نا نَصْرُ بْنُ الْعَلاءِ الْمَرْوَزِيُّ ، نا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الاسْتِغْفَارُ فِي الصَّحِيفَةِ " ، يَعْنِي يَتَلأْلأُ نُورًا .
المحدث: السيوطي - المصدر: الجامع الصغير - الصفحة أو الرقم: 3056 ، خلاصة حكم المحدث: ضعيف
ترجمہ : استغفار صحیفہ (نامہ اعمال) میں نور بن کر چمکتا رہتا ہے.
2 - حَدَّثَنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، قَالَ : نا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ : نا ابْنا مُنْذِرٍ عُبَيْدُ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْأَبِيهِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَحَبَّ أَنْ تَسُرَّهُ صَحِيفَتُهُ ، فَلْيُكْثِرْ فِيهَا مِنَ الاسْتِغْفَارِ " . لا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الزُّبَيْرِ إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ .[ المعجم الأوسط للطبراني » بَابُ الْأَلِفِ » مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ ... رقم الحديث: 857]
[المحدث: السيوطي - المصدر: الجامع الصغير - الصفحة أو الرقم: 8322 ، خلاصة حكم المحدث: حسن
المحدث: الألباني - المصدر: صحيح الجامع - الصفحة أو الرقم: 5955 ، خلاصة حكم المحدث: صحيح]
ترجمہ : جس کی منشا و خواھش ہو کہ اس کا نامہ اعمال اس کے لئے خوش گوار ثابت ہو تو اس کو چاہئے کہ اس میں استغفار کی کثرت کرے.
تخريج الحديث
|
3 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الأَهْوَازِيُّ الْخَطِيبُ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُمَيْدٍ الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ فَرْقَدٍ الْقَزَّازُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَالَ دُبُرَ كُلِّ صَلاةٍ : أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ ، غُفِرَ لَهُ ، وَإِنْ كَانَ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ " ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، إِلا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُخْتَارِ الْبَصْرِيُّ ، وَلا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، إِلا عَمْرُو بْنُ فَرْقَدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ حُمَيْدٍ .
ترجمہ : جس نے ہر فرض نماز کے بعد الله سے یوں استغفار کیا : (( أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ )) یعنی میں الله سے اپنے گناہوں کی بخشش کا طلبگار ہوں ، جس کے سوا کوئی پرستش کے لائق نہیں ، وہ ہمیشہ سے زندہ ہے ، ہر شے اسی کے دم سے قائم ہے اور میں اسی کی طرف رجوع و توبہ تائب ہوتا ہوں. تو اس کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے خواہ جنگ سے بھاگنے کا گناہ کیوں نہ ہو.
تخريج الحديث
4 - حَدَّثَنِي حَاجِبُ بْنُ أَرْكِينَ الْفَرْغَانِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يَسَارٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَارِثِ الْوَاقِدِيُّ ، ثنا سَاكِنَةُ ابْنَةُ الْجَعْدِ الْغَنَوِيَّةُ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ أُمَّ عَقِيلٍ الْغَنَوِيَّةَ ، تَقُولُ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، تَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فِي كُلِّ يَوْمٍ سَبْعِينَ مَرَّةً ، لَمْ يُكْتَبْ فِي يَوْمِهِ مِنَ الْغَافِلِينَ ، وَمَنِ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ سَبْعِينَ مَرَّةً ، لَمْ يُكْتَبْ فِي لَيْلَتِهِ مِنَ الْغَافِلِينَ " .
ترجمہ : جس نے ہر روز ستر (٧٠) بار الله سے استغفار کیا ، اس کو جھوٹے لوگوں میں سے نہ لکھا جاۓ گا . اور جس نے ہر رات ستر (٧٠) بار الله سے استغفار کیا ، اس کو غافلين میں شمار نہ کیا جاۓ گا .
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّ صَاحِبَ الشِّمَالِ لِيَرْفَعُ الْقَلَمَ سِتَّ سَاعَاتٍ عَنِ الْعَبْدِ الْمُسْلِمِ الْمُخْطِئِ أَوِ الْمُسِيءِ، فَإِنْ نَدِمَ وَاسْتَغْفَرَ اللهَ مِنْهَا أَلْقَاهَا، وَإِلَّا كُتِبَتْ وَاحِدَةً»
[أخرجه الطبرانى (8/185، رقم 7765) قال الهيثمى (10/208) : رواه الطبرانى بأسانيد ورجال أحدها وثقوا. وأبو نعيم فى الحلية (6/124) . وأخرجه أيضًا: الطبرانى فى مسند الشاميين (1/301، رقم 526) ، والبيهقى فى شعب الإيمان (5/391، رقم 7051) .]
5 - حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ ، ثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنِ اسْتَغْفَرَ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَةٍ حَسَنَةً " .
المحدث: الهيثمي - المصدر: مجمع الزوائد: كِتَابُ التَّوْبَةِ ، بَابُ الِاسْتِغْفَارِ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ - الصفحة أو الرقم: 10/213(17598) ، خلاصة حكم المحدث: إسناده جيد
ترجمہ : جس نے مومن مرد و عورت کے لئے استغفار کیا ، اس کے لئے ہر مومن مرد و عورت کے بدلے ایک ایک نیکی لکھی جاۓ گی. (المعجم الکبیر للطبرانی)
6 - من استغفر للمؤمنين والمؤمنات كل يوم سبعا و عشرين مرة، كان من الذين يستجاب لهم، و يرزق بهم أهل الأرض
[مجمع الزوائد ، الهيثمي: 10/213 الراوي: أبو الدرداء المحدث: السيوطي - المصدر: الجامع الصغير - الصفحة أو الرقم: 8420 ، خلاصة حكم المحدث: ضعيف]
ترجمہ : جس نے مومن مرد و عورت کے لئے ہر روز ستائیس (٢٧) بار الله سے استغفار کیا ، اس کو مستجاب الدعوات (وہ جس کی دعائیں قبول ہوں) میں لکھا جاۓ گا ، اور ان کے طفیل زمین والوں کو رزق رسانی ہوتی ہے.
7 - أَخْبَرَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ أَكْثَرَ مِنَ الاسْتِغْفَارِ جَعَلَ اللَّهُ لَهُ مِنْ كُلِّ هَمٍّ فَرَجًا ، وَمِنْ كُلِّ ضِيقٍ مَخْرَجًا ، وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ " .
ترجمہ : جس نے استغفار کی کثرت کی (اور دوسری روایت میں ہے : جن نے لازم (پابند) کیا بخشش مانگتے رہنا) ، الله تعالیٰ اس کے لئے ہر مشکل آسان فرمادیں گے اور ہر تنگی سے نجات کا راستہ فراہم فرمائیں گے اور اس کو ایسی ایسی جگہ سے روزی پہنچے گی جہاں اس کا وہم و گمان تک نہ جاۓ گا.
8 - حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " وَاللَّهِ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً " .
ترجمہ : الله کی قسم ! میں ہر روز ستر سے زیادہ مرتبہ بارگاہ الہی میں توبہ و استغفار کرتا ہوں.
9 - أَخْبَرَنَا نَجِيبُ بْنُ مَيْمُونٍ الْوَاسِطِيُّ ، بِهَرَاةَ ، قَالَ : أنا أَبُو عَلِيٍّ مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَالِدِيُّ ، قَالَ : أنا أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ , بِهَا , وَأَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ نَصْرٍ ، قَالا : نا أَبُو سَعِيدٍ عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ التَّمَّارُ ، قَالَ : نا سُفْيَانُ بْنُ بِشْرٍ الأَسْدِيُّ ، قَالَ : نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُذَيْفَةَ , يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ : " الاسْتِغْفَارُ مَمْحَاةٌ لِلذُّنُوبِ " .
[صفوة التصوف » كِتَابُ الْمُجَارَاةِ وَالاسْتِغْفَارِ » أَبْوَابُ الاسْتِغْفَارِ ... رقم الحديث: 441]
[صفوة التصوف » كِتَابُ الْمُجَارَاةِ وَالاسْتِغْفَارِ » أَبْوَابُ الاسْتِغْفَارِ ... رقم الحديث: 441]
ترجمہ : استغفار گناہوں کو مٹادینے والا ہے. (مسند الفردوس للدیلمی)
المحدث: الألباني - المصدر: ضعيف الجامع - الصفحة أو الرقم: 2278 ، خلاصة حكم المحدث: ضعيف جداً
10 - أَخْبَرَنِي أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مِهْرَانَ ، ثنا أَبِي ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ السَّرْحِيُّ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ دَرَّاجٍ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآَلِهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ الشَّيْطَانَ قَالَ : وَعِزَّتِكَ يَا رَبِّ ، لا أَبْرَحُ أُغْوِي عِبَادَكَ ، مَا دَامَتْ أَرْوَاحُهُمْ فِي أَجْسَادِهِمْ ، فَقَالَ الرَّبُّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : وَعِزَّتِي وَجَلالِي ، لا أَزَالُ أَغْفِرُ لَهُمْ ، مَا اسْتَغْفَرُونِي " . هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الإِسْنَادِ ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ .
[المستدرك على الصحيحين » كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالإِنَابَةِ » (4 : 256) رقم الحديث: 7738]
ترجمہ : شیطان نے کہا : تیری عزت کی قسم ، اے رب ! میں تیرے بندوں کو جب تک روح ان کے جسموں میں موجود ہے ، بہکاتا رہوں گا . رب تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : میری عزت اور میرے جلال کی قسم ! میں بھی انھیں بخشتا رہوں گا، جب تک وہ استغفار (گناہوں سے بخشش) کرتے رہیں گے.
المحدث: ابن حجر العسقلاني - المصدر: تخريج مشكاة المصابيح - الصفحة أو الرقم: 2/449 ، خلاصة حكم المحدث: [حسن كما قال في المقدمة]
المحدث: السيوطي - المصدر: الجامع الصغير - الصفحة أو الرقم: 2025 ، خلاصة حكم المحدث: صحيح
المحدث : أحمد شاكر
المصدر : عمدة التفسير من تفسير ابن كثير الصفحة أو الرقم: 1/417 خلاصة حكم المحدث : [أشار في المقدمة إلى صحته]
المحدث : الألباني
المصدر : السلسلة الصحيحة الصفحة أو الرقم: 1/212 خلاصة حكم المحدث : علة هذه الزيادة [وارتفاع مكاني] عندي من ابن لهيعة وهي من تخاليطه
وَما أَرسَلنا مِن رَسولٍ إِلّا لِيُطاعَ بِإِذنِ اللَّهِ ۚ وَلَو أَنَّهُم إِذ ظَلَموا أَنفُسَهُم جاءوكَ فَاستَغفَرُوا اللَّهَ وَاستَغفَرَ لَهُمُ الرَّسولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوّابًا رَحيمًا {4:64}
|
اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اسی واسطے کہ اس کا حکم مانیں اللہ کے فرمانے سے اور اگر وہ لوگ جس وقت انہوں نے اپنا برا کیا تھا آتے تیرے پاس پھر اللہ سے معافی چاہتے اور رسول بھی ان کو بخشواتا تو البتہ اللہ کو پاتے معاف کرنے والا مہربان
|
And not an apostle We have sent but to be obeyed by Allah's command. And if they, when they had wronged their souls, had come unto thee and begged forgiveness of Allah, and the apostle had begged forgiveness for them they would surely have found Allah Relentant, Merciful.
|
یعنی اللہ تعالیٰ جس رسول کو اپنے بندوں کی طرف بھیجتا ہے سو اسی غرض کے لئے بھیجتا ہے کہ اللہ کے حکم کے موافق بندے ان کے کہنے کومانیں تو اب ضرور تھا کہ یہ لوگ رسول کے ارشاد کو بلاتامل پہلے ہی سے دل و جان سے تسلیم کرتے اور اگر گناہ اور برا کرنے کے بعد بھی متنبہ ہو جاتے اور اللہ سے معافی چاہتے اور رسول بھی ان کی معافی کی دعا کرتا تو پھر بھی حق تعالیٰ ان کی توبہ قبول فرما لیتا مگر انہوں نے تو یہ غضب کیا کہ اول تو رسول اللہ ﷺ کے حکم سے جو بعینہ اللہ تعالیٰ کا حکم تھا ہٹے اور بچے پھر جب اس کا وبال ان پر پڑا تو اب بھی متنبہ اور تائب نہ ہوئے بلکہ لگےجھوٹی قسمیں کھانے اور تاویلیں گھڑنے پھر ایسوں کی مغفرت ہو تو کیونکر ہو۔
|
وَمَن يَعمَل سوءًا أَو يَظلِم نَفسَهُ ثُمَّ يَستَغفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفورًا رَحيمًا {4:110}
|
اور جو کوئی کرے گناہ یا اپنا برا کرے پھر اللہ سے بخشوا دے تو پاوے اللہ کو بخشنے والا مہربان
|
And whosoever worketh an ill or wrongeth his own soul, and thereafter beggeth forgiveness of Allah shall find Allah Forgiving, Merciful.
|
سوء اور ظلم سے بڑے اور چھوٹے گناہ مراد ہیں یا سوء سے وہ گناہ مراد ہے جس سے دوسرے کو درد پہنچے جیسے کسی پر تہمت لگانی اور ظلم وہ ہے کہ اس کی خرابی اپنے ہی نفس تک رہے یعنی گناہ کیسا ہی ہو اس کا علاج استغفار اور توبہ ہے توبہ کے بعد اللہ تعالیٰ البتہ معاف فرما دیتا ہے اگر آدمیوں نے جان بوجھ کر فریب سے کسی مجرم کی برأت ثابت کر دی یا غلطی سے مجرم کو بےقصور سمجھ گئے تو اس سے اس کے جرم میں تخفیف بھی نہیں ہو سکتی البتہ توبہ سے بالکل معاف ہو سکتا ہے اس میں اس چور اور اس کے سب طرفداروں کو جو دیدہ و دانستہ طرفدار بنے ہوں یا غلطی سے سبھی کو توبہ اور استغفار کا ارشاد ہو گیا اور اشارہ لطیف اس طرف بھی ہو گیا کہ اب بھی اگر کوئی اپنی بات پر جما رہے گا اور توبہ نہ کرے گا تو اللہ کی بخشش اور اس کی رحمت سے محروم ہو گا۔
|
11 - (حديث قدسي) حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ : شَهِدْتُ عَلِيًّا أُتِيَ بِدَابَّةٍ لِيَرْكَبَهَا ، فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ ، قَالَ : " بِسْمِ اللَّهِ ثَلَاثًا ، فَلَمَّا اسْتَوَى عَلَى ظَهْرِهَا قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ ، ثُمَّ قَالَ : سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ { 13 } وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ { 14 } سورة الزخرف آية 13-14 ثُمَّ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ ثَلَاثًا ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ثَلَاثًا ، سُبْحَانَكَ إِنِّي قَدْ ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ " ، ثُمَّ ضَحِكَ ، قُلْتُ : مِنْ أَيِّ شَيْءٍ ضَحِكْتَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ كَمَا صَنَعْتُ ، ثُمَّ ضَحِكَ ، فَقُلْتُ : مِنْ أَيِّ شَيْءٍ ضَحِكْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : إِنَّ رَبَّكَ لَيَعْجَبُ مِنْ عَبْدِهِ إِذَا قَالَ : رَبِّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ غَيْرُكَ " ، وَفِي الْبَابِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .
ترجمہ : پروردگار بندے پر (از راہ رحمت و محبّت) تعجب فرماتا ہے ، جب وہ کہتا ہے : اے پروردگار ! میرے گناہ بخش دے ، اور جانتا ہے کہ میرے سوا گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں.
12 - حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عَلِيٍّ الطَّبَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ سَلَمَةَ الطَّبَرَانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَنَسٍ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ لِلْقُلُوبِ صَدَأً كَصَدَأِ الْحَدِيدِ وَجَلاؤُهَا الاسْتِغْفَارُ " ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، إِلا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ .
ترجمہ : دل بھی لوہے کی مانند زنگ آلود ہوجاتے ہیں ، ان کی جلاء استغفار ہے.
المحدث: السيوطي - المصدر: الجامع الصغير - الصفحة أو الرقم: 2389 ، خلاصة حكم المحدث: ضعيف
المحدث: الألباني - المصدر: ضعيف الترغيب - الصفحة أو الرقم: 1004 ، خلاصة حكم المحدث: ضعيف
13 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ جَمِيعًا ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّهُ لَيُغَانُ عَلَى قَلْبِي وَإِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ " .
ترجمہ : میرے دل پر بھی (خیالات و خواھشات کا) پردہ سا آجاتا ہے ، اور میں ایک دن میں سو سے زائد بار استغفار کرتا ہوں.
دوسری روایت میں یہ الفاظ مروی ہیں :
يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ، ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ ، فَوَاللَّهِ إِنِّي لأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ ، مِائَةَ مَرَّةٍ " .
[شرح معاني الآثار للطحاوي » كِتَابُ الْكَرَاهَةِ » بَابُ الرَّجُلِ يَقُولُ : أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ ... رقم الحديث: 4605]
ترجمہ : اے لوگو ! استغفار (بخشش مانگا) کرو اپنے رب سے ، پھر لوٹ آؤ (توبہ کرو) اس کی طرف ، بس قسم الله کی! میں بھی یقیناً الله سے استغفار اور توبہ کرتا رہتا ہوں اس کی طرف دن میں سو (١٠٠) بار.
دوسری روایت میں یہ الفاظ مروی ہیں :
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ (سورة محمد آية 19) ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً " [جامع الترمذي » رقم الحديث: 3201]
ترجمہ : بےشک میں بھی الله سے استغفار (بخشش مانگتا) رہتا ہوں دن میں ستر (٧٠) بار.
اور بعض روایات میں یہ مروی ہے :
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " وَاللَّهِ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً " .[صحيح البخاري » رقم الحديث: 5859]
ترجمہ : قسم الله کی بیشک میں بھی یقیناً بخشش الله کی مانگتا رہتا ہوں اور میں توبہ (رجوع) کرتا رہتا ہوں اس کی طرف دن میں ستر (٧٠) بار سے بھی زیادہ.
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ أَبِي الْحَرِّ الْكِنْدِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ جُلُوسٌ ، فَقَالَ : " مَا أَصْبَحْتُ غَدَاةً قَطُّ إِلا اسْتَغْفَرْتُ اللَّهَ فِيهَا مِائَةَ مَرَّةٍ " .
ترجمہ : نہیں میں نے کوئی صبح بسر کی ، جس میں الله سے استغفار نہ کی ہو سو (١٠٠) بار.
کس طرح ؟ کن الفاظ میں ؟؟؟
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ، وَارْحَمْنَا ، وَتُبْ عَلَيْنَا ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ " .
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ [رقم الحديث: 9857]
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ، وَارْحَمْنِي ، وَتُبْ عَلَيَّ ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ [رقم الحديث: 9856]
رَبِّ اغْفِرْ لِي ، وَتُبْ عَلَيَّ ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ . [رقم الحديث: 9855]
14 - عن أنس رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن استطعتم أن تكثروا من الاستغفار فافعلوا، فإن ليس شيء أنجح عند الله تعالى و لا أحب إليه منه.
[الحكيم الترمذي:2/205 ، جمع الجوامع أو الجامع الكبير : الهمزة مع النون:20 ، الدر المنثور - جلال الدين السيوطي - ج ٣ - الصفحة ١٨٢ (4/58)
الراوي: أبو الدرداء المحدث: السيوطي - المصدر: الجامع الصغير - الصفحة أو الرقم: 2659 ، خلاصة حكم المحدث: ضعيف]
ترجمہ : اگر تم استغفار کی کثرت کر سکتے ہو تو دریغ نہ کرو، کیونکہ کوئی شے نہیں اس سے بڑھ کر نجات دھندہ الله کے پاس اور نہ ہی سب سے زیادہ محبوب اس کی طرف اس (شے) سے.
15 - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ يُوسُفَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيَّ أَمَانَيْنِ لِأُمَّتِي وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ سورة الأنفال آية 33وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ سورة الأنفال آية 33 فَإِذَا مَضَيْتُ تَرَكْتُ فِيهِمُ الِاسْتِغْفَارَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " .
ترجمہ : نازل کی ہیں الله نے دو امان میری امّت کے لئے : "جب تک (اے نبی) آپ ان میں موجود ہیں الله ان کو عذاب میں مبتلا نہ کرے گا اور جب تک وہ اپنے گناہوں پر استغفار کرتے رہیں گے تب بھی الله انھیں عذاب میں مبتلا نہ کرے گا".(سورة الأنفال آية 33) سو جب میں گزر جاؤں گا تو قیامت تک کے لئے عذاب الہی سے امن کے واسطے تمہارے اندر استغفار (بخشش مانگنے کا طریقہ و تعلیم) چھوڑ جاؤں گا.
16 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَهُ : " أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى سَيِّدِ الِاسْتِغْفَارِ ؟ اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ وَأَبُوءُ إِلَيْكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ ، وَأَعْتَرِفُ بِذُنُوبِي ، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ، لَا يَقُولُهَا أَحَدُكُمْ حِينَ يُمْسِي فَيَأْتِي عَلَيْهِ قَدَرٌ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ ، وَلَا يَقُولُهَا حِينَ يُصْبِحُ فَيَأْتِي عَلَيْهِ قَدَرٌ قَبْلَ أَنْ يُمْسِيَ إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " ، وَفِي الْبَابِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ مَسْعُودٍ ، وَابْنِ أَبْزَى ، وَبُرَيْدَةَ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .[جامع الترمذي » كِتَاب الدَّعَوَاتِ » بَاب مَا جَاءَ فِي الدُّعَاءِ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا ... رقم الحديث: 3340]
(وفي رواية) وَمَنْ قَالَهَا مِنَ النَّهَارِ مُوقِنًا بِهَا فَمَاتَ مِنْ يَوْمِهِ قَبْلَ أَنْ يُمْسِيَ ، فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، وَمَنْ قَالَهَا مِنَ اللَّيْلِ وَهُوَ مُوقِنٌ بِهَا فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ ، فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ " .[صحيح البخاري » كِتَاب الدَّعَوَاتِ » بَاب أَفْضَلِ الِاسْتِغْفَارِ ... رقم الحديث: 5858]
(وفي رواية النسائي) وَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي مُوقِنًا بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ.
ترجمہ : کیا میں تجھے سید الاستغفار (دعاۓ بخشش کا سردار) نہ بتاؤں؟ (وہ یہ ہے کہ) :
"اے الله تو ہی میرا رب ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو نے ہی مجھے پیدا کیا ، میں تیرا بندہ ہوں ، اپنی ہمّت و وسعت کے بقدر تیرے ساتھ کے ہوۓ عہد و پیمان پر کاربند ہوں ، میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے کاموں کے شر سے ، میں اقرار کرتا ہوں تیری نعمتوں کا مجھ پر ، اور میں اقرار کرتا ہوں اپنے گناہوں کا بھی ، بس مجھے بخش دے یقیناً نہیں ہے کوئی گناہوں کو بخشنے والا تیرے سوا".
جو بندہ شام کو یہ کہتا ہے اور پھر صبح سے قبل اس کی موت آجاتی ہے تو اس کے لئے جنّت واجب ہوجاتی ہے.
ترجمہ : (اور ایک روایت میں آیا ہے) جس نے دن کے وقت اس کلمہ کو دل کے یقین کے ساتھ کہا اور پھر شام سے قبل موت نے آلیا تو وہ اہل جنّت میں شمار ہوگا.
ترجمہ : (نسائی کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ) اور جس نے ان کلمات کو رات کے وقت دل کے یقین کے ساتھ کہا اور صبح سے قبل موت نے آلیا تو وہ اہل جنّت میں شمار ہوگا.
17 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ إِذَا قُلْتَهُنَّ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ وَإِنْ كُنْتَ مَغْفُورًا لَكَ ؟ قَالَ : قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ " . قَالَ عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ : وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، بِمِثْلِ ذَلِكَ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي آخِرِهَا : الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ .
ورواه الخطيب بلفظ : إِنْ أَنْتَ قُلْتَهُنَّ وَعَلَيْكَ مِثْلُ عَدَدِ الذَّرِّ خَطَايَا غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ؟
ترجمہ : کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں کہ جب تم ان کو کہو گے تو الله تعالیٰ تمہاری مغفرت فرمادیں گے ، خواہ پہلے ہو چکی ہو؟ کہو : "الله کے سوا کوئی معبود نہیں ، جو عالی شان اور عظیم ہے ، الله کے سوا کوئی معبود نہیں ، جو بردبار اور کریم ہے ، الله کے سوا کوئی معبود نہیں ، جو ہر عیب سے پاک آسمانوں کا رب اور عرش عظیم کا رب ہے. اور تمام تعریفیں اس الله کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے".
اور اسے روایت کیا ہے امام خطیب نے بھی ان الفاظ کے ساتھ : اگر تم ان کو کہو گے اور تم پر ذرات کے برابر خطائیں ہوں گی تب بھی الله بخش دے گا تمہیں.
18 - خيْرُ الدُّعاءِ الاستغفَارُ. (رواه الحاكم في تاريخه عن علي)
[الراوي: علي بن أبي طالب المحدث: السيوطي - المصدر: الجامع الصغير - الصفحة أو الرقم: 4006 ، خلاصة حكم المحدث: صحيح]
ترجمہ : بہترین دعا استغفار ہے.
19 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَسَّانَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَعْبَدٍ الْمُرَادِيُّ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُ أُمَّتِي الَّذِينَ إِذَا أَسَاءُوا اسْتَغْفِرُوا ، وَإِذَا أَحْسَنُوا اسْتَبْشَرُوا ، وَإِذَا سَافَرُوا قَصَّرُوا وَأَفْطَرُوا " . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَعْبَدٍ الْمُرَادِيُّ .
ترجمہ : میری امّت کے بہترین افراد وہ ہیں کہ جب ان سے برائی سرزد ہوجاتی ہے تو استغفار کرلیتے ہیں اور جب ان سے کوئی نیکی کا کام انجام پاجاتا ہے تو خوش ہوتے ہیں، اور جب سفر پر گامزن ہوتے ہیں تو الله کی رخصت قبول کرتے ہوۓ نماز میں قصر اور روزوں میں افطار کرتے ہیں.
خلاصة حكم المحدث: 1) ضعيف. رواه الطبراني في: "الأوسط". كما في "مجمع البحرين" (921) من طريق ابن لهيعة، عن أبي الزبير، عن جابر، به. وقال: لم يروه عن أبي الزبير، إلا ابن لهيعة. وقال الهيثمي في "المجمع" (2/157): "فيه ابن لهيعة، وفيه كلام". قلت: بل هو ضعيف، وأيضا أبو الزبير مدلس، وقد عنعنه.[بُلُوغُ اَلْمَرَامِ مِنْ أَدِلَّةِ اَلْأَحْكَامِ: 1/159]
2) حسن مع شواهده
20 - أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ابْنُ عِرْقٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " طُوبَى لِمَنْ وَجَدَ فِي كِتَابِهِ اسْتِغْفَارًا كَثِيرًا " .[السنن الكبرى للنسائي » كِتَابُ الزِّينَةِ » الإِكْثَارُ مِنَ الاسْتِغْفَارِ ... رقم الحديث:9852]
ترجمہ : خوش خبری ہے (کیا ہی خوشی کا مقام ہوگا) اس کے لئے جو اپنے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار پاۓ.
21 - لِكلِّ داءٍ دواءٌ ودواءُ الذُّنوبِ الاستغفارُ.
[الراوي: علي بن أبي طالب المحدث: السيوطي - المصدر: الجامع الصغير - الصفحة أو الرقم:7307 ،، خلاصة حكم المحدث: ضعيف]
ترجمہ : ہر مرض کی دوا ہے اور گناہوں کی دو استغفار ہے.
22 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ فُرَافِصَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اسْتَغْفِرُوا ، فَاسْتَغْفَرُوا ، فَقَالَ : أَكْمِلُوا سَبْعِينَ مَرَّةً ، فَأَكْمَلْنَاهَا ، فَقَالَ : مَنِ اسْتَغْفَرَ سَبْعِينَ مَرَّةً ، غَفَرَ اللَّهُ لَهُ سَبْعمِائَةَ ذَنْبٍ ، وَقَدْ خَابَ عَبْدٌ وَخَسِرَ ، أَذْنَبَ فِي كُلِّ يَوْمٍ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعمِائَةِ ذَنْبٍ " .
ترجمہ : کوئی بندہ یا بندی ہر دن الله سے ستر بار استغفار نہیں کرتے ، مگر الله تعالیٰ اس کے لیے سات سو (٧٠٠) گناہ معاف فرما دیتے ہیں. اور خائب و خاسر ہو وہ بندہ جو دن یا رات میں سات سو سے بھی زیادہ گناہ کرتا ہو.
23 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ , ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ الْحِمْصِيُّ ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ فَيَقُولُ رَبِّ اغْفِرْ لِي ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، إِلا غُفِرَ لَهُ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ " .
ترجمہ : جو بندہ حالت سجدہ میں تین مرتبہ کہتا ہے " رَبِّ اغْفِرْ لِي " یعنی میرے رب مجھے بخش دے ، تو اس کے سر اٹھانے سے قبل ہی اس کی مغفرت کردی جاتی ہے.
24 - أَخْبَرَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ بِشْرَانَ ، أَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هِلالٍ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ نَجَاحِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِيهِ نَجَاحِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلا أَدُلُّكُمْ عَلَى دَائِكُمْ وَدَوَائِكُمْ ، أَلا إِنَّ دَاءَكُمُ الذُّنُوبُ ، وَدَوَاؤُكُمُ الاسْتِغْفَارُ " .
[شعب الإيمان للبيهقي » السَّابِعُ وَالأَرْبَعُونَ مِنْ شُعَبِ الإِيمَانِ ... رقم الحديث: 6644]
الترغيب والترهيب - الصفحة أو الرقم:2/384
ترجمہ : کیا میں تمہیں تمہارا مرض اور اس کی دوا نہ بتاؤں ؟ تمہارا مرض گناہ ہے اور تمہاری دوا استغفار ہے. (ديلمي عن أنس)
25 - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ يُوسُفَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْأَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيَّ أَمَانَيْنِ لِأُمَّتِي وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ سورة الأنفال آية 33 وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ سورة الأنفال آية 33 فَإِذَا مَضَيْتُ تَرَكْتُ فِيهِمُ الِاسْتِغْفَارَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " ، هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُهَاجِرٍ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ .
ترجمہ: حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے مجھ پر میری اُمت کے لیے دو امانیں نازل فرمائیں۔ ایک اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد کہ: ”اللہ تعالیٰ کے لیے مناسب نہیں کہ وہ انہیں عذاب دے اس حال میں کہ آپ ان میں موجود ہوں“۔ اور دوسری امان‘ یہ ارشاد کہ ”اللہ تعالیٰ کی یہ شان نہیں کہ انہیں عذاب دے اس حال میں کہ وہ استغفار کررہے ہوں“۔ جب میں چلا جاﺅں گا تو اُمت میں قیامت تک استغفار کی پناہ کو چھوڑدوں گا۔
26 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ : ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَزَالُ الْعَبْدُ آمِنًا مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مَا اسْتَغْفَرَ اللَّهَ " .[الكني والأسماء للدولابي » ذكر كني المعروفين بالاسم من أصحاب رَسُول اللَّه صَلَّى ... » مَنِ ابْتِدَاءُ كُنْيَتِهِ م » أَبُو مُحَمَّدٍ فَضَالَةُ بْنُ عُبَيْدٍ ... رقم الحديث: 603]
تخريج الحديث
|
27 - حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرٍو الْقَاسِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَدَاءُ الْحُقُوقِ ، وَحِفْظُ الأَمَانَاتِ ، دِينِي وَدِينُ النَّبِيِّينَ مِنْ قَبْلِي ، وَقَدْ أُعْطِيتُمْ مَا لَمْ يُعْطَ أَحَدٌ مِنَ الأُمَمِ ، إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى جَعَلَ قُرْبَانَكُمُ الاسْتِغْفَارَ ، وَجَعَلَ صَلاتَكُمُ الْخَمْسَ بِالأَذَانِ وَالإِقَامَةِ ، وَلَمْ تُصَلِّهَا أُمَّةٌ قَبْلَكُمْ ، فَحَافِظُوا عَلَى صَلَوَاتِكُمْ ، وَأَيُّ عَبْدٍ صَلَّى الْفَرِيضَةَ ، ثُمَّ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، لَمْ يَقُمْ مِنْ مَقَامِهِ حَتَّى تُغْفَرَ لَهُ ذُنُوبُهُ وَلَوْ كَانَتْ مثل رَمْلِ عَالِجٍ وَجِبَالِ تُهَامَةَ " .[الديباج للختلي » أداء الحقوق ، وحفظ الأمانات ، ديني ودين النبيين من ... رقم الحديث: 50]
ترجمہ: حقوق کی ادائیگی اور امانتوں کی حفاظت میرا اور مجھ سے قبل انبیاء کا قرض رہا ہے ، اور تم کو وہ چیزیں عطا کی گئی ہیں جو تم سے قبل کسی امّت کو نہیں عطا کی گئیں ، الله تعالیٰ نے تمہارے لیے استغفار کو قرب کا ذریعہ بنایا ہے ، اور تمہاری پانچ (٥) نمازوں کو آذان و اقامت کے ساتھ بنایا ہے ، تم سے پہلے کسی امّت نے ان کو نہیں پڑھا ، سو اپنی نمازوں پر محافظت کرو ، اور جو بندہ فرض نمازوں کے بعد دس (١٠) بار استغفار کرے گا تو اس کے اپنی جگہ سے کھڑے ہونے سے قبل اس کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے، خواہ وہ ریت کے ذرات سے اور تہامہ کے پہاڑوں سے بھی زیادہ ہوں.
28 - أخبرنا أبو القاسم علي بن إبراهيم ، أَنْبَأَنَا أَبُو الْحَسَنِ رَشَأُ بْنُ نَظِيفٍ ، أَنْبَأَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْوَلِيدِ الْكِلابِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّلْتِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا دِينَارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا قَالَ الْعَبْدُ : أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ غُفِرَ لَهُ وَإِنْ كَانَ مُولِّيًا مِنَ الزَّحْفِ . لَمْ يَذْكُرْهُ الْخَطِيبُ فِي تَارِيخِهِ .
ترجمہ : حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کوئی بندہ (الله سے یوں استغفار) کہتا ہے :
" میں (عظیم) الله سے اپنے گناہوں کی بخشش کا طلبگار ہوں ، جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ ہمیشہ سے زندہ ہے ، اور ہر شے اس کے دم سے قائم ہے ، اور میں اسی کی طرف توبہ تائب ہوتا ہوں " ،
تو اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے خواہ جنگ سے بھاگنے کا گناہ کیوں نہ ہو.
(حضرت ابن مسعود اور حضرت ابو ہریرہ کی روایت میں ہے کہ) تین بار کہے،
(حضرت ماز بن جبل کی روایت میں ہے کہ) فجر کے تین بار اور عصر کے بعد تین بار کہے،
(حضرت ابو سعید الخدری یعنی سعد بن مالك کی روایت میں ہے کہ) پانچ بار کہے تو اسے بخش دیا گیا اگرچہ اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں.
(حضرت ابو سعید الخدری یعنی سعد بن مالك کی دوسری روایت میں ہے کہ) تو اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے ، خواہ ریت کے ذرات اور سمندر کے کوڑے (گندگی) اور آسمانوں کے ستاروں کے برابر ہوں.
(روایت حضرت علی میں ہے کہ ) جس نے کہا : " میں الله سے اپنے گناہوں کی بخشش کا طلبگار ہوں ، جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ ہمیشہ سے زندہ ہے ، اور ہر شے اس کے دم سے قائم ہے ، اور میں اسی کی طرف رجوع (توبہ تائب) ہوتا ہوں " ، پھر مرگیا ، الله بخش دے گا اس کے گناہوں کو ، اگرچہ وہ ہوں سمندر کی جھاگ کے برابر ، اور ریت کے ذرات کے.
الشواهد
|
29 - إن العبد ليقول يا رب اغفر لي وقد أذنب فتقول الملائكة يا رب إنه ليس لذلك بأهل قال الله تبارك وتعالى: لكني أهل أن أغفر له. (رواه الحكيم عن أنس، سنده ضعيف ؛ جامع الأحاديث القدسية- قسم الضعيف والموضوع : 1125)
ترجمہ: بندہ سے گناہ سرزد ہوجاتا ہے تو کہتا ہے : اے پروردگار ! مجھے بخش دے . تو فرشتے کہتے ہیں : اے پروردگار ! اسے یہ (گناہ) زیب نہیں دیتا. (اس کے بخشش مانگنے کے سبب) پروردگار فرماتا ہے : لیکن مجھے یہ زیب دیتا ہے کہ میں اس کی بخشش کردوں.[کنز العمال:٢٠٩٧]
لیکن دوسری روایت میں حدیث ان الفاظ سے ہے:
حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے یہ آیت پڑھی۔ وہی تقوی والے ہیں اور وہی مغفرت والے ہیں ۔ پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہمارا پروردگار ارشاد فرماتا ہے میں سب سے زیادہ اس بات کا حق دارہوں کہ مجھ سے ڈراجائے جو شخص مجھ سے ڈرے گا تو میں اس بات کا زیادہ حق دار ہوں کہ میں اس کو بخش دوں۔ [سنن الدارمي:2642]
حضرت انس بن مالک ؓ رسول اللہ ﷺ سے اس آیت (هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَاَهْلُ الْمَغْفِرَةِ) 74۔ المدثر : 56) (وہی ہے جس سے ڈرنا چاہیے اور وہی ہے بخشنے کے لائق) کی تفسیر نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں اس لائق ہوں کہ بندے مجھ سے ڈریں۔ پس جو مجھ سے ڈرا اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا تو میں اس کا اہل ہوں کہ اسے معاف کر دوں۔ [جامع الترمذي:3272]
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ سورت پڑھی (هُوَ أَهْلُ التَّقْوَی وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ) پھر ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس قابل ہوں کہ اس بات سے بچو کہ میرے ساتھ کسی کو شریک کرو اور پھر جو میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے تو میں اس لائق ہوں کہ اس کو نجات دے دوں۔ (جہنم سے)۔ ترجمہ بعینہ گزر چکا۔ [سنن ابن ماجه:3272]
30 - عن أبي هريرة قال ... من استغفر إذا وجبت الشمس سبعين مرة غفر الله له سبعمائة ذنب ولا يذنب مؤمن إن شاء الله في يومه وليلته سبعمائة ذنب.[رواه الديلمي، كنز العمال: 2099 (1/481) ]
ترجمہ : جو بندہ غروب مغرب کے وقت ستر بار استغفار کرلے ، تو الله تعالیٰ اس کے سات سو (٧٠٠) گناہ معاف فرمادیتے ہیں ، اور ان شاء الله کوئی بندہ دن و رات میں سات سو (٧٠٠) سے سے زیادہ گناہ نہ کرتا ہوگا.
توبہ کے متعلق تمہید باندھتے امام نووی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ:
علماء نے کہا ہے کہ توبہ گناہ سے واجب ہے، اگر گناہ کا معاملہ اللہ تعا لی اوربندے ہی کے در میان ہے، کسی دوسرے بندے کے متعلق نہیں تو ایسے گناہ کیلئے توبہ کی تین شرطیں ہیں:
( 1) گناہ سے کنارہ کشی کرے.
( 2) اس پر نادم ہو.
( 3) پختہ عزم وارادہ کرے کہ آئندہ یہ گناہ کبھی نہیں کرے گا.
اگر ان میں سے ایک شرط بھی کم ہوئی تو توبہ صحیح نہیں ہوگی.
اور اگرگناہ کا تعلق کسی دوسرے آدمی سے ہو تو پھر اسکی توبہ کے لیے چار شرطیں ہیں، تین تو پہلی جو بیان کی گئی ہیں. اور چوتھی یہ کہ صاحب حق کا حق ادا کرے، اگر کسی کا مال وغیرہ ہو تو اسے ادا کرے، اگر کسی پر تہمت لگائی ہو تو پھر اسکی حد اپنے اوپر لگوائے یا پھر اس سے معافی مانگے اور اگر غیبت کی ہو تو اسے اس سے معاف کرائے .
اور یہ ضروری ہے کہ وہ تمام گناہوں سے توبہ کرے، اگر وہ شخص بعض گناہوں سے توبہ کرے تو اہل حق کے نزدیک اس گناہ کے متعلق اسکی توبہ صحیح ہوگی اور جن سے توبہ نہیں کی ہوگی وہ گناہ اس کے ذمے باقی ہوگا. وجوب توبہ پر کتاب وسنت کے بےشمار دلائل اور امت کا اجماع ہے.
اللہ تعالی نے فرمایا : " اے مومنو ! تم سب اللہ کی طرف توبہ کرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ" اور فرمایا : " اور یہ کہ تم اپنے رب کی طرف استغفار کرو ' پھر اسکی طرف رجوع کرو" (سورة النور :31)
اور اللہ تعالی نے فرمایا : " اے مومنو ! اللہ تعالی کی طرف خالص توبہ کر و. " (سورة التحریم :8)
پس ایسے لوگوں کی خطائیں نیکیوں میں تبدیل کردے گا اور اللہ تعالی بخشنے والا مہربان ہے." اور یہ مقام مغفرت ہے .(سورة الفرقان: (70)
" پس آدم علیہ السلام نے اپنے رب سے چند کلما ت سیکھ لیے اور اللہ تعالی نے انکی توبہ قبول فرمائی ' بےشک وہی توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے " .( سورة البقرہ : 37)
جد ِ انبیا ء ابراہیم علیہ السلام نے بھی اس سلسلے کو جاری رکھا اور فرمایا :
" اے ہمارے رب ! ہمیں اپنا فرمانبردار بنالے اور ہما ری اولا د میں سے بھی ایک جماعت کو اپنی اطاعت گزار رکھ اور ہمیں اپنی عبادتیں سکھا اور ہما ری توبہ قبول فرما ' تو توبہ قبول فرما نے والا رحم وکرم کرنے والا ہے" ( سورة البقرة : 128)
حضرت موسی علیہ السلام کے بارے میں ہے :
" پھر جب ہوش میں آئے تو عرض کیا : بے شک آپکی ذات منزہ ہے ' میں آپ کی جنا ب میں توبہ کرتا ہوں اور میں سب سے پہلے آپ پرا یما ن لانے والا ہوں ." ( سورة الا عراف : 143 )
"اور اگر تم دونوں اللہ تعالی کے آگے توبہ کرو ( تو بہترہے کیونکہ) تمہا رے دل کج ہوگئے ہیں " (سورةالتحریم : 4 )
" اے مومنو ! تم سب اللہ تعالی کی طرف رجوع کرو تا کہ تم کامیا ب ہو سکو " ( سورة النور : 31)
" وہ جنہوں نے توبہ کی اور اپنی حالت کو در ست کیا اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑااور خاص اللہ کے فر ما نبر دار ہو گئے تو ایسے لوگ مو منو ں کے زمرے میں ہو ں گے اور عنقریب اللہ تعالی مومنوں کو بڑاثواب دے گا ." ( سورة النساء:146)
31 - حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ , عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ , عَنْ ابْنِ مَعْقِلٍ , قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَىعَبْدِ اللَّهِ (بن مسعود), فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " النَّدَمُ تَوْبَةٌ "[سنن ابن ماجه » كِتَاب الزُّهْدِ » بَاب ذِكْرِ التَّوْبَةِ ... رقم الحديث: 4250]
حضرت ابن مسعود رضی الله عنہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہیں کہ: ندامت توبہ (کی بنیاد و اصل) ہے.
یعنی جس معافی میں ندامت و پچھتاوا نہ ہو ، اگرچہ زبانی معافی کے الفاظ رٹتا رہے، وہ توبہ نہیں.
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ ، قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى أَبِي : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْهَجَرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " التَّوْبَةُ مِنَ الذَّنْبِ أَنْ يَتُوبَ مِنْهُ ، ثُمَّ لَا يَعُودَ فِيهِ " .[مسند أحمد بن حنبل » مُسْنَدُ الْعَشَرَةِ الْمُبَشَّرِينَ بِالْجَنَّةِ ... » مُسْنَدُ المُكْثِرِينَ مِنَ الصَّحَابَةِ ... رقم الحديث: 4118]
حضرت عبدالله بن مسعود رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : گناہوں سے توبہ یہ ہے کہ دوبارہ اس (گناہ) کو نہ کرے.
اور حضرت عمر رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ : توبہ نصوح (سچی پکی) یہ ہے کہ بندہ توبہ کرے برے عمل سے پھر دوبارہ اس (گناہ) کو نہ کرے ہمیشہ.
32 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ , حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ , حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ , عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ , عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ " .[سنن ابن ماجه » كِتَاب الزُّهْدِ » بَاب ذِكْرِ التَّوْبَةِ ... رقم الحديث: 4248]
حضرت ابن مسعود رضی الله عنہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہیں کہ: گناہوں سے توبہ کرنے والا گناہ نہ کرنے والے کی طرح ہے.
القرآن : بیشک اللہ کو پسند آتے ہیں توبہ کرنے والے اور پسند آتے ہیں گندگی سے بچنے والے.(البقرہ : ۲۲۲)33 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، أَخْبَرَنَا حَبَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ح وحَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ سَقَطَ عَلَى بَعِيرِهِ وَقَدْ أَضَلَّهُ فِي أَرْضِ فَلَاةٍ " .[صحيح البخاري » كِتَاب الدَّعَوَاتِ» بَاب التَّوْبَةِ ... رقم الحديث: 5861]
31 - حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ , عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ , عَنْ ابْنِ مَعْقِلٍ , قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَىعَبْدِ اللَّهِ (بن مسعود), فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " النَّدَمُ تَوْبَةٌ "[سنن ابن ماجه » كِتَاب الزُّهْدِ » بَاب ذِكْرِ التَّوْبَةِ ... رقم الحديث: 4250]
حضرت ابن مسعود رضی الله عنہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہیں کہ: ندامت توبہ (کی بنیاد و اصل) ہے.
یعنی جس معافی میں ندامت و پچھتاوا نہ ہو ، اگرچہ زبانی معافی کے الفاظ رٹتا رہے، وہ توبہ نہیں.
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ ، قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى أَبِي : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْهَجَرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " التَّوْبَةُ مِنَ الذَّنْبِ أَنْ يَتُوبَ مِنْهُ ، ثُمَّ لَا يَعُودَ فِيهِ " .[مسند أحمد بن حنبل » مُسْنَدُ الْعَشَرَةِ الْمُبَشَّرِينَ بِالْجَنَّةِ ... » مُسْنَدُ المُكْثِرِينَ مِنَ الصَّحَابَةِ ... رقم الحديث: 4118]
حضرت عبدالله بن مسعود رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : گناہوں سے توبہ یہ ہے کہ دوبارہ اس (گناہ) کو نہ کرے.
تخريج الحديث
|
الشواهد
|
32 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ , حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ , حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ , عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ , عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ " .[سنن ابن ماجه » كِتَاب الزُّهْدِ » بَاب ذِكْرِ التَّوْبَةِ ... رقم الحديث: 4248]
حضرت ابن مسعود رضی الله عنہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہیں کہ: گناہوں سے توبہ کرنے والا گناہ نہ کرنے والے کی طرح ہے.
الشواهد
|
القرآن : بیشک اللہ کو پسند آتے ہیں توبہ کرنے والے اور پسند آتے ہیں گندگی سے بچنے والے.(البقرہ : ۲۲۲)33 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، أَخْبَرَنَا حَبَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ح وحَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ سَقَطَ عَلَى بَعِيرِهِ وَقَدْ أَضَلَّهُ فِي أَرْضِ فَلَاةٍ " .[صحيح البخاري » كِتَاب الدَّعَوَاتِ» بَاب التَّوْبَةِ ... رقم الحديث: 5861]
وفي رواية :" لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ حِينَ يَتُوبُ إِلَيْهِ مِنْ أَحَدِكُمْ كَانَ عَلَى رَاحِلَتِهِ بِأَرْضِ ، فَلَاةٍ فَانْفَلَتَتْ مِنْهُ وَعَلَيْهَا طَعَامُهُ وَشَرَابُهُ ، فَأَيِسَ مِنْهَا ، فَأَتَى شَجَرَةً فَاضْطَجَعَ فِي ظِلِّهَا قَدْ أَيِسَ مِنْ رَاحِلَتِهِ فَبَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ ، إِذَا هُوَ بِهَا قَائِمَةً عِنْدَهُ فَأَخَذَ بِخِطَامِهَا " ، ثُمَّ قَالَ : " مِنْ شِدَّةِ الْفَرَحِ اللَّهُمَّ أَنْتَ عَبْدِي وَأَنَا رَبُّكَ أَخْطَأَ مِنْ شِدَّةِ الْفَرَحِ " .[صحيح مسلم » كِتَاب التَّوْبَةِ » بَاب فِي الْحَضِّ عَلَى التَّوْبَةِ وَالْفَرَحِ بِهَا ... رقم الحديث: 4938]
حضرت ابو حمزہ انس بن مالک انصاری رضی اللہ تعالی عنہ رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے خادم بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرما یا : " اللہ تعالی اپنے بندے کی توبہ سے اس شخص سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جس نے کسی جنگل میں اپنا اونٹ گم کردیا ہو اور پھر اس نے اسے پا لیا ہو.
اور مسلم کی ایک روایت کے الفاظ اس طرح ہیں : "اللہ تعا لی اپنے بندے کی توبہ سے جب وہ اس کی طرف توبہ کرتا ہے ' اس آدمی سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو کسی جنگل میں اپنی سواری پر سوار ہو کہ اچانک وہ سواری اس سے چھوٹ جائے اور اس پر اس کے کھانے پینے کا سامان ہو' وہ اس سے مایوس ہو کر کسی درخت کے سائے تلے آ کر لیٹ جائے جبکہ وہ اپنی سواری سے (مکمل طور پر) مایوس ہو چکا ہو کہ اتنے میں اچانک سواری اس کے سامنے آکھڑی ہو اور وہ اس کی مہار تھام کر خوشی کی شدت میں (جلدبازی سے بلا اختیار) کہہ دے : اے اللہ ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں . شدت فرحت کی وجہ سے اس سے غلطی ہوجائے."( مسلم )
اور مسلم کی ایک روایت کے الفاظ اس طرح ہیں : "اللہ تعا لی اپنے بندے کی توبہ سے جب وہ اس کی طرف توبہ کرتا ہے ' اس آدمی سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو کسی جنگل میں اپنی سواری پر سوار ہو کہ اچانک وہ سواری اس سے چھوٹ جائے اور اس پر اس کے کھانے پینے کا سامان ہو' وہ اس سے مایوس ہو کر کسی درخت کے سائے تلے آ کر لیٹ جائے جبکہ وہ اپنی سواری سے (مکمل طور پر) مایوس ہو چکا ہو کہ اتنے میں اچانک سواری اس کے سامنے آکھڑی ہو اور وہ اس کی مہار تھام کر خوشی کی شدت میں (جلدبازی سے بلا اختیار) کہہ دے : اے اللہ ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں . شدت فرحت کی وجہ سے اس سے غلطی ہوجائے."( مسلم )
القرآن : جس روز آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آپہنچے گی تو کسی ایسے شخص کا ایما ن اس کے کا م نہیں آئے گا جو پہلے سے ایما ن نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایما ن میں کوئی نیک عمل نہ کیاہو. " ( سورة الا انعام : 158)
34 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَبْسُطُ يَدَهُ بِاللَّيْلِ لِيَتُوبَ مُسِيءُ النَّهَارِ ، وَيَبْسُطُ يَدَهُ بِالنَّهَارِ لِيَتُوبَ مُسِيءُ اللَّيْلِ ، حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا ".[صحيح مسلم» كِتَاب التَّوْبَةِ » بَاب قَبُولِ التَّوْبَةِ مِنَ الذُّنُوبِ وَإِنْ تَكَرَّرَتِ ... رقم الحديث: 4959]
حضرت ابو موسی عبداللہ بن قیس اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ بنی صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : " بےشک اللہ تعالی رات کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ دن کے وقت برائی کرنے والا توبہ کرلے اور وہ دن کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کے وقت برائی کرنے والا توبہ کرلے (یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) حتی کہ سورج مغرب سے طلوع ہوجائے ." ( مسلم:2759)
35 - قَالَ زِرٌّ : فَمَا بَرِحَ يُحَدِّثُنِي حَتَّى حَدَّثَنِي أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ بِالْمَغْرِبِ بَابًا عَرْضُهُ مَسِيرَةُ سَبْعِينَ عَامًا لِلتَّوْبَةِ ، لَا يُغْلَقُ حَتَّى تَطْلُعِ الشَّمْسُ مِنْ قِبَلِهِ ، وَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ لا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا سورة الأنعام آية 158 الْآيَةَ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .[جامع الترمذي » كِتَاب الدَّعَوَاتِ » بَاب فِي فَضْلِ التَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ وَمَا ... رقم الحديث: 3487]
حضرت زر بن حبیثس بیان کرتے ہیں کہ پس آپ ہم سے باتیں کرتے رہے حتی کہ آپ نے مغرب کی جانب ایک دروازے کا ذکر فرمایا ‘ جس کی چوڑائی کی مسافت چالیس یا ستر سال ہے یا فرمایا کہ اسکی چوڑائی اتنی ہے کہ ایک سوار چالیس یا ستر سال چلتا رہے. (اس حدیث کے) ایک راوی سفیان نے کہا (کہ آپ نے فرمایا) :” وہ دروازہ شام کی جانب ہے ‘ جسے اللہ تعالی نے اس روز پیدا فرمایا جب اس نے آسمان و زمین کو تخلیق فرمایا اور وہ اسی وقت سے توبہ کے لیے کھلا ہے وہ اس وقت تک بند نہیں ہوگا جب تک سورج اس ( مغرب ) سے طلوع نہ ہو ( سورج جب مغر ب سے طلوع ہوگا تو قیامت آجائے گی) .“
36 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وحَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ كُلُّهُمْ ، عَنْ هِشَامٍ . ح وحَدَّثَنِي أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَابَ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ " .[صحيح مسلم» كِتَاب الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ وَالتَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَار ... » بَاب اسْتِحْبَابِ الِاسْتِغْفَارِ وَالِاسْتِكْثَارِ ... رقم الحديث: 4878]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں . کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فر ما یا :" جو شخص سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سے پہلے توبہ کرلے گا تو اللہ تعالی اس کی تو بہ قبول فرما لے گا . " ( مسلم:2703)
" اللہ تعالی صرف انہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو بوجہ نادانی کوئی برائی کر گزریں پھر جلد اس سے باز آجائیں اور توبہ کریں تو اللہ تعالی بھی ان کی توبہ قبول کرتا ہے' اللہ تعا لی بڑے علم والا حکمت والا ہے. "
(سورہ النسا ء:17 )
پس جس نے موت سے پہلے توبہ کر لی تو گو یا اس نے جلد تو بہ کر لی . اس کے بعد اللہ تعالی نے فر ما یا :
" انکی تو بہ نہیں جو بر ائیاں کرتے چلے جا ئیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پا س مو ت آجائے توکہہ دے کہ میں نے اب تو بہ کی اور ان کی بھی تو بہ قبول نہیں جو کفر ہی پر مر جا ئیں ' یہی لوگ ہیں جن کے لیے ہم نے المنا ک عذاب تیا ر کر رکھا ہے ."( سورة النساء :18)
ترجمہ :" اور ہم نے نبی اسرائیل کو دریا سے پا ر کر دیا پھر ان کے پیچھے پیچھے فر عون اپنے لشکر کے سا تھ ظلم وزیا دتی کے ارا دے سے چلا یہاں تک کہ جب د-وبنے لگا تو کہنے لگا کہ میں ایما ن لا تا ہوں اس پر جس
پر بنی اسرا ئیل ایما ن لا ئے ہیں اس کے سوا کو ئی معبو د نہیں اور میں مسلما نوں میں سے ہوں ( جواب دیا گیا ) اب ایما ن لا تا ہے؟ پہلے سر کشی کر تااور مفسدوں میں دا خل رہا َ ؟ سو آج ہم تیری لا ش کو بچا ئیں گے تا کہ تو ان کے لیے نشان عبرت ہو جو تیر ے بعد ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے آدمی ہما ری نشانیوں سے غافل ہیں."( سورة یونس : 90-92)
37 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْجُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ الْعَبْدِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ " .[جامع الترمذي » كِتَاب الدَّعَوَاتِ » بَاب فِي فَضْلِ التَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ وَمَا ... رقم الحديث: 3488]
حضرت ابو عبد الرحمن بن عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ بنی صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فر ما یا : " یقینا اللہ عزوجل بندے کی توبہ اس وقت تک قبول فر ما لیتا ہے جب تک وہ حالت نزع کو نہ پہنچ جا ئے " .
( تر مذی:3537 ، حدیث حسن ہے)
حضرت ابو عبد الرحمن بن عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ بنی صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فر ما یا : " یقینا اللہ عزوجل بندے کی توبہ اس وقت تک قبول فر ما لیتا ہے جب تک وہ حالت نزع کو نہ پہنچ جا ئے " .
( تر مذی:3537 ، حدیث حسن ہے)
38 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَا : حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " كَانَ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ رَجُلٌ قَتَلَ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ نَفْسًا ، فَسَأَلَ عَنْ أَعْلَمِ أَهْلِ الْأَرْضِ ، فَدُلَّ عَلَى رَاهِبٍ فَأَتَاهُ ، فَقَالَ : إِنَّهُ قَتَلَ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ نَفْسًا ، فَهَلْ لَهُ مِنْ تَوْبَةٍ ؟ ، فَقَالَ : لَا ، فَقَتَلَهُ ، فَكَمَّلَ بِهِ مِائَةً ، ثُمَّ سَأَلَ عَنْ أَعْلَمِ أَهْلِ الْأَرْضِ ، فَدُلَّ عَلَى رَجُلٍ عَالِمٍ ، فَقَالَ : إِنَّهُ قَتَلَ مِائَةَ نَفْسٍ ، فَهَلْ لَهُ مِنْ تَوْبَةٍ ؟ ، فَقَالَ : نَعَمْ ، وَمَنْ يَحُولُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ التَّوْبَةِ انْطَلِقْ إِلَى أَرْضِ كَذَا وَكَذَا ، فَإِنَّ بِهَا أُنَاسًا يَعْبُدُونَ اللَّهَ فَاعْبُدِ اللَّهَ مَعَهُمْ ، وَلَا تَرْجِعْ إِلَى أَرْضِكَ فَإِنَّهَا أَرْضُ سَوْءٍ ، فَانْطَلَقَ حَتَّى إِذَا نَصَفَ الطَّرِيقَ أَتَاهُ الْمَوْتُ ، فَاخْتَصَمَتْ فِيهِ مَلَائِكَةُ الرَّحْمَةِ وَمَلَائِكَةُ الْعَذَابِ ، فَقَالَتْ مَلَائِكَةُ الرَّحْمَةِ : جَاءَ تَائِبًا مُقْبِلًا بِقَلْبِهِ إِلَى اللَّهِ ، وَقَالَتْ مَلَائِكَةُ الْعَذَابِ : إِنَّهُ لَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ ، فَأَتَاهُمْ مَلَكٌ فِي صُورَةِ آدَمِيٍّ ، فَجَعَلُوهُ بَيْنَهُمْ ، فَقَالَ : قِيسُوا مَا بَيْنَ الْأَرْضَيْنِ ، فَإِلَى أَيَّتِهِمَا كَانَ أَدْنَى فَهُوَ لَهُ ، فَقَاسُوهُ فَوَجَدُوهُ أَدْنَى إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي أَرَادَ ، فَقَبَضَتْهُ مَلَائِكَةُ الرَّحْمَةِ ".[صحيح مسلم » كِتَاب التَّوْبَةِ » بَاب قَبُولِ تَوْبَةِ الْقَاتِلِ وَإِنْ كَثُرَ قَتْلُهُ ... رقم الحديث: 4972]
وفي رواية في الصحيح : وَكَانَ إِلَى الْقَرْيَةِ الصَّالِحَةِ أَقْرَبَ بِشِبْرٍ ، فَجُعِلَ مِنْ أَهْلِهَا " .[مسند أبي يعلى الموصلي » مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ... رقم الحديث: 1020]
وفي رواية : وَأَوْحَى اللَّهُ إِلَى هَذِهِ أَنْ تَبَاعَدِي ، وَقَالَ : قِيسُوا مَا بَيْنَهُمَا فَوُجِدَ إِلَى هَذِهِ أَقْرَبَ بِشِبْرٍ فَغُفِرَ لَهُ " .[صحيح البخاري » كِتَاب أَحَادِيثِ الْأَنْبِيَاءِ » بَاب حَدِيثُ الْغَارِ ... رقم الحديث: 3235]
وفي رواية : بصدره نحوها.[صحيح البخاري » كِتَاب أَحَادِيثِ الْأَنْبِيَاءِ » بَاب حَدِيثُ الْغَارِ ... رقم الحديث: 3235]
حضرت ابو سعید (سعد بن مالک بن سنان) خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرما یا : تم سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی تھا جس نے ننانوے قتل کیے تھے ‘ پس اس نے زمین پر موجود سب سے بڑے عالم کے بارے میں دریافت کیا تو اسے ایک راہب (پادری) کے بارے بتایا گیا ‘ پس وہ اس کے پاس آیا اور بتایا کہ اس (میں) نے ننانوے آدمی قتل کیے ہیں، کیا اسکی توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ اس (راہب) نے کہا : نہیں ‘ پس اس نے اسے بھی قتل کردیا اور اس طرح اس نے سو آدمیوں کے قتل کی تعداد کو مکمل کیا. اس نے پھر کسی بڑے عالم کے بارے میں دریافت کیا تو اسے ایک عالم کے بارے میں بتایا گیا ‘ وہ اس کے پاس گیا اور اسے بتایا کہ اس نے سو آدمی قتل کیے ہیں ‘ کیا اس کی توبہ قبول ہو سکتی ہے؟ اس (عالم) نے کہا : ہاں ! اور کون ہے جو اس کے اور اسکی توبہ کے درمیان حائل ہو؟ ایسے کرو تم فلاں جگہ چلے جاؤ کیونکہ وہاں کے لوگ خالص اللہ تعالی کی عبادت کرتے ہیں ‘ پس تم بھی ان کے ساتھ مل کر اللہ کی عبادت کرو اور سنو اپنی زمین کی طرف واپس نہ آنا ‘ کیو نکہ وہ برائی کی زمین ہے. پس وہ اس (بستی) کی طرف روانہ ہو پڑا ‘ ابھی آدھا سفر ہی طے کیا تھا کہ اسے موت آگئی (اب اس کی روح قبض کرنے کیلئے) رحمت اور عذاب کے فرشتے آگئے اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا. رحمت کے فرشتوں نے کہا : وہ تائب ہوکر آیا تھا اور اللہ کی طرف دل کی توجہ سے آیا تھا ( ہم اسکی روح قبض کریں گے ). عذاب کے فرشتوں نے کہا : اس نے کبھی نیکی وبھلائی کا کام کیا ہی نہیں (لہذا یہ جہنمی ہے). پس ایک فرشتہ آدمی کی شکل میں ان کے پا س آیا تو انہوں نے اسے اپنے درمیان حکم (فیصل) بنا لیا‘ اس نے کہا : دونوں زمینوں کی درمیانی مسافت کی پیمائش کرو ‘ وہ ان دونوں میں سے جس کے قریب ہوگا وہی اس کا حکم ہوگا. پس انھوں نے اسے ناپا تو اس کو اس زمین کے زیادہ قریب پایا جس طرف جانے کا اس نے ارادہ کیا تھا. لہذا رحمت کے فرشتوں نے اس کی روح کو قبض کرلیا. “
نیز صحیح ہی کی ایک روایت میں ہے : ” وہ نیک لوگوں کی بستی کی طرف ایک بالشت قریب تھا، لہذا اسے اس بستی کے نیک لوگوں میں سے کر دیا گیا. “
صحیح ہی کی ایک روایت میں سے ہے : ” اللہ تعالی نے اس زمین کو (جہاں سے وہ آرہا تھا) کہا کہ دور ہوجا اور اس زمین کو (جس طرف جا رہا تھا) کہا کہ قریب ہوجا اور پھر فرمایا کہ ان دونوں زمینوں کی درمیانی مسافت کو ناپو ‘ (جب انھوں نے ناپا) تو انھوں نے اسے نیک لوگوں کی بستی کی طرف ایک بالشت قریب پایا تو اسے بخش دیا گیا“.
اور ایک روایت میں ہے : ” وہ اپنے سینے کے سہارے سَرک کر دوسری طرف ہو گیا. “
توبہ شکن کی معافی:
قُل يٰعِبادِىَ الَّذينَ أَسرَفوا عَلىٰ أَنفُسِهِم لا تَقنَطوا مِن رَحمَةِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَغفِرُ الذُّنوبَ جَميعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الغَفورُ الرَّحيمُ {39:53} |
(اے پیغمبر میری طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے الله کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ الله تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے. |
یہ آیت ارحم الراحمین کی رحمت بے پایاں اور عفو و درگذر کی شان عظیم کا اعلان کرتی ہے اور سخت سے سخت مایوس العلاج مریضوں کے حق میں اکسیر شفا کا حکم رکھتی ہے۔ مشرک، ملحد، زندیق، مرتد، یہودی، نصرانی، مجوسی، بدعتی، بدمعاش، فاسق، فاجر کوئی ہو آیت ہذا کو سننے کے بعد خدا کی رحمت سے بالکلیہ مایوس ہو جانے اور آس توڑ کر بیٹھ جانے کی اس کے لئے کوئی وجہ نہیں۔ کیونکہ اللہ جس کے چاہے سب گناہ معاف کر سکتا ہے کوئی اس کا ہاتھ نہیں پکڑ سکتا۔ پھر بندہ ناامید کیوں ہو ہاں یہ ضرور ہے کہ اس کے دوسرے اعلانات میں تصریح کر دی گئ کہ کفر و شرک کا جرم بدون توبہ کے معاف نہیں کرے گا۔ لہذا { اِنَّ اللہَ یَغْفِرُالذُّنُوْبَ جَمِیْعًا } کو { لِمَنْ یشاُء} کے ساتھ مقید سمجھنا ضروری ہے کما قال تعالیٰ { اِنَّ اللہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُشْرَکَ بِہٖ وَیَغْفِرُمَادُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآءُ } (نساء رکوع۱۸) اس تقلید سے یہ لازم نہیں آتا کہ بدون توبہ کے اللہ تعالیٰ کوئی چھوٹا بڑا قصور معاف ہی نہ کر سکے اور نہ یہ مطلب ہوا کہ کسی جرم کے لئے توبہ کی ضرورت ہی نہیں بدون توبہ کے سب گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ قید صرف مشیت کی ہے اور مشیت کے متعلق دوسری آیات میں بتلا دیا گیا کہ وہ کفر و شرک سے بدون توبہ کے متعلق نہ ہو گی۔ چنانچہ آیہ ہذا کی شان نزول بھی اس پر دلالت کرتی ہے۔ جیسا کہ اگلی آیت کے فائدے سے معلوم ہو گا۔ |
39 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ التُّرْكِيُّ ، ثنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو الْمُغَلِّسِ ، ثنا نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : جَاءَ حَبِيبُ بْنُ الْحَارِثِ ، إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ،إِنِّي رَجُلٌ مِقْرَافٌ لِلذُّنُوبِ ، قَالَ : " فَتُبْ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ يَا حَبِيبُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَتُوبُ ، ثُمَّ أَعُودُ ، قَالَ : فَكُلَّمَا أَذْنَبْتَ ، فَتُبْ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِذًا تَكْثُرُ ذُنُوبِي ، قَالَ : فَعَفْوُ اللَّهِ أَكْثَرُ مِنْ ذُنُوبِكَ يَا حَبِيبُ بْنُ الْحَارِثِ " .[الدعاء للطبراني » باب : قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ ... رقم الحديث: 1699]
حضرت عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ حضرت جبیر بن حارث رضی الله عنہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے پاس آۓ اور کہنے لگے: اے الله کے رسول! میں بڑا گناہ گار ہوں، بار بار (توبہ توڑنے اور) گناہ کرنے والا آدمی ہوں، میں توبہ کرتا ہوں پھر دوبارہ گناہ کرتا ہوں، پھر توبہ کرتا ہوں پھر گناہ کرتا ہوں. رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : اے جبیر! الله کا معاف کرنا تیرے گناہوں سے زیادہ ہے.(یہ حدیث ضعیف ہے لیکن اس کی تائید آگے کی حدیث سے ہوجاتی ہے)
تخريج الحديث
|
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ثنا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَدْرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " إِنِّي أُذْنِبُ , قَالَ : اسْتَغْفِرْ , قَالَ : فَأَسْتَغْفِرُ وَأَعُودُ ، قَالَ : فَإِذَا عُدْتَ فَاسْتَغْفِرْ ، قَالَ : وَأَسْتَغْفِرُ ثُمَّ أَعُودُ ، قَالَ : فَإِذَا عُدْتُ فَعُدْ فِي الثَّالِثَةِ ، وَالرَّابِعَةِ حَتَّى يَكُونَ الشَّيْطَانُ هُوَ الْمَحْسُورَ " .[التوبة لابن أبي الدنيا » رقم الحديث: 59]
حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: اے الله کے رسول ! میں نے گناہ کرلیا ہے. آپ نے فرمایا: اپنے رب سے استغفار کرلو. اس نے کہا : میں استغفار کرتا ہوں اس کے بعد پھر دوبارہ میں گناہ کربیٹھتا ہوں. آپ نے فرمایا : جب تو دوبارہ گناہ کرے تو پھر استغفار کر. اس شخص نے کہا : پھر میں گناہ کر بیٹھتا ہوں. آپ نے فرمایا : پھر استغفار کر. (راوی کو شبہ میں کہتا ہے کہ) تین بار یا چار بار یہی فرمایا. اپنے رب سے استغفار کر حتیٰ کہ شیطان ناکام و نامراد ہوجاۓ.(یہ حدیث ضعیف ہے لیکن اس کی تائید آگے کی حدیث سے ہوجاتی ہے)
تخريج الحديث
|
40 - حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا أَصَرَّ مَنِ اسْتَغْفَرَ وَلَوْ فَعَلَهُ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً "
[جامع الترمذي » كِتَاب الدَّعَوَاتِ » بَاب فِي دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ ... رقم الحديث: 3511]
خلاصة حكم المحدث : حسن [تفسير القرآن، لابن كثير: الصفحة أو الرقم: 2/106، فتح الباري لابن حجر الصفحة أو الرقم: 1/137، عمدة القاري، للعيني: الصفحة أو الرقم: 1/431، تخريج الكشاف للزيلعي: الصفحة أو الرقم: 1/227، الآداب الشرعية لابن مفلح: الصفحة أو الرقم: 1/118]
حضرت ابو بکر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ شخص (گناہوں پر) اصرار کرنے (اڑنے/جمے رہنے) والا (ضدی شیطان کی طرح) نہیں (رہے گا) جو بخشش مانگتا رہتا ہے.
تخريج الحديث
|
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي شَيْبَةَ الْخُرَاسَانِيِّ ، ثنا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا صَغِيرَةَ مَعَ إِصْرَارٍ ، وَلا كَبِيرَةَ مَعَ اسْتِغْفَارٍ " .[التوبة لابن أبي الدنيا » رقم الحديث: 166]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : نہیں رہتا (کوئی گناہ) صغیرہ (اس گناہ پر) اصرار (یعنی جمے /اڑے رہنے) کے ساتھ، اور نہیں رہتا (کوئی گناہ) کبیرہ (اس پر) بخشش مانگتے رہنے کے ساتھ.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَهْرَامَ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيَّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْرَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا رَوَى ، عَنِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى ، أَنَّهُ قَالَ : " يَا عِبَادِي : إِنِّي حَرَّمْتُ الظُّلْمَ عَلَى نَفْسِي وَجَعَلْتُهُ بَيْنَكُمْ مُحَرَّمًا ، فَلَا تَظَالَمُوا ، يَا عِبَادِي : كُلُّكُمْ ضَالٌّ إِلَّا مَنْ هَدَيْتُهُ ، فَاسْتَهْدُونِي أَهْدِكُمْ ، يَا عِبَادِي : كُلُّكُمْ جَائِعٌ إِلَّا مَنْ أَطْعَمْتُهُ ، فَاسْتَطْعِمُونِي أُطْعِمْكُمْ ، يَا عِبَادِي : كُلُّكُمْ عَارٍ إِلَّا مَنْ كَسَوْتُهُ ، فَاسْتَكْسُونِي أَكْسُكُمْ ، يَا عِبَادِي : إِنَّكُمْ تُخْطِئُونَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَأَنَا أَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ، فَاسْتَغْفِرُونِي أَغْفِرْ لَكُمْ ، يَا عِبَادِي : إِنَّكُمْ لَنْ تَبْلُغُوا ضَرِّي ، فَتَضُرُّونِي وَلَنْ تَبْلُغُوا نَفْعِي ، فَتَنْفَعُونِي ، يَا عِبَادِي : لَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ ، وَإِنْسَكُمْ وَجِنَّكُمْ ، كَانُوا عَلَى أَتْقَى قَلْبِ رَجُلٍ وَاحِدٍ مِنْكُمْ ، مَا زَادَ ذَلِكَ فِي مُلْكِي شَيْئًا ، يَا عِبَادِي : لَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ ، وَإِنْسَكُمْ وَجِنَّكُمْ ، كَانُوا عَلَى أَفْجَرِ قَلْبِ رَجُلٍ وَاحِدٍ ، مَا نَقَصَ ذَلِكَ مِنْ مُلْكِي شَيْئًا ، يَا عِبَادِي : لَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ ، وَإِنْسَكُمْ وَجِنَّكُمْ ، قَامُوا فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ ، فَسَأَلُونِي فَأَعْطَيْتُ كُلَّ إِنْسَانٍ مَسْأَلَتَهُ مَا نَقَصَ ذَلِكَ مِمَّا عِنْدِي ، إِلَّا كَمَا يَنْقُصُ الْمِخْيَطُ إِذَا أُدْخِلَ الْبَحْرَ ، يَا عِبَادِي : إِنَّمَا هِيَ أَعْمَالُكُمْ أُحْصِيهَا لَكُمْ ، ثُمَّ أُوَفِّيكُمْ إِيَّاهَا فَمَنْ وَجَدَ خَيْرًا فَلْيَحْمَدِ اللَّهَ ، وَمَنْ وَجَدَ غَيْرَ ذَلِكَ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ ".[صحيح مسلم » كِتَاب الْبِرِّ ، وَالصِّلَةِ ، وَالْآدَابِ » بَاب تَحْرِيمِ الظُّلْمِ ... رقم الحديث: 4680]
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے اللہ عزوجل نے فرمایا اے میرے بندو میں نے اپنے اوپر ظلم کو حرام قرار دیا ہے اور میں نے تمہارے درمیان بھی ظلم کو حرام قرار دیا ہے، پس تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو! اے میرے بندو! تم سب گمراہ ہو، سوائے اس کے کہ جسے میں ہدایت دوں، تم مجھ سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت دوں گا، اے میرے بندو! تم سب بھوکے ہو سوائے اس کے کہ جسے میں کھلاؤں، پس تم مجھ سے کھانا مانگو میں تمہیں کھانا کھلاؤں گا، اے میرے بندو! تم سب ننگے ہو سوائے اس کے کہ جسے میں پہناؤں، پس تم مجھ سے لباس مانگو تو میں تمہیں لباس پہناؤں گا، اے میرے بندو! تم سب دن رات گناہ کرتے ہو اور میں سارے گناہوں کو بخشتا ہوں، پس تم مجھ سے بخشش مانگو میں تمہیں بخش دوں گا، اے میرے بندو! تم مجھے ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکتے اور نہ ہی ہرگز مجھے نفع پہنچا سکتے ہو، اے میرے بندو! اگر تم سب اولین و آخریں اور جن و انس اس آدمی کے دل کی طرح ہو جاؤ جو سب سے زیادہ تقوی والا ہو تو بھی تم میری سلطنت میں کچھ بھی اضافہ نہیں کر سکتے اور اگر سب اولین اور آخرین اور جن و انس اس ایک آدمی کی طرح ہو جاؤ کہ جو سب سے زیادہ بدکار ہے تو پھر بھی تم میری سلطنت میں کچھ کمی نہیں کر سکتے، اے میرے بندو اگر تم سب اولین اور آخرین اور جن اور انس ایک صاف چٹیل میدان میں کھڑے ہو کر مجھ سے مانگنے لگو اور میں ہر انسان کو جو وہ مجھ سے مانگے عطا کر دوں تو پھر بھی میرے خزانوں میں اس قدر بھی کیک نہیں ہوگی جتنی کہ سمندر میں سوئی ڈال کر نکالنے سے، اے میرے بندو یہ تمہارے اعمال ہیں کہ جنہیں میں تمہارے لئے اکٹھا کر رہا ہوں، پھر میں تمہیں ان کا پورا پورا بدلہ دوں گا، پس جو آدمی بہتر بدلہ پائے وہ اللہ کا شکر ادا کرے اور جو بہتر بدلہ نہ پائے تو وہ اپنے نفس ہی کو ملامت کرے، سعد فرماتے ہیں کہ ابوادریس خولانی جب یہ حدیث بیان کرتے تھے تو اپنے گھٹنوں کے بل جھک جاتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، وَأَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ ، قَالا : أَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الذُّهْلِيُّ ، نايَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ حُيَيٍّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ : " أُنْزِلَتْ إِذَا زُلْزِلَتِ الأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَأَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ قَاعِدٌ ، فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ؟ فَقَالَ : أَبْكَانِي هَذِهِ السُّورَةُ . فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ أَنَّكُمْ لا تُخْطِئُونَ وَلا تُذْنِبُونَ فَيُغْفَرُ لَكُمْ ، لَخَلَقَ اللَّهُ أُمَّةً مِنْ بَعْدِكُمْ يُخْطِئُونَ وَيُذْنِبُونَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ " .[شعب الإيمان للبيهقي» السَّابِعُ وَالأَرْبَعُونَ مِنْ شُعَبِ الإِيمَانِ ... رقم الحديث: 6599]
الشواهد
|
عَنْأَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ صَاحِبَ الشِّمَالِ لَيَرْفَعُ الْقَلَمَ سِتَّ سَاعَاتٍ عَنِ الْعَبْدِ الْمُسْلِمِ الْمُخْطِئِ أَوِ الْمُسِيءِ ، فَإِنْ نَدِمَ وَاسْتَغْفَرَ اللَّهَ مِنْهَا أَلْقَاهَا ، وَإِلا كُتِبَتْ وَاحِدَةً " .
خلاصة حكم المحدث : حسن
احادیث مبارکہ میں "ساعة" کے الفاظ بکثرت آئے ہیں, ایک روایت میں آتا ہے کہ جمعہ کے دن اور رات میں 24 ساعتیں ہیں، لیکن یہ روایت سند کے اعتبار سے ضعیف ہے، ایک صحیح روایت میں آتا ہے کہ جمعہ کے دن 12 ساعات ہیں۔ محدثین کا فرمانا ہے کہ دن کا دورانیہ سردی اور گرمی کی وجہ سے چھوٹا اور بڑا ہوتا رہتا ہےاور اس زمانے میں گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں، اس لیے ساعة سے ہمارے عرف میں معروف 60 منٹ کا گھنٹہ مراد نہیں بلکہ اسی کے قریب قریب وقت مراد ہے۔۔ صحابہ، تابعین اور سلف صالحین کے زمانے میں بھی دن اور رات کے دورانیے کے چوبیسویں حصے کو ساعة سے تعبیر کیا جاتا تھا ۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب
No comments:
Post a Comment