ہندوستان کی چودہ بڑی زبانیں
(1)ہندی: دنیا کی چھٹے نمبر کی زبان جو مزید تین ملکوں میں بولی جاتی ہے ۔ ہندوستان میں اس زبان کے بولنے والوں کی تعداد33کروڑ ہے جو کل آبادی کی 28 فیصدہے ۔ ہندوستان کی ان ریاستوں میں ہندی بولی جاتی ہے ۔
یوپی ، بہار ،ایم پی ، راجستھان ، ہر یانہ ، دہلی ، جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ ،اترانچل ، ہماچل ، ارونا چل ، مہارشٹر۔
(2) دنیا کی پانچوین نمبر کی زبان جو مزید چودہ ملکوں میں بولی جاتی ہے ، ہندوستان میں اس زبان کے بولنے والوں کی تعداد 14 کروڑ 70 لاکھ ہے جو کل آبادی کی 14 فیصد ہے ۔ ہندوستان کی درج ذیل ریاستوں میں یہ زبان بولی جاتی ہے ۔
یوپی ، بہار ، ایم پی ، راجستھان ، دہلی ، جھار کھنڈ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ،اترانچل ، چھتیس گڑھ ، مغربی بنگال ، جموں کشمیر ، اوڈیشہ ، پنجاب ، ہماچل پردیش ، گجرات ، ہریانہ ،آسام ، تامل ناڈو۔
(3) بنگلہ : یہ دنیا کی دسویں نمبر کی زبان ہے جو بنگلہ دیش میں بولی جاتی ہے ۔ ہندوستان میں اس کے بولنے والوں کی تعداد 7 کروڑ 50 لاکھ ہے جو پوری آبادی کی سات فیصد ہے ۔ ہندوستان کی ان ریاستوں میں بنگلہ زبان بولی جاتی ہے ۔ مغربی بنگال ، تریپورہ ،آسام۔
(4) مراٹھی: یہ صرف ہندوستان میں بولی جاتی ہے ۔ ہندوستان میں اس کے بولنے والوں کی تعداد 7 کروڑ 20 لاکھ ہے جو کل آبادی کی تقریبا سات فیصد ہے ۔ یہ زبان ہندوستان کی ان ریاستوں میں بولی جاتی ہے ۔ مہارشٹر ،گوا ، کرناٹک۔
(5)تیلگو: یہ بھی صرف ہندوستان میں بولی جاتی ۔ ہندوستان میں اس کے بولنے والوں کی تعداد6 کروڑ 90 لاکھ ہے جو کل آبادی کی 7 فیصد کے قریب ہے ۔یہ ہندوستان کی ان ریاستوں میں بولی جاتی ہے ۔آندھرا پر دیش ، کر ناٹک ۔اوڈیشہ۔
(6) تامل : یہ دنیا کی سولھویں نمبر کی زبان ہے ۔جو سری لنکا اور ملیشیا میں بولی جاتی ہے ۔ہندوستان میں اس کے بولنے والوں کی تعداد 6 کروڑ 10 لاکھ ہے جو کل آبادی کی 6 فیصد ہے ۔ ہندوستان کی ان ریاستوں میں یہ زبان بولی جاتی ہے ۔تامل ناڈو ، پانڈیچری ، کر ناٹک ، انڈومان نکوبار۔
(7) کنڑ :۔ یہ صرف ہندوستان میں بولی جاتی ہے ۔اس زبان کے بولنے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ ہےجو ہندوستان کی کل آبدی کی 4 فیصد ہے ۔یہ ہندوستان کی دو ریاستوں کر ناٹک اور مہاراشٹر میں بولی جاتی ہے ۔
(8) گجراتی :۔یہ بھی صرف ہندوستان میں بولی جاتی ہے اور اس کے بولنے والے کی تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ ہے جو ہندوستان کی کل آبادی کی چار فیصد ہے ۔ ہندوستان کی ان ریاستوں میں یہ زبان بولی جاتی ہے ۔ گجرات ۔داور نگر حویلی ،دمن ودیو ، مہاراشٹر۔
(9) ملیالم : یہ بھی صرف ہندوستان میں بولی جاتی ہے اور اس کے بولنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 50لاکھ ہے جو ہندوستان کی آبادی کی تین فیصد ہے ۔ ہندوستان کی ان ریاستوں میں یہ زبان بولی جاتی ہے ۔کیرلا ، لکشندیب ، تامل ناڈو ، کرناٹکِ
(10) اڑیا:یہ بھی صرف ہندوستان میں بولی جاتی ہے اور اس کے بولنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 10لاکھ ہے جو ہندوستان کی آبادی کی تین فیصد ہے ۔ان ریاستوں میں یہ زبان بولی جاتی ہے ۔ اوڈیشہ ، مغربی بنگال ، جھاڑ کھنڈ۔
(11) آسامی: یہ بھی صرف ہندوستان میں بولی جاتی ہے اور اس کے بولنے والوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ 10سے زیادپہ ہے جو ہندوستان کی آبادی کی ایک فیصد ہے ۔آسامی صرف آسام میں بولی جاتی ہے ۔
(12) پنجابی: یہ ہندوستان اور پا کستان دونوں ملکوں میں بولی جاتی ہے ، ہندوستان میں اس کے بولنے والوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ہے جو یہاں کی کل آبادی کی ایک فیصد ہے ۔ پنجاب ، ہریانہ اور دہلی کی ریاست میں پنجابی زبان بولی جاتی ہے ۔
(13) منی پوری: یہ صرف ہندوستان کی دوریاستوں آسام اور منی پوری میں بولی جاتی ہے ،اور اس کے بولنے والے 30 لاکھ کے قریب ہے ۔
(14) کوکنی: یہ زبان ہندوستان کی تین ریاستوں گوا ،مہارشٹر اور کر ناٹک میں بولی جاتی ہے اور اس کے بولنے والوں کی تعداد 30 لاکھ ہے ۔
ہندوستان کی منظور شدہ زبانیں
ہندوستان کی وہ بائیس زبانیں جوسر کاری طور پر آئین کے آٹھویں شڈول میں ہندوستانی زبانوں کے نام سے منظور کی گئی ہے یہ ہیں۔
ہندی ،اردو، بنگلہ، مراٹھی ، تیلگو، تامل ، کنڑ، گجراتی ، ملیالم ، اڑیا، سندھی ، سنسکرت، کو کنی ، نیپالی ، کشمیری ، منی پوری ، آسامی، بوڈو، سنتھالی ، ڈوگری،میتھیلیِ ( بین الاقوامی معلومات )
No comments:
Post a Comment