Front - The Prophet Muhammed

Friday, October 11, 2013

امام اعظم کی بیس احادیث


العشرین لابی حنیفة
امام اعظم کی بیس احادیث
تالیف و ترجمہ:
مفتی رشید احمد العلوی
استاذ جامعہ علوم اسلامیہ



الحمد للہ رب العالمین والصلوة
 والسلام علیہ رسولہ محمد والہ واصحابہ اجمعین اما بعد:تمام مسلمانوں پر یہ بات واضح ہو کہ امت میں اولین لوگ اللہ تعالی کے ہاں زیادہ مقبول اور بلند درجہ کے حامل ہیں اس کے بعد جو انکے بعد تھے اور اس کے بعد جو انکے بعد تھے اللہ تعالی کروڑہا رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے امام اعظم پر جو خیر القرون میں ہونے کے باوجود آنے والے لوگوں اور پیدا ہونے والے فتنوں سے باطنی بصیرت کے ساتھ آگاہ تھے اسی لئے تمام دینی علوم میں تدوین کا اولین سہرہ آپکی والاشان ذات کا حصہ ہے آپ نے براہ راست صحابہ کرام سے احادیث سنی جو کسی اور امام کا خاصہ نہیں ہے ان احادیث مبارکہ کا مجموعہ ہدیۂ ناظرین کیا جاتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اللہ تعالی اس کے وسیلہ جلیلہ سے سعادت دارین اور اس نیک عمل کی اشاعت کرنے والوں اس کو پھلانے والوں اور اس کی ترویج واشاعت میں معاونت کرنے والوں کو انبیاء اولیا فقہائے امت اور امام اعظم کی شفاعت میں ہماراحصہ فرمائے آمیں اور اس حدیث کا مصداق بنائے جس میں ارشاد نبوی ہے (نضر اللہ امرأسمع مقالتی )یعنی اللہ تعالی خوش وخورم رکھے اس شخص کو جو میری باتیں سنے ان کی حفاظت کرے اور آگے پہنچادے.

(عن انس بن مالک)
انس بن مالک بن نضر بن ضمضم بن زید بن حرام رسول اللہ کی خدمت میئں دس برس کی عمر میں مدینہ میں حاضر ہوئے اور دس برس تک خدمت نبوی کا فریضہ سرانجام دیا تھااور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے زمانے میں کوفہ میں ہجرت کر گئے تھے تا کہ وہاں لوگوں کو دین کی تعلیم سے آشناء کریںاور صحابہ کرام میں سے سوائے ابو طفیل کے سب سے آخر میں فوت ہوئے اور بصرة میں سب سے آخری صحابی ہیں جو فقت ہوئے اور آپکی وفات کا سال میں تین روایات ہیں اکانوے؛ترانوے ھجری ہے اور وفات کے وقت آپ کی عمر ننانوے یا ایک سو تین سال تھی وقفات کے وقت آپ کی اولاد اسی بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں اور آپ کی وفات کے وقت امام ابوحنیفہ کی عمر گیارہ یا تیرہ برس کی تھی ؛اور امام صاحب طلب علم کے لئے بصرة میں بیس مرتبہ سے زیادہ تشریف لے گئے تھے[١] قَالَ اَخْبَرَنَا اَبُوحَنِیْفَةَ النعمان بن الثابت قَالَ سمعت انس بن مالک رضی اللّٰہ تعالی عنہ یَقُوْلُ قَالَ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : طَلْبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَة عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ
(الموفق المکی:ص٢٨و٣٢ وجامع المسانیداخرجہ ابن ماجة عن انس ابن مالک واللفظ لہ:طلب العلم فریضة علی کل مسلم وواضع العلم عند غیر اھلہ کمقلد الخنازیر الجوھروالؤلؤ والذھب ؛ مقدمةرقم:٢٢٠)
امام اعظم نے فرمایا کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ سے سنا کہ آپ فرمارہے تھے رسول اللّٰہﷺ نے فرمایاعلم حاصل کرنا ہر مسلمان مردو عورت پر فرض ہے ؛اور اس میں امام ابن ماجہ نے ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ نااہل کوعلم دینے والے شخص کی مثال ایسے ہے جیسے سؤر کے گلے میں سونے، لؤلؤاور ہیرے کے موتیوں کی مالا ڈالی جائے ؛نوٹ: نااھل کو علم دینے کا وبال بہت سخت ہے اس لئے اس بات سے پورے طرح بچنا چاہئے کہ جو علم کا طالب نہ ہو اس کو علم نہ دیا جائے اور حصول علم کی نشانیاں ملا علی القاری نی عین علم میں یوں ارشاد فرمائی ہیں(١) عمل کی نیت سے علم حاصل کیا جائے (٢) بلا وجہ کی فتوی بازی سے بچنے کے لئے علم حاصل کیا جائے (٣) باطنی بصیرت کے حاصل کرنے کے لئے علم حاصل کیا جائے(٤) اپنے اندر طلباء کوعلم سکھانے کی شفقت کی وجہ سے علم حاصل کیا جائے(٥) اپنی سمجھ کے مطابق علم حاصل کیا جائے(٦) مالی لالچ کے بغیر علم حاصل کیا جائے(٧)عمل کی نیت سے علم حاصل کیا جائے(٨) دنیاوی ضروریات سے نظر پھیر کر علم حاصل کرے(٩) حصول علم میں استاذ کی منت سماجت بھی کرنی پڑے تو اس سے اعراض نہ کرے(١٠) اپنے دل ودماغ کو استاد کی بات سمجھنے میں اچھی طرح لگادے(١١) حصول علم میں اس کی پورا قلبی استحضار ہو(١٢) حصول علم میں شرم کو بالائے طاق رکھ کر علم حاصل کرے(١٣) حصول علم میں اپنے آپکو کبھی بھی منتھی خیال نہ کرے(١٤) جو علم زیادہ ضروری ہے اس کو پہلے سیکھے (١٥) پیش امدہ مسائل کے بارے میں پہلے علم حاصل کرے(١٦) حصول علم میں خلوت گزینی اختیار کرے(١٧) حصول علم میں ریا کاری اورعجب سے بچے(١٨) اصول اسلام یعنی کتاب اللہ سنة رسول اوراجماع امت کے اصول وضوابط کے مطابق علم حاصل کرے(١٩) بلاوجہ کے سوالات اور اعتراضات سے اجتناب کرے(٢٠) حصول علم میں اپنے عمل اور اعتقاد کے درمیان دورنگی نہ پیدا کرے؛


[٢]: عن ابی حنیفة قَالَ سَمِعْتُ انس بن مالک یقول:سمعتُ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ ألدَّالُ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہْ؛
(المناقب لمکی٢٦اخرجہ الترمذی عن انس بن مالک رقم:٢٥٩٤ ؛عن انس قَالَ اتی النبی ﷺ رجل یستحملہ فلم یجد عندہ ما یتحملہ فدل علی آخرہ فحملہ فاتی النبیﷺ فاخبرہ فقال :ان الدال علی الخیر کفاعلہ؛ وقال الترمذی وفی الباب عن عبد اللّٰہ بن مسعود البدری وبریدہ ؛وقال المرتب عبد اللّٰہ بن ابی اوفی ؛ ومنقول عن الامام عن انس اخرجہ الجامع المسانید والجامع ؛ وحدیث بریدة اخرجہ احمد وقال حدثناابوحنیفة عن علقمة بن المرثد عن سلیمان بن بریدة عن ابیہ ان رسول اللّٰہ ﷺ قَالَ لرجل اذھب فان الدال علی الخیر کفاعلہ مسند باقی الانصار حدیث بریدة الاسلمی)
امام اعظم نے فرمایاکہ میں نے انس بن مالک سے سنااور انہوں نے فرمایا کہ رسول اللّٰہفرماتے تھے نیکی کی طرف نشان دہی کرنے والا ایسے ہی ہے جیسے خود نیکی کرنے والا،یہ حدیث نبی اکرمﷺے چار صحابہ کرام نے روایت کی ہے جن میں عبد اللّٰہ بن مسعود کے علاوہ باقی تین انس بن مالک ؛بریدة اسلمی اور عبد اللّٰہ بن ابی اوفی سے حضرت امام اعظم نے روایت کی ہے؛[٣] عن ابی حنیفة قال رأیت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فی المسجد قائماً یصلی (المناقب لمکی:ص٢٥)
امام ابوحنیفة فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک کو دیکھا آپ مسجد میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے[٤]عن ابی حنیفة قال سمعت انسا رضی اللہ عنہ یقول قال سمعت رسول اللہ ﷺ من قال لاالہ الااللہ مخلصا من قلبہ دخل الجنة؛ ولوتوکلتم علی اللہ حق توکلہ لرزقتم کما یرزق الطیر تغدو خماصا وتروح بطاناً(الماقب الکردری:ص٦)
امام صاحب نے فرمایا کہ میں انس رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ فرمارہے تھے جو شخص اپنے دل کے اخلاص کے ساتھ لاالہ الااللہ کہے وہ جنت میں داخل ہوگااور فرمایاکہ اگر تم اللہ تعالی پر اس طرح توکل کرو جس طرح توکل کا حق ہے تو اللہ تعالی تمہیں اس طر رزق دے گا جیسے پرندوں ک دیتا ہے اور وہ پرندے صبح خالی پیٹ گھونسلے سے نکلتے ہیں اور شام کو بھرے پیٹ کے ساتھ واپس آتے ہیں۔توکل کی دو قسمیں
پہلی قسم:جو اللہ تعالی اور اس کے نبی علیہ اسلام نے سابقین اولیاء کی صفت بتائی ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جو لایرقون ولایسترقون ولایکوون ولایکتوون وعلی ربھم یتوکلون یعنی یہ وہ لوگ ہیں جو نہ تو علاج معالجہ کے لئے تعویذات لیتےہیں اور نہ ہی تعویذات وغیرہ کی عادت بناتے ہیں اور نہ دوائی وغیرہ لیتے اور نہ ہی دوائی کا عادت بناتے ہیں اور اپنے اللہ پر توکل کرتے ہیں؛ یہ توکل ایسی چیز ہے جس سے انسان کو سکون نفس حاصل ہوجاتا ہے اور یہ خاص لوگوں کا معمول ہے اس مقام میں انسان نفع اور نقصان کے مرتبہ سے عاری ہوجاتاہے بلکہ اللہ تعالی کے ساتھ تعلق مضبوط ہوجاتاہے توکل کی دوسری قسم:ماذون لوگوں کا توکل ہے اس میں اسباب کو اختیار کرنا اور نقصان دہ اشیاء سے حفاظت کرناانسان کے ذمے لازم ہے اس کی کئی مثالیں ہیں (١): جیسے رسول اللہﷺ نے ایک صحابی عمرو بن امیة الضمری کو کہا کہ جاؤ پہلے اونٹ کی ٹانگ باندھو اور پھر توکل کرو (٢): اسی طرح بعض امور میں مشورہ کا حکم دیا گیا تاکہ مشاورت سے دل میں سکون اجائے(٣): اسی قسم کا واقعہ ہے جب غزوۂ تبوک سے کعب بن مالک رہ گئے اور ساتھ نہ جاسکے تو سارا مال صدقہ کرنا چاہا کیونکہ اسی مال کی وجہ سے ہیچھے رہ گئے تھے تو رسول اللہﷺ نے اس سے کچھ مال لیااور باقی اسکو واپس دے دیاتھا اسی طرح کی بے شمار مثالیں ہیں اس توکل کو صوفیاء کی زبان میں توکل ناقص بھی کہتے ہیں۔

[٥] عن الامام ابوحنیفة سمعت انس بن مالک یَقُوْلُ سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : یَقُوْلُ اِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی یُحِبُّ اِغَاثَةَ اللُّھْفَانِ؛(المناقب لمکی :٢٦)
امام اعظم نے فرمایا میںنے حضرت انس بن مالک کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللّٰہﷺ فرمایا کرتے تھے :اللّٰہ تعالی مظلوم کی دادرسی کرنے والے سے محبت کرتے ہیں؛[٦] عن ابی حنیفة قال کان علمائناکلھم یقولون فی سجدة السھوانھما بعد السلام ویتشھد فیھما ویسلم ؛ قال حماد بن ابی سلیمان ھکذا یفتی انس رضٰ اللہ عنہ قال ابو حنیفة سألت انس بن مالک فقال ھکذا(المناقب لمکی:ص٢٦) 
امام ابوحنیفہؒ فرماتے ہیں کہ ہمارے سارے علماء سجدة سھو کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ سجدہ سلام کے بعد اداکیا جاتاہے اور اس کے بعد یشھد پڑھنے کے بعد سلام پھیرا جاتاہے ؛اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ اسی طرح فتوی دیا کرتے تھے ؛امام ابوحنیفة فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے یہ مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اسی طرح جواب دیا :کہ پہلے سلام پھریں پھر دوبارہ تشھد پڑھیں اور اس کے پورا کرنے کے بعد دوبارہ سلام پھیر کر اپنی نماز پوری کرلیں۔[٧] عن ابی حنیفة عن انس رضی اللہ عنھما قال کانی انظر الی لحیة ابی ْحافة کانھا ضرام عرفجة (المناقب لمکی:ص٢٧)
امام ابو حنیفہؒ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ابو قحافہ کی ڈاڑھی دیکھ رہا تھا گویا کہ وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ [٨]قال ابوحنیفة لقیت انس بن مالک الانصاری:وسمعتہ یقول قال رسول اللہﷺ من قال لاالہالااللہ خالصا مخلصا بھا قلبہ دخل الجنة ؛ولو توکلتم علی اللہ حق توکلہ لرزقتم کماترزق الطیر تغدوخماصا وتروح بطاناً(المنا قب المکی:ص٣٦)
امام اعظم ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ میں انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ سے ملا اور انکو یہ فرماتے ہوئے سنا وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللّٰہﷺ سے یہ سنا آپنے فرمایا : جو شخص اپنے دل کی گہرائی اور اخلاص کے ساتھ لاالہ الااللّٰہ پڑھتا ہے وہ جنت میں داخل ہوگا؛اور یہ کہ اگر تم اللّٰہ تعالی پر اس طرح توکل کرو جیسے توکل کا حق سے تو اللّٰہ تعالی تمہیں ایسے رزق دے گا جیسے پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے جب تم صبح کے وقت گھر سے نکلتے تو تم بھوکے ہوتے اور جب شام کو واپس آتے تمہارے پیٹ بھرے ہوئے ہوتے۔[٩] قَالَ ابوحنیفة سمعت انساً یَقُوْلُ قَالَ : سمعت رسول اللّٰہﷺ من قَالَ لاالٰہ الااللّٰہ مخلصاً من قلبہ دخل الجنة ولوتوکلتم علی اللّٰہ حق توکلہ لرزقتم کما یرزق الطیر تغدوخماصاً وتروح بطاناً (المناقب الکردری)
امام اعظم ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللّٰہﷺ سے یہ سنا آپﷺ نے فرمایا : جو شخص اپنے دل کی گہرائی اور اخلاص کے ساتھ لاالہ الااللّٰہ پڑھتا ہے وہ جنت میں داخل ہوگا؛اور یہ کہ اگر تم اللّٰہ تعالی پر اس طرح توکل کرو جیسے توکل کا حق سے تو اللّٰہ تعالی تمہیں ایسے رزق دے گا جیسے پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے ؛جب تم صبح کے وقت گھر سے نکلتے تو تم بھوکے ہوتے اور جب شام کو واپس آتے تمہارے پیٹ بھرے ہوئے ہوتے؛

(عن عبد اللہ بن انیس)
[١٠]عن ابی حنیفة رضی اللّٰہ عنہ قَالَ ولدتُ سنةَ ثمانینَ وقدمَ عبد اللّٰہ بن انیس صاحب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم الکوفةَ سنة اربع وتسعین ورأیتُہ، وسمعت منہ، وانا ابن اربع عشرةَ سنة سمعتُہ یقُول سمعتُ رسول اللّٰہیقول:حُبُّکَ شَیْیٍٔ یُعْمِیْ وَیُصِمُّ 
(المناقب لمکی ص٣٢وجامع المسانید والمناقب لکردری:١٨جامع المسانید واخرجہ ابوداود رقم:٤٤٦٥؛ احمد فی مسند الانصار رقم:٢٠٧٠٥؛ مسند قبائل ٢٦٢٦٨؛ کلھم عن ابی الدردائ)
امام اعظم فرماتے ہیں کہ میری ولادت سن اسی ہجری میں ہوئی اورصحابی رسول حضرت عبد اللّٰہ بن انیس سن چرانوے ہجری میں کوفہ تشریف لائے ؛جہاں مجھے آپکی زیارت کا شرف حاصل ہوا؛اورآپ سے احادیث سننے کا شرف حاصل ہوا اس وقت میری عمر چودہ برس تھی اوروہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللّٰہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :کہ تیرا کسی سے محبت میں مبتلاء ہونا تجھے اس کے بارے میں اندھا اور بہرہ کردے گا؛نوٹ مراد اس سے یہ ہے کہ آدمی جس سے محبت کرتا ہے اس کے بارے میں اندھا اور بہرہ ہوجاتا ہے اس کے خلاف کوئی بات سننا نہیں چاہتا اور اس کی غلط تعریف بھی کی جائے اس کو اچھا جانتا ہے اللہ تعالی اپنے اور اپنے نبی کے علاوہ ہر ایک کی ایسی محبت سے ہماری حفاظت فرمائے امین[١١]:وقالابوحنیفة لَقِیْتُ عبد اللّٰہ بن انیس:وسمعتہ یَقُوْلُ :قال رسول اللّٰہﷺ أیتُ فی عارض الجنة مکتوباً ثلاثة اسطربالذّھب الاحمرلابماء الذّھب (فی سطرالاول) لاالٰہ الااللّٰہ محمد رسول اللّٰہ (وفی سطر الثانی)الامام ضامن والمآذن مؤتمن فارشد اللّٰہ الائمة وغفرللمؤذنین (وفی سطر الثالث) وجدنا ماعملنا ، ربحنا ما قدمنا ؛ خسرناماخلفنا ، قدمناعلی ربٍ غفور؛ (الموفق المکی:ص٣٦ بسندہ)
(عبد اللہ بن الحارث الجزء الزبیدی المتوفی:٩٧ھ )
[١٢] عن ابی حنیفة قَالَ ولدتُ سنة ثمانین و حججتُ مع ابی سنة ست وتسعین، وانا ابن ستة عشرسنة ؛ فلما دخلتُ المسجد الحرام رأیت حلقة عظیمة بشیخ اجتمع الناس، فقلتُ لِاَبِیْ حَلْقَةُ مَنْ ھٰذِہ اومن ھذا الشیخ؟ قال حلقة عبد اللّٰہ بن الحارث بن جزء الزبید صاحب النبیﷺ فقلت لابی ای شیء عندہ قال احادیث سمعھا من النبی ۖ قلت قدمنی الیہ حتی اسمع منہ فتقدم بین یدی فجعل یفرج عن الناس حتی دنوت منہ فتقدمت فَسَمِعْتُہ منہ قال سَمِعْتُ رسول اللّٰہﷺ یقول: مَنْ تَفَقْہَ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ کَفَاہُ اللّٰہُ ھَمَّہ وَرَزَقَہ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبْ (الموفق المکی ص٣٣؛وجامع المسانید) 
امام اعظم فرماتے ہیں کہ میری ولادت سن اسی ہجری میں ہوئی اور مجھے سن چھیانوے میںحج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوئی جبکہ اسوقت میری عمر سولہ برس تھی ؛جب میں مسجدحرام میں داخل ہوا تو مسجد میں ایک بہت بڑامجمع دیکھا اورمیں نے اپنے والد سے پوچھا کہ یہ کس قسم کا مجمع ہے ؟ میرے والد نے جواب دیا کہ کہ یہ صحابیٔ رسول حضرت عبد اللّٰہ بن حارث بن جزء زبیدی کا مجمع ہے جب میں آپ کی زیارت کی غرض سے آپکے قریب ہوا تومیں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سناکہ رسول اللّٰہ ۖ نے فرمایا:جو شخص اللّٰہ تعالی کے دین کی فقاہت اور اس کی سمجھ حاصل کرتا ہے اللّٰہ تعالی اسکے ہر قسم کے غموں میں اسکوکافی ہوجاتے ہیں اور اس کو ایسے طریقے سے رزق دیتے ہیں جس سے اس کو رزق ملنے کا گمان بھی نہیں ہوتانوٹ:دنیا میں اص سعادت اور خوش بختی یہ ہے کہ بندہ اللہ تعالی کے دین میں فقاہت اور سمجھ بوجھ حاصل کرے تاکہ اللہ تعالی کی رضامندی حاصل کرنا اور آخرت کی دائمی سعادت کا حصول اس کے لئے ممکن ہو سکے[١٣]:قال ابوحنیفة لَقِیْتُ عبد اللّٰہ بن الحارث بن الجزء الزبیدی صاحب رسول اللّٰہﷺ فقلت ارید ان اسمع منہ ؛ فحملنی ابی علی عاتقہ وذھب بی الیہ ؛ فقال ماترید ؟ فقلت ارید ان تحدثنی حدیثاً سمعتہ من رسول اللّٰہﷺ فقال سمعت رسول اللّٰہﷺ یَقُوْلُ اغاثة الملھوف فرض علی کل مسلمٍ ؛ من تفقہ فی دین اللہ کفاہ اللہ ھمہ ورزقہ من حیث لایحتسب
(الموفق المکی بسندہ ص٣٥قیل عن النبیﷺ غیر مرة: علی کل مسلم صدقة وفیہ 'قال یعین ذالحاجة الملھوف' اخرجہ البخاری : ١٣٣٥ ؛ ٥٥٦٣ ؛ المسلم :١٦٧٦ ؛ النسائی : ٢٤٩١ ؛ احمد : ١٨٧١٠؛ ١٨٨٥٥؛ الدارمی : ٢٦٢٩ ؛ والفظ لابی داود :'و تغیثوا الملھوف' رقم٤١٨١)
امام اعظم نے فرمایا : میں صحابیٔ رسول حضرت عبد اللّٰہ بن حارث بن جزء زبیدی سے ملا؛ میں نے اپنے والد سے عرض کی کہ میں آپ سے سننا(سماع کرنا) چاہتا ہوں؛ میرے والد نے مجھے اپنے کندھوں پر اٹھایااور مجھے آپ کے قریب پہنچ گئے ؛ آپ نے مجھے اپنے قریب دیکھ کر پوچھا کیا ارادہ ہے ؟ میں نے عرض کہ اپ مجھے ایسی حدیث بیان فرمائے جو آپ نے بذات خود سنی ہو !جس پر آپ نے فرمایا کہ رسول اللّٰہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا کرتے تھے کہ : مظلوم کی دادرسی کرناہر مسلمان پر فرض ہے ؛ یہ حدیث کئی انداز میں رسول اللّٰہﷺ سے روایت کی گئی ہے جس میں آپ نے ارشاد فرمایاکہ :ہر مسلمان پر صدقہ دینا لازم ہے اور اس حدیث فرمایا: یعین ذالحاجة الملھوفاور ہرمسلمان پر یہ بھی لازم ہے کہ ضرورت مند مظلوم مسلمان کی مدد کرنے؛ والفظ لابی داود :'و تغیثوا الملھوف' رقم٤١٨١) اور امام ابوداود نے جو حدیث نقل کی ہے اس کے الفاظ یہ ہیں :اور تم سب مسلمان مدد کیاکرو مظلوم بے بس کی؛

(عن واثلة بن الاسقع)
[١٤] عن ابی حنیفة قَالَ سمعت واثلة بن الاسقع رضی اللّٰہ عنہ یقول: سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول:لا تظھرنّ شماتة لأخیک ، فیعافہ اللّٰہ ویبتلیک (الموفق المکی:ص٣٠و ٣١؛٣٤ وجامع المسانید)
[١٥]:عن ابی حنیفة قال حدثنی واثلة الاسقع رضی اللہ عنہ ان رسول اللّٰہﷺ قَالَ:دع مایریبک الی مالا یریبک (الموفق المکی:ص٣١ وجامع المسانید)
[١٦]قالابوحنیفة لَقِیْتُ واثلة بن الاسقع وسمعتہ یَقُوْلُ قَالَ رسول اللّٰہﷺ لایظنّ احدکم انّہ یتقرّب الی اللّٰہ باقرب من ھذہ الرکعات یعنی الصلواة الخمسة (الموفق المکی:ص٣٦ بسندہ)
اور امام اعظم نے فرمایا : کہ میں واثلة بن اسقع رضی اللّٰہ تعالی عنہ سے ملااور ان کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللّٰہۖ نے ارشاد فرمایا:کوئی آدمی اللّٰہ تعالی کاجتناقرب صلواة خمسہ کی ادائیگی کے ذریعے حاصل کرسکتا ہے اتنا کسی اور طریقہ سے ویسے حاصل کرنے کا گمان بھی نہیں کرسکتا


(عبد اللہ بن ابی اوفی):
(آپ کی کنیت ابوابراہیم حضرت عبد اللہ بی ابی اوفی علقمہ بن قیس بن خالد آپ ہمیشہ مدینہ میں مقیم رہے اور آپ کی وفات کے بعد کوفہ کی طرف ہجرت کر گئے تھے اور آپ کوفہ میں مقیم صحابہ کی جماعت میں سب سے آخر میں ٨٧ ہجری میں فوت ہوئی اور کوفہ میں مقیم صحابہ کرام میں سے سب سے آخر میں فوت ہونے والے صحابی ہیں اور آپ کی وفات کے وقت امام ابوحنیفہ کی عمر چہ یا سات سال کی تھی اور ایسے وقت میں بچہ اچھاخاصاسمجھ دار ہوجاتاہے اور اس لحاظ سے آپ کی سماعت اور صحابیٔ رسول کی رؤیت دونوں درست ہیں)[١٧]: عن ابی حنیفة قَالَ سمعت عبد اللّٰہ بن ابی اوفی یقول: سمعتُ رسول اللّٰہﷺ یَقُوْلُ :من بنی للہ مسجدا ، ولو کمفحص قطاةٍ بنی اللّٰہ تعالی لہ بیتا فی الجنة 
(الموفق لمکی:ص٣٠ و٣٤جامع المسانیداخرجہ ابن ماجة عن جابر بن عبداللّٰہ واللفظ لہ: من بنی مسجدا للہ کمفحص قطاة اواصغربنی اللّٰہ لہ بیتا فی الجنة ؛ کتاب المساجد والجماعات ؛ رقم:٧٣٠ ، احمد:٤٧٥ ؛ والترمذی وقال: من بنی للہ مسجداصغیرا کان او کبیرا بنی اللّٰہ لہ بیتا فی الجنة ؛رقم:٢٩٣؛ و عندالنسائی: قَالَ من بنی للہ مسجدا یذکراللّٰہ فیہ بنی اللّٰہ لہ بیتا فی الجنة ؛ رقم :٦٨١ ؛ ولابن ماجة قال: یذکر فیہ اسم اللّٰہ ؛ رقم: ٧٢٧ ؛ وفی روایة : بنی اللّٰہ لہ مثلہ رقم:٧٢٨؛ وفی روایة عندہ: من بنی مسجدا من مالہ رقم:٧٢٩ ؛ وفی روایة: من بنی للہ مسجدا فان اللّٰہ یبنی لہ بیتا اوسع منہ فی الجنة احمد:٢٦٣٣٠)
امام اعظم ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ میں عبد اللّٰہ بن ابی اوفی سے سنا؛وہ فرمارہے تھے کہ میں نے رسول اللّٰہ ﷺ سے سناکہ آپ نے فرمایا جو شخص اللّٰہ تعالی کے لئے مسجد بناتا ہے اگرچہ وہ کبوتر کے گھونسلے جتنی کیون نہ ہو اس کے بدلے میں جنت میں گھر بناتے ہیں؛[١٨]قال ابوحنیفة قال سمعت عبد اللہ بن ابی اوفی قال سمعت رسول اللہﷺ یقول حبک شیء یعمی ویصم ؛ والدال علی الخیرکفاعلہ والدال علی الشّرکمثلہ ؛واللہ یحب اغاثة اللھفان(المناقب الکردری:ص١١)
امام ابو حنیفہ نے فرمایا کہ میں نے عبد اللہ بن ابی اوفی سے سنا اور وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ سے سناآپ نے فرمایا کسی چیز کی محبت اس کے بارے میں آدمی کو اندھا اور بہرہ کتردیتی ہے ؛آپ نے عبد اللہ بن ابی اوفی سے روایت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا خیر اور نیکی کی نشان دہی کرنے والابذات خود نیکی کرنے والے کی طرح ہے اور شر اور برائی کی طرف لگانے والا خود برائی کرنے والاے کی طرح ہے ؛آپ نے عبد اللہ بن ابی اوفی سے سنا کہ انہوں نے رسول اللہ ۖ سے سنا کہ اللہ تعالی مجبور ولاچار کی مدد کرنے کا پسند فرماتے ہیں
[١٩]قال ابوحنیفة لَقِیْتُ عبد اللّٰہ بن ابی اوفی: وسمعتہ یَقُوْلُ قَالَ رسول اللّٰہ ۖ حبک الشیئٍ یعمی ویصم ؛ الدال علی الخیر کفاعلہ والدال علی الشرّ کمثلہ ؛ ان اللّٰہ یحب اغاثة اللھفان (الموفق المکی ص٣٦بسندہ)
امام ابو حنیفہ نے فرمایا کہ میں عبد اللہ بن ابی اوفی سے ملا اور ان کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں رسول اللہﷺ سے سناآپ نے فرمایا کسی چیز کی محبت اس کے بارے میں آدمی کو اندھا اور بہرہ کتردیتی ہے ؛اور فرمایا خیر اور نیکی کی نشان دہی کرنے والابذات خود نیکی کرنے والے کی طرح ہے اور شر اور برائی کی طرف لگانے والا خود برائی کرنے والاے کی طرح ہے ؛اور آپ نے فرمایاکہ اللہ تعالی مجبور ولاچار کی مدد کرنے کا پسند فرماتے ہیں
(عن عائشة بنت عجرد)
[٢٠] قَالَ یحی بن معین ان اباحنیفة صاحب الرأ سمع عائشة بنت عجرد رضی اللہ عنہ تقول : قَالَ رسول اللّہٰﷺ أکثر جنداللّٰہ فی الارض الجراد ؛ لا آکلہ ولاأحرمہ (الموفق المکی ص٣١و٣٤وجامع المسانید)
اما ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ بنت عجرد سے ملا اور انکو یہ فرماتے ہوئے سنارسول اللہ ۖ نے فرمایااللہ تعالی کاسب سے بڑا لشکر جو اس نے زمین پر پیدا کیا ہے وہ ٹڈی ہے میں اس کو کھنا اچھا نہیں سمجھتا اور نہ ہی اس کو حرام قرار دیتا ہوں؛
[٢١]قال ابوحنیفة لقیت عائشة بنت عجرد رضی اللہ عنھا وسمعتھا تقول سمعت رسول اللہ ۖ یقول اکثر جند اللہ فی الارض الجراد لاآکلہ
(الماقب لمکی)
اما ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ بنت عجرد سے ملا اور انکو یہ فرماتے ہوئے سنارسول اللہ ۖ نے فرمایااللہ تعالی کاسب سے بڑا لشکر جو اس نے زمین پر پیدا کیا ہے وہ ٹڈی ہے میں اس کو کھنا اچھا نہیں سمجھتا؛
(عن جابر بن عبد اللہ الانصاری)
[٢٢] : عن ابی حنیفة عن جابر بن عبد اللّٰہ قال: جاء رجل من الانصار الی النبیﷺ فقال: یا رسول اللّٰہ مارزقتُ ولداً قطّ ولا ولد لی؛ فقال واین انت عن کثرة الاستغفاروالصَّدقة ؟ یرزق وفی روایة ترزق بھماالولد ؟ قَالَ : فکان الرجل یکثر الصدقة ویکثرالاستغفار ؛ قَالَ جابر فولد لہ تسعة من الذکور (ھذاالحدیث مرسلا لان جابر رضی اللّٰہ عنہ مات قبل ولادة الامام؛ الموفق المکی وجامع المسانید)
امام ابوحنیفہؒ سے روایت ہے آپ نے جابر بن عبد اللہ سے روایت کرتے ہوئے فرمایاکہ قبیلہ انصار کاایک آدمی دسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوااور عرض کرنے لگا یارسول اللہ میرے ہاں کبھی کوئی بچہ پیدا نہیں ہوااور نہ ہی میرا کوئی بچہ ہے ؟ اس کا کوئی علاج تجویز فرمائیں؟ آپﷺ نے فرمایا کیا وجہ ہے کہ آپ کثرت سے استغفار اور صدقہ کیون نہیں کرتے؟ حضرت جابر فرماتے ہیں اس کے بعد اس آدمی نے اللہ تعاکے راستے میں صدقہ اور استغفار کی کثرت کا معمول بنالیاحضرت جابر فرماتے ہیں اللہ تعالی نے اس کو نو لڑکے عطاء کئے ؛[٢٣]قال ابوحنیفة لَقِیْتُ جابر بن عبد اللّٰہ الانصاری وسمعتہ یَقُوْلُ بایعنا رسول اللّٰہ ﷺ علی السمع والطاعة والنصیحة لکل مسلمٍ ومسلمةٍ 
(الموفق المکی:ص٣٦ بسندہ)
امام اعظم ابوحنیفہ فرماتے ہیں میں جابر بن عبداللّٰہ انصاری سے ملااور انکو میں نے یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہم نے تین باتوں کے پورا کرنے پر رسول اللّٰہ ﷺ کی بیعت کی پہلی یہ کہ آپ کی ہر بات دل وجان سے متوجہ ہوکر سنیں گے ؛ اور دوسری یہ کہ آپ کے ہر فرمان پر دل وجان کی خوشی سے عمل کریں گے ؛ اور تیسری بات یہ کہ ہر آپ سے حاصل شدہ ہر اچھی بات کا مسلمان مردوں اور عورتوں میں خوب پرچار کریں گے۔نوٹ:ہر مسلمان پر یہ تین باتیں لازم ہیں ؛ دین کی بات دھیان سے سنے اور اس پر عمل کرے اور دوسروں کو اس پر عمل کرنے کی دعوت دے ؛ اللّٰہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق دے ؛ 
(عن معقل بن الیسار المتوفی:٦٦)
[٢٤]وقال ابوحنیفة لَقِیْتُ معقل بن یسارالمزنی : وسمعتہ یَقُوْلُ قَالَ رسول اللّٰہ ۖ علامات المؤمن ثلاث اذا قَالَ صدق ، واذا وعد وفی ، واذا اؤتمن خان؛ وعلامات المنافق ثلاث: اذا قَالَ کذب ، واذا وعد اخلف ، واذا اؤتمن خان
(المناقب المکی:ص٣٦ تکلم فی ھذا الحدیث لان الامام ولدت فی ثمانین علی قول المتفق علیہ ومات معقل بن یسار فی سنة ست وستین)
امام اعظم ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت معقل بن یسار مازنی سے ملا اور وہ فرمارہے تھے :کہ میں نے رسول اللّٰہ ﷺ سے سنا کہ مؤمن کی تین نشانیاں ہیں پہلی یہ کہ جب بولتا ہے تو سچ بولتا ہے ؛ دوسری یہ کہ جب وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے ؛ اور تیسری یہ کہ :جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت نہیں کرتا؛اور منافق کی بھی تین نشانیاں ہیں پہلی یہ کہ جب بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے دوسری یہ کہ جب وعدہ کر تا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے ؛ اور تیسری یہ کہ جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرتا ہے ؛اللّٰہ تعالی ہمارے اندر ایمان والوں کی صفات پیدا فرمائے اور منافقوں کی صفات سے ہماری حفاظت فرمائے۔

Wednesday, October 9, 2013

الله تعالیٰ کا تعارف

الله تعالیٰ کا تعارف

اللَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ الحَىُّ القَيّومُ ۚ لا تَأخُذُهُ سِنَةٌ وَلا نَومٌ ۚ لَهُ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۗ مَن ذَا الَّذى يَشفَعُ عِندَهُ إِلّا بِإِذنِهِ ۚ يَعلَمُ ما بَينَ أَيديهِم وَما خَلفَهُم ۖ وَلا يُحيطونَ بِشَيءٍ مِن عِلمِهِ إِلّا بِما شاءَ ۚ وَسِعَ كُرسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ ۖ وَلا يَـٔودُهُ حِفظُهُما ۚ وَهُوَ العَلِىُّ العَظيمُ {2:255

خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں زندہ ہمیشہ رہنے والا اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہیں سب اسی کا ہے کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس سے (کسی کی) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہوچکا ہے اسے سب معلوم ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز پر دسترس حاصل نہیں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسی قدر معلوم کرا دیتا ہے) اس کی بادشاہی (اور علم) آسمان اور زمین سب پر حاوی ہے اور اسے ان کی حفاظت کچھ بھی دشوار نہیں وہ بڑا عالی رتبہ اور جلیل القدر ہے

اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہں زندہ ہے سب کا تھامنے والا [۴۱۶] نہیں پکڑ سکتی اس کو اونگھ اور نہ نیند اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ایسا کون ہے جو سفارش کرے اس کے پاس مگر اجازت سے جانتا ہے جو کچھ خلقت کے روبرو ہے اور جو کچھ انکے پیچھے ہے اور وہ سب احاطہ نہیں کر سکتے کسی چیز کا اس کی معلومات میں سے مگر جتنا کہ وہی چاہے گنجائش ہے اس کی کرسی میں تمام آسمانوں اور زمین کو اور گراں نہیں اس کو تھامنا ان کا اور وہی ہے سب سے برتر عظمت والا [۴۱۷]
اس آیت میں توحید ذات اور عظمت صفات حق تعالیٰ کو بیان فرمایا کہ حق تعالیٰ موجود ہے ہمیشہ سے اور کوئی اس کا شریک نہیں تمام مخلوقات کا موجد وہی ہے تمام نقصان اور ہر طرح کے تبدل اور فتور سے منزہ ہے سب چیزوں کا مالک ہے تمام چیزوں کا کامل علم اور سب پر پوری قدرت اور اعلیٰ درجے کی عظمت اس کو حاصل ہے کسی کو نہ اتنا استحقاق نہ اتنی مجال کہ بغیر اس کے حکم کے کسی کی سفارش بھی اس سے کر سکے کوئی امر ایسا نہیں جس کے کرنے میں اس کو دشواری اور گرانی ہو سکے ۔ تمام چیزوں اور سب کی عقلوں سے برتر ہے اس کے مقابلہ میں سب حقیر ہیں ۔ اس سے دو مضمون اور خوب ذہن نشین ہو گئے ایک تو حق تعالیٰ کی ربوبیت اور حکومت اور اپنی محکومیت اور عبدیت جس سے حق تعالیٰ کے تمام احکامات مذکورہ اور غیر مذکورہ کا بلا چون و چراں واجب التصدیق اور واجب التعمیل ہونا اور اس کے احکام میں کسی قسم کے شک و شبہ کا معتبرنہ ہونا معلوم ہو گیا دوسرے عبادات و معاملات کثیرہ مذکورہ سابقہ کو اور ان کے ساتھ تنعیم و تعذیب کو دیکھ کر کسی کو خلجان ہو سکتا تھا کہ ہر ہر فرد کے اس قدر معاملات و عبادات کثیرہ ہیں کہ جن کا مجموعہ اتنا ہوا جاتا ہے کہ ان کا ضبط اور حساب کتاب محال معلوم ہوتا ہے پھر اس کے مقابلہ میں ثواب و عقاب یہ بھی عقل سے باہر غیر ممکن معلوم ہوتا ہے سو اس آیت میں حق سبحانہ نے چند صفات مقدسہ اپنی ایسی ذکر فرمائیں کہ وہ تمام خیالات بسہولت دور ہوگئے یعنی اس کا علم و قدرت ایسا کامل ہے کہ ایک چیز بھی ایسی نہیں جو اس سے باہر ہو جس کا علم اور قدرت ایسا غیر متناہی اور ہمیشہ یکساں رہنے والا ہو اس کو تمام جزئیات عالم کے ضبط رکھنے اور ان کاعوض عطا فرمانے میں کیا دقت ہو سکتی ہے۔
پہلی آیت سے حق سبحانہ کی عظمت شان بھی مفہوم ہو تی ہے اب اس کے بعد اس آیت کو جس میں توحید ذات اور اس کا تقدس و جلال غایت عظمت و وضاحت کے ساتھ مذکور ہے نازل فرمائی اور اسی کا لقب آیۃ الکرسی ہے اسی کو حدیث میں اعظم آیات کتاب اللہ فرمایا ہے اور بہت فضیلت اور ثواب منقول ہے اور اصل بات یہ ہے کہ حق تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں رلا ملا کر تین قسم کے مضمون کو جگہ جگہ بیان فرمایا ہے علم توحید و صفات، علم احکام، علم قصص و حکایات سے بھی توحید و صفات کی تقریر و تائید مقصود ہوتی ہے یا علم احکام کی تاکید و ضرورت اور علم توحید و صفات اور علم احکام بھی باہم ایسے مربوط ہیں کہ ایک دوسرے کے لئے علت اور علامت ہے صفات حق تعالیٰ احکام شرعیہ کے حق میں منشاء اور اصل ہیں تو احکام شرعیہ صفات کے لئے بمنزلہ ثمرات اور فروع ہیں تو اب ظاہر ہے کہ علم قصص اور علم احکام سے علم توحید کو ضرور اعانت اور تقویت پہنچے گی اور علم قصص اور علم توحید و صفات سے ضرور علم احکام کی تاکید اور اس کی ضرورت بلکہ حقیقت اور اصلیت ثابت ہو گی اور یہ طریقہ جو تین طریقوں سے مرکب ہے بغایت احسن اور اسہل اور قابل قبول ہے اول تو اس وجہ سے کہ ایک طریقہ کہ پابندی موجب ملال ہوتی ہے اور ایک علم سے دوسرے کی طرف منتقل ہوجانا ایسا ہوجاتا ہے جیسا ایک باغ کی سیر کر کے دوسرے باغ کی سیر کرنے لگے دوسرے تینوں طریقوں سے مل کر حقیقت منشاء ثمرہ نتیجہ سب ہی معلوم ہو جائے گا اور اس میں تعمیل احکام نہایت شوق و مستعدی اور رغبت و بصیرت کے ساتھ ہو گی۔ اس لئے طریقہ مذکورہ بغایت عمدہ اور مفید اور قرآن مجید میں کثیر الاستعمال ہے اس جگہ دیکھ لیجئے کہ اول احکام کو کس کثرت و تفصیل سے بیان فرمایا اس کے بعد بقدر مصلحت قصص کو بیان کر کے تمام احکامات مذکورہ کے فوائد و نتائج گویا ہم کو آنکھوں سے دکھلا دیئے ان سب کے بعد آیۃ الکرسی جو کہ دربارہ توحید و صفات ممتاز آیت ہے اس کو بیان فرما کر جملہ احکامات کی جڑ کو دلوں میں ایسا مستحکم فرما دیا کہ اکھاڑے نہ اکھڑے۔




اللَّهُ وَلِىُّ الَّذينَ ءامَنوا يُخرِجُهُم مِنَ الظُّلُمٰتِ إِلَى النّورِ ۖ وَالَّذينَ كَفَروا أَولِياؤُهُمُ الطّٰغوتُ يُخرِجونَهُم مِنَ النّورِ إِلَى الظُّلُمٰتِ ۗ أُولٰئِكَ أَصحٰبُ النّارِ ۖ هُم فيها خٰلِدونَ {2:257}
جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کا دوست خدا ہے کہ اُن کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے جاتا ہے اور جو کافر ہیں ان کے دوست شیطان ہیں کہ ان کو روشنی سے نکال کر اندھیرے میں لے جاتے ہیں یہی لوگ اہل دوزخ ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

اللہ مددگار ہے ایمان والوں کا نکالتا ہے ان کو اندھیروں سے روشنی کی طرف اور جو لوگ کافر ہوئے ان کے رفیق ہیں شیطان نکالتے ہیں ان کو روشنی سے اندھیروں کی طرف یہی لوگ ہیں دوزخ میں رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے


اللَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ الحَىُّ القَيّومُ {3:2}
خدا (جو معبود برحق ہے) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہمیشہ زندہ رہنے والا
اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں زندہ ہے سب کا تھامنے والا
نجران کے ساٹھ عیسائیوں کا ایک مؤقر و معزز وفد نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ اس میں تین شخص عبدالمسیح عاقب بحیثیت امارت و سیادت کے، ایہم السید بلحاظ رائے و تدبیر کے اور ابو حارثہ بن علقمہ با عتبار سب سے بڑے مذہبی عالم اور لاٹ پادری ہونے کے عام شہرت اور امتیار رکھتے تھے۔ یہ تیسرا شخص اصل میں عرب کے مشہور قبیلہ "بنی بکر بن وائل" سے تعلق رکھتا تھا۔ پھر پکا نصرانی بن گیا۔ سلاطین روم نے اس کی مذہبی صلابت اور مجدد شرف کو دیکھتے ہوئے بڑی تعظیم و تکریم کی۔ علاوہ بیش قرار مالی امداد کے اس کے لئے گرجے تعمیر کئے اور امور مذہبی کے اعلیٰ منصب پر مامور کیا۔ یہ وفد بارگاہ رسالت میں بڑی آن بان سے حاضر ہوا اور متنازع فیہ مسائل میں حضور سے گفتگو کی جس کی پوری تفصیل محمد بن اسحاق کی سیرۃ میں منقول ہے ۔ سورۂ " آل عمران" کا ابتدائی حصہ تقریباً اسی نوے آیات تک اسی واقعہ میں نازل ہوا۔ عیسائیوں کا پہلا اور بنیادی عقیدہ یہ تھا کہ حضرت مسیحؑ بعینہ خدا یا خدا کے بیٹے یا تین خداؤں میں کے ایک ہیں۔ سورۂ ہذا کی پہلی آیت میں توحید خالص کا دعویٰ کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی جو صفات "حیّ قیوم" بیان کی گئیں وہ عیسائیوں کے اس دعوے کو صاف طور پر باطل ٹھہراتی ہیں۔ چنانچہ حضور نے دوران مناظرہ میں ان سےفرمایا کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ حَیّ (زندہ) ہے جس پر کبھی موت طاری نہیں ہو سکتی ۔ اسی نے تمام مخلوقات کو وجود عطا کیا اور سامان بقاء پیدا کر کے ان کو اپنی قدرت کاملہ سے تھام رکھا ہے۔ برخلاف اس کے عیسٰیؑ پر یقینًا موت و فنا آ کر رہے گی۔ اور ظاہر ہے جو شخص خود اپنی ہستی کو برقرار نہ رکھ سکے دوسری مخلوقات کی ہستی کیا برقرار رکھ سکتا ہے۔ "نصاریٰ نے سن کر اقرار کیا (کہ بیشک صحیح ہے ) شاید انہوں نے غنیمت سمجھا ہو گا کہ آپ اپنے اعتقاد کے موافق { عیسٰی یاتی علیہ الفناء } کا سوال کر رہے ہیں یعنی عیسٰی پر فنا ضرور آئے گی، اگر جواب نفی میں دیا تو آپ ہمارے عقیدہ کے موافق کہ حضرت عیسٰیؑ کو عرصہ ہوا موت آ چکی ہے۔ ہم کو اور زیادہ صریح طور پر ملزم اور مفحم کر سکیں گے۔ اس لئے لفظی مناقشہ میں پڑنا مصلحت نہ سمجھا۔ اور ممکن ہے یہ لوگ ان فرقوں میں سے ہوں جو عقیدہ اسلام کے موافق مسیحؑ کے قتل و صلب کا قطعًا انکار کرتے تھے اور رفع جسمانی کے قائل تھے جیسا کہ حافظ ابن تمیمہ نے "الجواب الصحیح" اور "الفارق بین المخلوق و الخالق" کے مصنف نے تصریح کی ہے کہ شام و مصر کے نصاریٰ عمومًا اسی عقیدہ پر تھے۔ مدت کے بعد پولس نے عقیدہ صلب کی اشاعت کی۔ پھر یہ خیال یورپ سے مصر و شام وغیرہ پہنچا بہرحال نبی کریم کا { انّ عیسیٰ اتی علیہ الفناء } کے بجائے { یاتی علیہ الفناء } فرمانا، درآں حالیکہ پہلے الفاظ تردید الوہیۃ مسیح کے موقع پر زیادہ صاف اور مسکت ہوتے۔ ظاہر کرتا ہے کہ موقع الزام میں بھی مسیحؑ پر موت سے پہلے لفظ موت کا اطلاق آپ نے پسند نہیں کیا۔


اللَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ ۚ لَيَجمَعَنَّكُم إِلىٰ يَومِ القِيٰمَةِ لا رَيبَ فيهِ ۗ وَمَن أَصدَقُ مِنَ اللَّهِ حَديثًا {4:87}
خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ قیامت کے دن تم سب کو ضرور جمع کرے گا اور خدا سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہے؟
اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں بیشک تم کو جمع کرے گا قیامت کے دن اس میں کچھ شبہ نہیں اور اللہ سے سچی کس کی بات
یعنی قیامت کا آنا اور ثواب و عقاب کے سب وعدوں کا پورا ہونا سب سچ ہے اس میں تخلف نہیں ہو گا ان باتوں کو سرسری خیال نہ کرو۔





اللَّهُ الَّذى رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَيرِ عَمَدٍ تَرَونَها ۖ ثُمَّ استَوىٰ عَلَى العَرشِ ۖ وَسَخَّرَ الشَّمسَ وَالقَمَرَ ۖ كُلٌّ يَجرى لِأَجَلٍ مُسَمًّى ۚ يُدَبِّرُ الأَمرَ يُفَصِّلُ الءايٰتِ لَعَلَّكُم بِلِقاءِ رَبِّكُم توقِنونَ {13:2}
اللہ وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے۔ پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا۔ ہر ایک ایک میعاد معین تک گردش کر رہا ہے۔ وہی (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے (اس طرح) وہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار کے روبرو جانے کا یقین کرو
اللہ وہ ہے جس نے اونچے بنائے آسمان بغیر ستون دیکھتے ہو [۲] پھر قائم ہوا عرش پر [۳] اور کام میں لگا دیا سورج اور چاند کو ہر ایک چلتا ہے وقت مقرر پر (تک) [۴] تدبیر کرتا ہے کام کی ظاہر کرتا ہے نشانیاں کہ (تاکہ) شاید تم اپنے رب سے ملنے کا یقین کرو [۵]
یعنی جس نے ایسی عظیم الشان مخلوقات کو پیدا کیا اسے تمہارا دوبارہ پیدا کرنا کیا مشکل ہے ۔ نیز ایک باخبر ، مدبر، بیدا مغز اور طاقتور گورنمنٹ باغیوں اور مجرموں کو ہمیشہ کے لئے یوں ہی آزاد نہیں چھوڑے رکھتی۔ نہ وفادار امن پسند رعایا کی راحت رسانی سے اغماض کر سکتی ہے۔ پھر کیسے ممکن ہے کہ خداوند قدوس جو زمین و آسمان کے تخت کا تنہا مالک اور اپنی تدبیر و حکمت سے تمام مخلوقات علوی و سفلی کا انتظام باحسن اسلوب قائم رکھنے والا ہے۔ مطیع و عاصی کو یوں ہی مہمل چھوڑے رکھے۔ ضرور ہے کہ ایک دن وفاداروں کو وفاداری کا صلہ ملے اور مجرم اپنی سزا کو پہنچیں۔ پھر جب اس زندگی میں مطیع و عاصی کےدرمیان ہم ایسی صاف تفریق نہیں دیکھتے تو یقینًا ماننا پڑے گا کہ اس زندگی کے بعد کوئی دوسری زندگی ہے جس میں سب کو آسمانی عدالت کے سامنے حاضر ہو کر عمر بھر کے اعمال کا پھل چکھنا ہوگا۔
یعنی اس دنیا کی ایسی عظیم الشان ، بلند اور مضبوط چھت خدا نے بنائی جسے تم دیکھتے ہو۔ اور لطف یہ ہے کہ کوئی ستون یا کھمبا یا گرڈر دکھائی نہیں دیتا جس پر اتنی بڑی ڈاٹ کھڑی کی گئ بجز اس کے کیا کہا جائے کہ محض قدرت کے غیر مرئی ستون کے سہارے اس کا قیام ہے۔ { وَیُمْسِکَ السَّمَآءَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ } (حج رکوع۹) کشش اجسام کا نظریہ اگر صحیح ہو تو وہ اس آیت کے منافی نہیں۔ کیونکہ کشش کو عرفًا عُمد نہیں کہتے اور اگر عمد کہا جائے تو مرئی نہیں ہے۔ { رُوِیَ عنِ ابنِ عَبَاسٍ وَمُجَاھِدٍ وَالْحَسَنِ وَقَتَادَۃَ وَغَیْرِ وَاحِدٍ اَنَّھُمْ قَالُوْالَھَا عُمُدٌ وَلَکِنْ لَا نَرَیٰ } (ابن کثیرؒ) یعنی ان بزرگوں نے فرمایا کہ آسمانوںکے ستون ہیں جو ہم کونظر نہیں آتے۔ واللہ اعلم۔
یعنی سورج اپنا دورہ ایک سال میں اور چاند ایک ماہ میں پورا کرتا ہے یا { لِاَجَلٍ مُّسَمًّی } کے معنی وقت مقرر تک لئے جائیں تو یہ مطلب ہو گا کہ چاند سورج اسی طرح چلتے رہیں گے ۔ قیامت تک۔
"استواء علی العرش" کے متعلق سورہ اعراف آٹھویں پارہ کے آخر میں کلام کیا گیا ہے وہاں ملاحظہ کر لیا جائے۔




اللَّهُ يَعلَمُ ما تَحمِلُ كُلُّ أُنثىٰ وَما تَغيضُ الأَرحامُ وَما تَزدادُ ۖ وَكُلُّ شَيءٍ عِندَهُ بِمِقدارٍ {13:8}
اللہ وہی اس بچے سے واقف ہے جو عورت کے پیٹ میں ہوتا ہے اور پیٹ کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھی (واقف ہے)۔ اور ہر چیز کا اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے
اللہ جانتا ہے جو پیٹ میں رکھتی ہے ہر مادہ [۱۶] اور جو سکڑتے ہیں پیٹ اور بڑھتے ہیں اور ہر چیز کا اس کے یہاں اندازہ ہے [۱۷]
یعنی حاملہ کے پیٹ میں ایک بچہ ہے یا زیادہ ، پورا بن چکا ہے یا ناتمام ہے ، تھوڑی مدت میں پیدا ہو گا یا زیادہ میں۔ غرض پیٹ گھٹنے بڑھنے کے تمام اسرار و اسباب اور اوقات و احوال کو پوری طرح جانتا ہے۔ اور اپنے علم محیط کے موافق ہر چیز کو ہر حالت میں اس کے اندازہ اور استعداد کے موافق رکھتا ہے۔ اسی طرح اس نے جو آیات انبیاء علیہم السلام کی تصدیق کے لئے اتاری ہیں ان میں خاص اندازہ اور مصالح و حکم ملحوظ رہی ہیں۔ جس وقت جس قدر بنی آدم کی استعداد و صلاحیت کے مطابق نشانات کا ظاہر کرنا مصلحت تھا اس میں کمی نہیں ہوئی۔ باقی قبول کرنے اور منتفع ہونے کے لحاظ سے لوگوں کا اختلاف ایسا ہی ہے جیسے حوامل کے پیٹ سے پیدا ہونے والوں کے احوال تفاوت استعداد و تربیت کی بناء پر مختلف ہوتے ہیں۔
کہ مذکر ہے یا مونث ، پورا ہے یا ادھورا ، اچھا ہے یا برا ، وغیرہ ذلک من الاحوال۔



اللَّهُ يَبسُطُ الرِّزقَ لِمَن يَشاءُ وَيَقدِرُ ۚ وَفَرِحوا بِالحَيوٰةِ الدُّنيا وَمَا الحَيوٰةُ الدُّنيا فِى الءاخِرَةِ إِلّا مَتٰعٌ {13:26}
اللہ جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور (جس کا چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ اور کافر لوگ دنیا کی زندگی پر خوش ہو رہے ہیں اور دنیا کی زندگی آخرت (کے مقابلے) میں (بہت) تھوڑا فائدہ ہے
اللہ کشادہ کرتا ہے روزی جس کو چاہے اور تنگ کرتا ہے [۴۵] اور فریفتہ ہیں دنیا کی زندگی پر اور دنیا کی زندگی کچھ نہیں آخرت کے آگے مگر متاع (مال) حقیر [۴۶]
یعنی اسی کو مقصود سمجھ کر اتراتے اور اکڑتے ہیں۔ حالانکہ آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی محض ہیچ ہے جیسے ایک شخص اپنی انگلی سے سمندر کو چھوئے تو وہ تری جو انگلی کو پہنچی ہے سمندر کے سامنے کیا حقیقت رکھی ہے۔ دنیا کی آخرت کے مقابل اتنی بھی حقیقت نہیں۔ لہذا عقلمند کو چاہئے کہ فانی کو باقی پر کو مقدم رکھے۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے بذات خود مقصود نہیں۔ یہاں کے سامانوں سے اس طرح تمتع کرو جو آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنے جیسے صحابہ رضی اللہ عنہم نے کیا۔
یعنی دنیا کے عیش و فراخی کو دیکھ کر سعادت و شقاوت کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ نہ یہ ضروری ہے کہ جس کو دنیا میں خدا نے رزق اور پیسہ زیادہ دیا ہے وہ اس کی بارگاہ میں مقبول ہو۔ بہت سے مقبول بندے بطور آزمائش و امتحان یہاں عسرت کی زندگی بسر کرتے ہیں اور مردود مجرموں کو ڈھیل دی جاتی ہے وہ مزے اڑاتے ہیں ۔ یہ ہی دلیل اس کی ہے کہ اس زندگی کے بعد کوئی دوسری زندگی ہے جہاں ہر شخص کو اس کے نیک و بد اعمال کا پورا پورا پھل مل کر رہے گا۔ بہرحال دنیا کی تنگی و فراخی مقبول و مردود ہوے کا معیار نہیں بن سکتا۔



اللَّهِ الَّذى لَهُ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَما فِى الأَرضِ ۗ وَوَيلٌ لِلكٰفِرينَ مِن عَذابٍ شَديدٍ {14:2}
وہ اللہ کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور کافروں کے لیے عذاب سخت (کی وجہ) سے خرابی ہے
اللہ کہ جس کا ہے جو کچھ کہ موجود ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں [۲] اور مصیبت ہے کافروں کو ایک سخت عذاب سے [۳]
یعنی صحیح معرفت کی روشنی میں اس راستہ پر چل پڑیں جو زبردست و غالب ، ستودہ صفات ، شہنشاہ مطلق اور مالک الکل خدا کا بتایا ہوا اور اس کے مقام رضاء تک پہنچانے والا ہے۔
یعنی جو لوگ ایسی کتاب نزال ہونے کے بعد کفر و شرک اور جہالت و ضلالت کی اندھیری سے نہ نکلے ان کو سخت عذاب اور ہلاکت خیز مصیبت کا سامنا ، آخرت میں یا دنیا میں بھی۔



اللَّهُ الَّذى خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ وَأَنزَلَ مِنَ السَّماءِ ماءً فَأَخرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزقًا لَكُم ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ الفُلكَ لِتَجرِىَ فِى البَحرِ بِأَمرِهِ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ الأَنهٰرَ {14:32}
اللہ ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لیے پھل پیدا کئے۔ اور کشتیوں (اور جہازوں) کو تمہارے زیر فرمان کیا تاکہ دریا (اور سمندر) میں اس کے حکم سے چلیں۔ اور نہروں کو بھی تمہارے زیر فرمان کیا
اللہ وہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین اور اتارا آسمان سے پانی [۵۵] پھر اس سے نکالی روزی تمہاری میوے [۵۶] اور کہنے میں کیا تمہارے کشتی کو (کام میں دیں تمہارے کشتیاں کہ چلیں) کہ چلے دریا میں اسکے حکم سے [۵۷] اور کام میں لگایا (دیں) تمہارے ندیوں (ندیاں) کو
یعنی سمندر کی خوفناک لہروں میں ذرا سی کشتی پر سوار ہو کر کہاں سے کہاں پہنچتے ہو اور کس قدر تجارتی یا غیر تجارتی فوائد حاصل کرتے ہو ، یہ خدا ہی کی قدرت اور حکم سے ہے کہ سمندر کے تھپیڑوں میں ذرا سی ڈونگی کو ہم جدھر چاہیں لئے پھرتے ہیں۔
یعنی آسمان کی طرف سے پانی اتارا ، یا یہ مطلب ہو کہ بارش کے آنے میں بخارات وغیرہ ظاہری اسباب کے علاوہ غیر مرئی سماوی اسباب کو بھی دخل ہے۔ دیکھو آفتاب کی شعاعیں تمام اشیا کی طرح آتشیں شیشہ پر بھی پڑتی ہیں لیکن وہ اپنی مخصوص ساخت اور استعداد کی بدولت انہی شعاعوں سے غیر مرئی طور پر اس درجہ حرارت کا استفادہ کرتا ہے جو دوسری چیزیں نہیں کرتیں ۔ چاند سمندر سے کتنی دور ہے ، مگر اس کے گھٹنے بڑھنے سے سمندر کے پانی میں مد وجزر پیدا ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح اگر بادل بھی کسی سماوی خزانہ سے غیر محسوس طریقہ پر مستفید ہوتا ہو تو انکار کی کونسی وجہ ہے۔
یعنی حق تعالیٰ نے اپنے کمال قدرت و حکمت سے پانی میں ایک قوت رکھی جو درختوں اور کھیتوں کے نشوونما اور بارآور ہونے کا سبب بنتی ہے ۔ اسی کے ذریعہ سے پھل اور میوے ہمیں کھانے کو ملتے ہیں۔






اللَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ ۖ لَهُ الأَسماءُ الحُسنىٰ {20:8}
اللہ (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اس کے (سب) نام اچھے ہیں
اللہ ہے جسکے سوا بندگی نہیں کسی کی اُسی کے ہیں سب نام خاصے
آیات بالا میں جو صفات حق تعالیٰ کی بیان ہوئی ہیں (یعنی اس کا خالق الکل ، مالک علی الاطلاق ، رحمٰن ، قادر مطلق اور صاحب علم محیط ہونا) ان کا اقتضاء یہ ہے کہ الوہیت بھی تنہا اسی کا خاصہ ہو بجز اس کےکسی دوسرے کے آگے سر عبودیت نہ جھکایا جائے ۔ کیونکہ نہ صرف صفات مذکورہ بالا بلکہ کل عمدہ صفات اور اچھے نام اسی کی ذات منبع الکمالات کے لئے مخصوص ہیں۔ کوئی دوسری ہستی اس شان و صفت کی موجود نہیں جو معبود بن سکے۔ نہ ان صفتوں اور ناموں کےتعدد سے اس کی ذات میں تعدد آتا ہے۔ جیسا کہ بعض جہال عرب کا خیال تھا کہ مختلف ناموں سے خدا کو پکارنا دعوےٰ توحید کے مخالف ہے۔






اللَّهُ يَحكُمُ بَينَكُم يَومَ القِيٰمَةِ فيما كُنتُم فيهِ تَختَلِفونَ {22:69}
جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو اللہ تم میں قیامت کے روز ان کا فیصلہ کردے گا
اللہ فیصلہ کرے گا تم میں قیامت کے دن جس چیز میں تمہاری راہ جدا جدا تھی
تمام انبیاء اصول دین میں متفق رہے ہیں۔ البتہ ہر امت کے لئے اللہ تعالیٰ نے بندگی کی صورتیں مختلف زمانوں میں مختلف مقرر کی ہیں جن کے موافق وہ امتیں خدا کی عبادت بجا لاتی رہیں۔ اس امت محمدیہ کے لئے بھی ایک خاص شریعت بھیجی گئ لیکن اصل دین ہمیشہ سے ایک ہی رہا۔ بجز اللہ کے کبھی کسی دوسری چیز کی عبادت مقرر نہیں کی گئ ۔ اس لئے توحید وغیرہ کے ان متفق علیہ کاموں میں جھگڑا کرنا کسی کو کسی حال زیبا نہیں۔ جب ایسی کھلی ہوئی چیز میں بھی حجتیں نکالی جائیں تو آپ کچھ پروا نہ کریں۔ آپ جس سیدھی راہ پر قائم ہیں لوگوں کو اسی طرف بلاتے رہئے۔ اور خواہ مخواہ کے جھگڑے نکالنے والوں کا معاملہ خدائے واحد کے سپرد کیجئے وہ خود ان کی تمام حرکات سے خوب واقف ہے قیامت کےدن ان کے تمام اختلافات اور جھگڑوں کا عملی فیصلہ کر دے گا۔ آپ دعوت و تبلیغ کا فرض ادا کر کے ان کی فکر میں زیادہ دردسری نہ اٹھائیں۔ ایسے ضدی معاندین کا علاج خدا کے پاس ہے (تنبیہ) { فَلَا یُنَا زِعُنَّکَ فِی الْاَمْرِ } کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جب ہر امت کے لئے اللہ تعالیٰ نے جدا گانہ دستور العمل مقرر کیا ہے۔ پھر اس پیغمبر کی امت کے لئے نئی شریعت آئی تو جھگڑنے کی کیا بات ہے۔ بعض مفسرین نے {مَنْسَک } کے معنی ذبح و قربانی کے لئے ہیں ، مگر اقرب وہ ہی ہے جو مترجم محقق قدس اللہ روحہٗ نے اختیار فرمایا ۔ واللہ اعلم۔



اللَّهُ يَصطَفى مِنَ المَلٰئِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النّاسِ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَميعٌ بَصيرٌ {22:75}
اللہ فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ بےشک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے
اللہ چھانٹ لیتا ہے فرشتوں میں پیغام پہنچانے والے اور آدمیوں میں [۱۱۱] اللہ سنتا دیکھتا ہے [۱۱۲]
یعنی ان کی تمام باتوں کو اور ان کے ماضی و مستقبل کے تمام احوال کو دیکھتا ہے اس لئے وہ ہی حق رکھتا ہے کہ جس کے احوال و استعداد پر نظر کر کے منصب رسالت پر فائز کرنا چاہے فائز کر دے۔ { اَللہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہٗ } (انعام رکوع۱۵) حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی ساری خلق میں بہتر وہ لوگ ہیں پیغام پہنچانے والے، فرشتوں میں بھی وہ فرشتے اعلیٰ ہیں ان کو (یعنی ان کی ہدایات کو) چھوڑ کر بتوں کو مانتے ہو" کس قدر بے تکی بات ہے۔
یعنی بعض فرشتوں سے پیغامبری کا کام لیتا ہے (مثلًا جبریلؑ) اور بعض انسانوں سے جن کو خدا اس منصب کے لئے انتخاب فرمائے گا ظاہر ہے ان کا درجہ تمام خلائق سے اعلیٰ ہونا چاہئے۔

اللَّهُ نورُ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ ۚ مَثَلُ نورِهِ كَمِشكوٰةٍ فيها مِصباحٌ ۖ المِصباحُ فى زُجاجَةٍ ۖ الزُّجاجَةُ كَأَنَّها كَوكَبٌ دُرِّىٌّ يوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُبٰرَكَةٍ زَيتونَةٍ لا شَرقِيَّةٍ وَلا غَربِيَّةٍ يَكادُ زَيتُها يُضيءُ وَلَو لَم تَمسَسهُ نارٌ ۚ نورٌ عَلىٰ نورٍ ۗ يَهدِى اللَّهُ لِنورِهِ مَن يَشاءُ ۚ وَيَضرِبُ اللَّهُ الأَمثٰلَ لِلنّاسِ ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيءٍ عَليمٌ {24:35}
اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔ اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔ اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے  (پڑی) روشنی پر روشنی (ہو رہی ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اور خدا نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
اللہ روشنی ہے آسمانوں اور زمین کی [۶۶] مثال اس کی روشنی کی جیسے ایک طاق اس میں ہو ایک چراغ وہ چراغ دھرا ہو ایک شیشہ میں وہ شیشہ ہے جیسے ایک تارہ چمکتا ہوا تیل جلتا ہے اس میں ایک برکت کے درخت کا وہ زیتون ہے نہ مشرق کی طرف ہے اور نہ مغرب کی طرف قریب ہے اس کا تیل کہ روشن ہو جائے اگرچہ نہ لگی ہو اس میں آگ روشنی پر روشنی اللہ راہ دکھلا دیتا ہے اپنی روشنی کی جس کو چاہے اور بیان کرتا ہے اللہ مثالیں لوگوں کے واسطے اور اللہ سب چیز کو جانتا ہے [۶۷]
یعنی یوں تو اللہ کے نور سے تمام موجودات کی نمود ہے۔ لیکن مومنین مہتدین کو نور الہٰی سے ہدایت و عرفان کا جو خصوصی حصہ ملتا ہے۔ اس مثال کی ایک عمدہ توجیہہ: اس کی مثال ایسی سمجھو گویا مومن قانت کا جسم ایک طاق کی طرح ہے جس کے اندر ایک ستارہ کی طرح چمکدار شیشہ (قندیل) رکھا ہو۔ یہ شیشہ اس کا قلب ہوا جس کا تعلق عالم بالا سے ہے۔ اس شیشہ (قندیل) میں معرفت و ہدایت کا چراغ روشن ہے، یہ روشنی ایسے صاف و شفاف اور لطیف تیل سے حاصل ہو رہی ہے جو ایک نہایت ہی مبارک درخت (زیتون) سے نکل کر آیا ہے اور زیتون بھی وہ جو کسی حجاب سے نہ مشرق میں ہو نہ مغرب میں یعنی کسی طرف دھوپ کی روک نہیں کھلے میدان میں کھڑا ہے جس پر صبح و شام دونوں وقت کی دھوپ پڑتی ہے۔ تجربہ سے معلوم ہوا کہ ایسے زیتون کا تیل اور ابھی زیادہ لطیف و صاف ہوتا ہے۔ غرض اس کا تیل اس قدر صاف اور چمکدار ہے کہ بدون آگ دکھلائے ہی معلوم ہوتا ہے کہ خودبخود روشن ہو جائے گا۔ یہ تیل میرے نزدیک اسی حسن استعداد اور نور توفیق کا ہوا جو نور مبارک کے القاء سے بدء فطرت میں مومن کو حاصل ہوا تھا۔ جیسا کہ اوپر کے فائدہ میں گذر چکا اور جس طرح شجرہ مبارکہ کو { لَاشَرْقِیَّۃٍ وَلَا غَرْبِیَّۃٍ } فرمایا تھا وہ نور ربانی بھی جہت کی قید سے پاک ہے۔ خلاصہ یہ ہوا کہ مومن کا شیشہ دل نہایت صاف ہو تا ہے، اور خدا کی توفیق سے اس میں قبول حق کی ایسی زبردست استعداد پائی جاتی ہے کہ بدون دیا سلائی دکھائے ہی جل اٹھنے کو تیار ہوتا ہے اب جہاں ذرا آگ دکھائی یعنی وحی و قرآن کی تیز روشنی نے اس کو مس کیا فورًا اس کی فطری روشنی بھڑک اٹھی۔ اسی کو { نُوْرٌ عَلٰی نُوْرٍ } فرمایا باقی سب کچھ اللہ تعالیٰ کے قبضے میں ہے جس کو چاہے اپنی روشنی عنایت فرمائے اور وہ ہی جانتا ہے کہ کس کو یہ روشنی ملنی چاہئے۔ کس کو نہیں ان عجیب و غریب مثالوں کا بیان فرمانا بھی اسی غرض سے ہے کہ استعداد رکھنے والوں کو بصیرت کی ایک روشنی حاصل ہو۔ حق تعالیٰ ہی تمثیل کے مناسب موقع و محل کو پوری طرح جانتا ہے، کسی دوسرے کو قدرت کہاں کہ ایسی موزوں و جامع مثال پیش کر سکے۔ آگے فرمایا کہ وہ روشنی ملتی ہے اس سے کہ جن مسجدوں میں کامل لوگ صبح و شام بندگی کرتے ہیں وہاں دھیان لگا رہے۔ (تنبیہ) مفسرین نے تشبیہ کی تقریر بہت طرح کی ہے، حضرت شاہ صاحبؒ نے بھی موضح القرآن میں نہایت لطیف و عمیق تقریر فرمائی ہے مگر بندہ کے خیال میں جو توجیہہ آئی وہ درج کر دی۔ { وَلِلنّاس فیما یعشقون مذاھبٗ } واضح رہے کہ { یُوقَدُ } اور { وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْہُ نَار } میں جس نار کی طرف اشارہ ہے میں نے مشبہ میں اس کی جگہ وحی و قرآن کو رکھا ہے۔ اس کا ماخذ وہ فائدہ ہے جو حضرت شاہ صاحبؒ نے { مَثَلُھُمْ کَمَثَلِ الَّذِی اسْتَوْقَدَنَارًا } پر لکھا ہے اور جس کی تائید صحیحین کی ایک حدیث سے ہوتی ہے جس میں آپ نے یہ الفاظ فرمائے ہیں۔ { اِنَّمَا مَثَلِیْ وَ مَثَلُ النّاسِ کَرجُلٍ اسْتَوْقَدَ نَارًا فلما اضاءَتْ مَا حَوْلَہٗ  جَعَلَ الفِرَاشُ وَھٰذہِ الدَّوابُّ الَّتِیْ یَقَعْنَ فِیْھَا } الخ
یعنی اللہ سے رونق اور بستی ہے زمین و آسمان کو اس کی مدد نہ ہو تو سب ویران ہو جائیں (موضح القرآن) سب مخلوق کو نور وجود اسی سے ملا ہے۔ چاند، سورج، ستارے، فرشتے اور انبیاء و اولیاء میں جو ظاہری و باطنی روشنی ہے، اسی منبع النور سے مستفادہ ہے۔ ہدایت و معرفت کا جو چمکارا کسی کو پہنچتا ہے اسی بارگاہ رفیع سے پہنچتا ہے۔ تمام علویات و سفلیات اس کی آیات تکوینیہ و تنزیلیہ سے منور ہیں۔ حسن و جمال یا خوبی و کمال کی کوئی چمک اگر کہیں نظر پڑتی ہے وہ اس کے وجہ منور اور ذات مباک کے جمال و کمال کا ایک پر تو ہے۔ سیرت ابن اسحٰق میں ہے کہ طائف میں جب لوگوں نے حضور کو ستایا تو یہ دعا زبان پر تھی۔ { اَعُوْذُ بِنُوْرِ وَجْھِکَ الذِی اَشْرَقَتْ لَہُ الظلمَاتُ وَ صَلَحُ عَلَیَہِ اَمْرُ الدُّنْیَا والْاٰ خِرَۃِ اَنْ یَحُلَّ بِیْ غَضَبُکَ اَوْ یَنْزِل بِیْ سَخَطُکَ لَکَ الْعُتْبٰی حَتّٰی ترضٰی وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ} ۔ رات کی تاریکی میں آپ اپنے رب کو { اَنْتَ نُوْرُ السَّمٰواتِ وَالْاَرْضِ } کہہ کر پکارا کرتے اور اپنے کان، آنکھ، دل، ہر ہر عضو بلکہ بال بال میں اس سے نور طلب فرماتے تھے اور اخیر میں بطور خلاصہ فرماتے { وَاجْعَلْ لِیْ نُوْرًا } یا { وَاَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا } یا { وَاجْعَلْنِیْ نُوْرًا } یعنی میرے نور کو بڑھا بلکہ مجھے نور ہی نور بنا دے۔ اور ایک حدیث میں ہے۔ { اِنَّ اللہَ خَلَقَ خَلْقَہٗ فِی ظُلْمَۃٍ ثُمَّ القیٰ عَلَیْھِمْ مِنْ نُوْرِہٖ فَمَنْ اَصَابَہٗ مِنْ نُوْرِہٖ یَوْمَئِذٍ اھْتَدیٰ وَمَنْ اَخْطَاہٗ ضَلَّ } (فتح الباری ۶۔۴۳۰) یعنی جس کو اس وقت اللہ کے نور (توفیق) سے حصہ ملا وہ ہدایت پر آیا اور جو اس سے چوکا گمراہ رہا۔ واضح رہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کی دوسری صفات مثلاً سمع، بصر وغیرہ کی کوئی کیفیت بیان نہیں کی جا سکتی۔ ایسے ہی صفت نور بھی ہے ممکنات کے نور پر قیاس نہ کیا جائے۔ تفصیل کے لئے امام غزالی کا رسالہ "مشکوٰۃ الانوار" دیکھو۔




اللَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ رَبُّ العَرشِ العَظيمِ ۩ {27:26}
اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی عرش عظیم کا مالک ہے
اللہ ہے کسی کی بندگی نہیں اس کے سوائے پروردگار تخت بڑے کا [۳۴]
یعنی اس کے عرش عظیم سے بلقیس کے تخت کو کیا نسبت۔



اللَّهُ يَبسُطُ الرِّزقَ لِمَن يَشاءُ مِن عِبادِهِ وَيَقدِرُ لَهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيءٍ عَليمٌ {29:62}
اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کر دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے بیشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
اللہ پھیلاتا ہے روزی جس کے واسطے چاہے اپنے بندوں میں اور ماپ کر دیتا ہے جسکو چاہے [۹۷] بیشک اللہ ہر چیز سے خبردار ہے [۹۸]
ناپ کر دیتا ہے یہ نہیں کہ بالکل نہ دے۔
یعنی یہ خبر اسی کو ہے کہ کس کو کتنا دینا چاہئے۔





اللَّهُ يَبدَؤُا۟ الخَلقَ ثُمَّ يُعيدُهُ ثُمَّ إِلَيهِ تُرجَعونَ {30:11}
اللہ ہی خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے وہی اس کو پھر پیدا کرے گا پھر تم اُسی کی طرف لوٹ جاؤ گے
اللہ بناتا ہے پہلی بار پھر اس کو دہرائے گا پھر اسی کی طرف جاؤ گے



اللَّهُ الَّذى خَلَقَكُم ثُمَّ رَزَقَكُم ثُمَّ يُميتُكُم ثُمَّ يُحييكُم ۖ هَل مِن شُرَكائِكُم مَن يَفعَلُ مِن ذٰلِكُم مِن شَيءٍ ۚ سُبحٰنَهُ وَتَعٰلىٰ عَمّا يُشرِكونَ {30:40}
اللہ ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو رزق دیا پھر تمہیں مارے گا۔ پھر زندہ کرے گا۔ بھلا تمہارے (بنائے ہوئے) شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کر سکے۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شریکوں سے بلند ہے
اللہ وہ ہی ہے جس نے تم کو بنایا پھر تم کو روزی دی پھر تم کو مارتا ہے پھر تم کو جلائے گا کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو کر سکے ان کاموں میں سے ایک کام وہ نرالا ہے اور بہت اوپر ہے اس سے کہ شریک بتلاتے ہیں [۴۵]
یعنی مارنا جلانا، روزی دینا سب کام تو تنہا اس کے قبضہ میں ہوئے۔ پھر دوسرے شریک کدھر سے آ کر الوہیت کے مستحق بن گئے۔



اللَّهُ الَّذى يُرسِلُ الرِّيٰحَ فَتُثيرُ سَحابًا فَيَبسُطُهُ فِى السَّماءِ كَيفَ يَشاءُ وَيَجعَلُهُ كِسَفًا فَتَرَى الوَدقَ يَخرُجُ مِن خِلٰلِهِ ۖ فَإِذا أَصابَ بِهِ مَن يَشاءُ مِن عِبادِهِ إِذا هُم يَستَبشِرونَ {30:48}
اللہ ہی تو ہے جو ہواؤں کو چلاتا ہے تو وہ بادل کو اُبھارتی ہیں۔ پھر خدا اس کو جس طرح چاہتا ہے آسمان میں پھیلا دیتا اور تہ بتہ کر دیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے بیچ میں سے مینھہ نکلنے لگتا ہے پھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے اُسے برسا دیتا ہے تو وہ خوش ہو جاتے ہیں
اللہ ہے جو چلاتا ہے ہوائیں پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل کو پھر پھیلا دیتا ہے اس کو آسمان میں جس طرح چاہے [۵۹] اور رکھتا ہے اس کو تہہ بہ تہہ پھر تو دیکھے مینہ کو کہ نکلتا ہے اس کے بیچ میں سے پھر جب اس کو پہنچاتا ہے جس کو کہ چاہتا ہے اپنے بندوں میں تبھی وہ لگتے ہیں خوشیاں کرنے [۶۰]
یعنی پہلے کسی طرف، پیچھے کسی طرف، اسی طرح دین بھی پھیلائے گا۔ چنانچہ پھیلا دیا۔
اسی طرح جو ایمانی اور روحانی بارش سے منتفع ہوں گے اور خوشیاں منائیں گے۔



اللَّهُ الَّذى خَلَقَكُم مِن ضَعفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِن بَعدِ ضَعفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِن بَعدِ قُوَّةٍ ضَعفًا وَشَيبَةً ۚ يَخلُقُ ما يَشاءُ ۖ وَهُوَ العَليمُ القَديرُ {30:54}
اللہ ہی تو ہے جس نے تم کو (ابتدا میں) کمزور حالت میں پیدا کیا پھر کمزوری کے بعد طاقت عنایت کی پھر طاقت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ صاحب دانش اور صاحب قدرت ہے
اللہ ہے جس نے بنایا تم کمزوری سے پھر دیا کمزوری کے پیچھے زور پھر دے گا زور کے پیچھے کمزوری اور سفید بال بناتا ہے جو کچھ چاہے اور وہ ہے سب کچھ جانتا کر سکتا [۶۶]
یعنی بچہ شروع میں پیدائش کے وقت بیحد کمزور و ناتوان ہوتا ہے۔ پھر آہستہ آہستہ قوت آنے لگی ہے حتٰی کہ جوانی کے وقت اس کا زور انتہا کو پہنچ جاتا ہے اور تمام قوتیں شباب پر ہوتی ہیں پھر عمر ڈھلنے لگتی ہے اور زور و قوت کے پیچھے کمزوری کے آثار نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ جس کی آخری حد بڑھاپا ہے۔ اس وقت تمام اعضاء ڈھیلے پڑ جاتےاور قویٰ معطل ہونے لگتے ہیں۔ قوت و ضعف کا یہ سب اتار چڑھاؤ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ جس طرح چاہے کسی چیز کو بنائے ۔ اور قوت و ضعف کے مختلف ادوار میں اس کو گذارے۔ اسی کو قدرت حاصل ہے اور وہ ہی جانتا ہے کہ کس چیز کو کس وقت تک کن حالات میں رکھنا مناسب ہے۔ لہذا اسی خدا کی اور اس کے پیغمبروں کی باتیں ہمیں سننی چاہئیں۔ شاید اس میں یہ بھی اشارہ کر دیا کہ جس طرح تم کو کمزوری کے بعد زور دیا، مسلمانوں کو بھی ضعف کے بعد قوت عطا کرے گا اور جو دین بظاہر اس وقت کمزور نظر آتا ہے کچھ دنوں بعد زور پکڑے گا اور اپنے شباب و عروج کو پہنچے گا۔ اس کے بعد پھر ہو سکتا ہے کہ ایک زمانہ مسلمانوں کے ضعف کا آئے سو یاد رکھنا چاہئے کہ خدائے قادر و توانا ہر وقت ضعف کو قوت سے تبدیل کر سکتا ہے۔ ہاں ایسا کرنے کی خاص صورتیں اور اسباب ہوتے ہیں۔ واللہ اعلم۔



اللَّهُ الَّذى خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ وَما بَينَهُما فى سِتَّةِ أَيّامٍ ثُمَّ استَوىٰ عَلَى العَرشِ ۖ ما لَكُم مِن دونِهِ مِن وَلِىٍّ وَلا شَفيعٍ ۚ أَفَلا تَتَذَكَّرونَ {32:4}
اللہ ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو چیزیں ان دونوں میں ہیں سب کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ اس کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا۔ کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟
اللہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے چھ دن کے اندر پھر قائم ہوا عرش پر [۳] کوئی نہیں تمہارا اس کے سوائے حمایتی اور نہ سفارشی پھر تم کیا دھیان نہیں کرتے [۴]
یعنی دھیان نہیں کرتے کہ اس کے پیغام اور پیغامبر کو جھٹلا کر کہاں جاؤ گے ۔ تمام زمین و آسمان میں عرش سے فرش تک اللہ کی حکومت ہے۔ اگر پکڑے گئے تو ا سکی اجازت و رضاء کے بدون کوئی حمایت اور سفارش کرنے والا بھی نہ ملے گا۔
اس کا بیان سورہ اعراف میں آٹھویں پارہ کے اختتام کے قریب گذر چکا۔ ملاحظہ کر لیا جائے۔




اللَّهَ رَبَّكُم وَرَبَّ ءابائِكُمُ الأَوَّلينَ {37:126}
(یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے
جو اللہ ہے رب تمہارا اور رب تمہارے اگلے باپ دادوں کا 
یعنی یوں تو دنیا میں آدمی بھی تحلیل و ترکیب کر کے بظاہر بہت سی چیزیں بنا لیتے ہیں۔ مگر بہتر بنانے والا وہ ہے جو تمام اصول و فروع، جواہر و اعراض اور صفات و موصوفات کا حقیقی خالق ہے جس نے تم کو اور تمہارے باپ دادوں کو پیدا کیا پھر یہ کیسے جائز ہو گا کہ اس احسن الخالقین کو چھوڑ کر "بعل" بت کی پرستش کی جائے اور اس سے مدد مانگی جائے جو ایک ذرہ کو ظاہری طور پر بھی پیدا نہیں کر سکتا بلکہ اس کا وجود خود اپنے پرستاروں کا رہین منت ہے۔ انہوں نے جیسا چاہا بنا کر کھڑا کر دیا۔





اللَّهُ نَزَّلَ أَحسَنَ الحَديثِ كِتٰبًا مُتَشٰبِهًا مَثانِىَ تَقشَعِرُّ مِنهُ جُلودُ الَّذينَ يَخشَونَ رَبَّهُم ثُمَّ تَلينُ جُلودُهُم وَقُلوبُهُم إِلىٰ ذِكرِ اللَّهِ ۚ ذٰلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهدى بِهِ مَن يَشاءُ ۚ وَمَن يُضلِلِ اللَّهُ فَما لَهُ مِن هادٍ {39:23}
اللہ نے نہایت اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں (یعنی) کتاب (جس کی آیتیں باہم) ملتی جلتی (ہیں) اور دہرائی جاتی (ہیں) جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے بدن کے (اس سے) رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پھر ان کے بدن اور دل نرم (ہو کر) اللہ کی یاد کی طرف (متوجہ) ہوجاتے ہیں۔ یہی اللہ کی ہدایت ہے وہ اس سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور جس کو اللہ گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں
اللہ نے اتاری بہتر بات کتاب کی [۳۹] آپس میں ملتی دہرائی ہوئی [۴۰] بال کھڑے ہوئے ہیں اس سے کھال پر ان لوگوں کے جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے پھر نرم ہوتی ہیں ان کی کھالیں اور ان کے دل اللہ کی یاد پر [۴۱] یہ ہے راہ دینا اللہ کا اس طرح راہ دیتا ہے جس کو چاہے اور جس کو راہ بھلائے اللہ اسکو کوئی نہیں سجھانے والا [۴۲]
یعنی کتاب اللہ سن کر اللہ کے خوف اور اس کے کلام کی عظمت سے ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں اور بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور کھالیں نرم پڑ جاتی ہیں۔ مطلب یہ کہ خوف و رعب کی کیفیت طاری ہو کر ان کا قلب و قالب اور ظاہر و باطن اللہ کی یاد کے سامنے جھک جاتا ہے اور اللہ کی یاد ان کے بدن اور روح دونوں پر ایک خاص اثر پیدا کرتی ہے یہ حال اقویائے کاملین کا ہوا۔ اگر کبھی ضعفاء و ناقصین پر دوسری قسم کی کیفیات و احوال طاری ہو جائیں مثلًٓا غشی یا صعقہ وغیرہ تو اس کی نفی آیت سے نہیں ہوتی۔ اور نہ ان کی تفصیل ان پر لازم آتی ہے۔ بلکہ اس طرح ازخود رفتہ اور بے قابو ہو جانا عمومًٓا وارد کی قوت اور مورد کے ضعف کی دلیل ہے۔ جامع ترمذی میں ایک حدیث بیان کرتے وقت ابوہریرہؓ پر اس قسم کے بعض احوال کا طاری ہونا مُصّرح ہے۔ واللہ اعلم۔
یعنی صحیح، صادق، مضبوط، نافع، معقول اور فصیح و بلیغ ہونے میں کوئی آیت کم نہیں۔ ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہے، مضامین میں کوئی اختلاف و تعارض نہیں۔ بلکہ بہت سی آیات کے مضامین ایسے متشابہ واقع ہوئے ہیں کہ ایک آیت کو دوسری کی طرف لوٹانے سے صحیح تفسیر معلوم ہو جاتی ہے۔ { القراٰن یفسر بعضہ بعضًا } اور "مثانی" یعنی دہرائ ہوئی کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے احکام اور مواعظ و قصص کو مختلف پیرایوں میں دہرایا گیا ہے تا اچھی طرح دلنشین ہو جائیں، نیز تلاوت میں بار بار آیتیں دہرائی جاتی ہیں اور بعض علماء نے "متشابہ" و "مثانی" کا مطلب یہ لیا ہے کہ بعض آیات میں ایک ہی طرح کے مضمون کا سلسلہ دور تک چلا جاتا ہے وہ متشابہ ہوئیں اور بعض جگہ ایک نوعیت کے مضمون کے ساتھ دوسرے جملہ میں اس کے مقابل کی نوعیت کا مضمون بیان کیا جاتا ہے۔ مثلًا { اِنَّ الْاَبْرارَ لَفِیْ نَعِیْم وَّاِنَّ الفجارَ لفی جَحِیْم } یا { نَبِّیْ عِبَادِیْ اَنِّیْ اَنَاالغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ وَاَنَّ عَذَابِیْ ھُوَالْعَذَابُ الْاَلِیْمُ } یا { وَیُحَذِّرُکُمُ اللہُ  نَفْسَہٗ وَاللہ رَؤفٌ بِالْعِبَادِ }۔ ایسی آیات کو مثانی کہیں گے کہ ان میں دو مختلف قسم کے مضمون بیان ہوئے۔
یعنی دنیا میں کوئی بات اس کتاب کی باتوں سے بہتر نہیں۔
یعنی جس کے لئے حکمت الہٰی مقتضی ہو اس طرح کامیابی کے راستے کھول دیے جاتے ہیں اور اس شان سے منزل مقصود کی طرف لے چلتے ہیں۔ اور جس کو سوء استعداد کی وجہ سے خدا تعالیٰ ہدایت کی توفیق نہ دے۔ آگے کون ہے جو اس کی دستگیری کر سکے۔




اللَّهُ يَتَوَفَّى الأَنفُسَ حينَ مَوتِها وَالَّتى لَم تَمُت فى مَنامِها ۖ فَيُمسِكُ الَّتى قَضىٰ عَلَيهَا المَوتَ وَيُرسِلُ الأُخرىٰ إِلىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى ۚ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايٰتٍ لِقَومٍ يَتَفَكَّرونَ {39:42}
اللہ لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کرچکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں
اللہ کھینچ لیتا ہے جانیں جب وقت ہو انکے مرنے کا اور جو نہیں مریں انکو کھینچ لیتا ہے انکی نیند میں پھر رکھ چھوڑتا ہے جن پر مرنا ٹھہرا دیا ہے بھیج دیتا ہے اوروں کو ایک وعدہ مقرر تک اس بات میں پتے ہیں ان لوگوں کو جو دھیان کریں [۵۶]
حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں یعنی نیند میں ہر روز جان کھینچتا ہے پھر (واپس) بھیجتا ہے۔ یہ ہی نشان ہے آخرت کا۔ معلوم ہوا نیند میں بھی جان کھینچتی ہے۔ جیسے موت میں۔ اگر نیند میں کھینچ کر رہ گئ وہ ہی موت ہے مگر یہ جان وہ ہے جس کو (ظاہر) ہوش کہتے ہیں۔ اور ایک جان جس سے سانس چلتی ہے اور نبضیں اچھلتی ہیں اور کھانا ہضم ہوتا ہے سو دوسری ہے وہ موت سے پہلے نہیں کھینچتی (موضح القرآن) حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے بغوی نے نقل کیا ہے کہ نیند میں روح نکل جاتی ہے مگر اس کا مخصوص تعلق بدن سے بذریعہ شعاع کے رہتا ہے جس سے حیات باطل ہونے نہیں پاتی(جیسے آفتاب لاکھوں میل سے بذریعہ شعاعوں کے زمین کو گرم رکھتا ہے)۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیند میں بھی وہ ہی چیز نکلتی ہے جو موت کے وقت نکلتی ہے لیکن تعلق کا انقطاع ویسا نہیں ہوتا جو موت میں ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔


اللَّهُ خٰلِقُ كُلِّ شَيءٍ ۖ وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ وَكيلٌ {39:62}
اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اور وہی ہر چیز کا نگراں ہے
اللہ بنانے والا ہے ہر چیز کا اور وہ ہرچیز کا ذمہ لیتا ہے


اللَّهُ الَّذى جَعَلَ لَكُمُ الَّيلَ لِتَسكُنوا فيهِ وَالنَّهارَ مُبصِرًا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَذو فَضلٍ عَلَى النّاسِ وَلٰكِنَّ أَكثَرَ النّاسِ لا يَشكُرونَ {40:61}
اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی کہ اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا (کہ اس میں کام کرو) بےشک خدا لوگوں پر فضل کرنے والا ہے۔ لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
اللہ ہے جس نے بنایا تمہارے واسطے رات کو کہ اس میں چین پکڑو اور دن بنایا دیکھنے کا [۸۲] اللہ تو فضل والا ہے لوگوں پر اور لیکن بہت لوگ حق نہیں مانتے [۸۳]
یعنی منعم حقیقی کی حق شناسی یہ تھی کہ قول و فعل اور جان و دل سے اس کا شکر ادا کرتے بہت سے لوگ شکر کے بجائے شرک کرتے ہیں۔
رات کی ٹھنڈ اور تاریکی میں عمومًا لوگ سوتے اور آرام کرتے ہیں۔ جب دن ہوتا ہے تو تازہ دم ہو کر اس کے اجالے میں اپنے کاروبار میں مشغول ہو جاتے ہیں اس وقت دیکھنے بھالنے اور چلنے پھرنے کے لئے مصنوعی روشنیوں کی چنداں ضرورت نہیں پڑتی۔



اللَّهُ الَّذى جَعَلَ لَكُمُ الأَرضَ قَرارًا وَالسَّماءَ بِناءً وَصَوَّرَكُم فَأَحسَنَ صُوَرَكُم وَرَزَقَكُم مِنَ الطَّيِّبٰتِ ۚ ذٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُم ۖ فَتَبارَكَ اللَّهُ رَبُّ العٰلَمينَ {40:64}
اللہ ہی تو ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے ٹھیرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی خوب بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے۔ پس خدائے پروردگار عالم بہت ہی بابرکت ہے
اللہ ہے جس نے بنایا تمہارے لئے زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور آسمان کو عمارت [۸۵] اور صورت بنائی تمہاری تو اچھی بنائیں صورتیں تمہاری اور روزی دی تمکو ستھری چیزوں سے وہ اللہ ہے رب تمہارا سو بڑی برکت ہے اللہ کی جو رب ہے سارے جہان کا [۸۶]
سب جانوروں سے انسان کی صورت بہتر اور سب کی روزی سے اسکی روزی ستھری ہے۔
یعنی قبہ کی طرح بنایا۔

اللَّهُ الَّذى جَعَلَ لَكُمُ الأَنعٰمَ لِتَركَبوا مِنها وَمِنها تَأكُلونَ {40:79}
اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے چارپائے بنائے تاکہ ان میں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو
اللہ ہے جس نے بنا دیے تمہارے واسطے چوپائے تاکہ سواری کرو بعضوں پر اور بعضوں کو کھاتے ہو



اللَّهُ الَّذى أَنزَلَ الكِتٰبَ بِالحَقِّ وَالميزانَ ۗ وَما يُدريكَ لَعَلَّ السّاعَةَ قَريبٌ {42:17}
اللہ ہی تو ہے جس نے سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور (عدل وانصاف کی) ترازو۔ اور تم کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی آ پہنچی ہو
اللہ وہی ہے جس نے اتاری کتاب سچے دین پر اور ترازو بھی [۲۳] اور تجھ کو کیا خبر ہے شاید وہ گھڑی پاس ہو [۲۴]
یعنی اپنے اعمال و احوال کو کتاب اللہ کی کسوٹی پر کس کر اور دین حق کی ترازو میں تول کر دیکھ لو ، کہاں تک کھرے اور پورے اترتے ہیں۔ کیا معلوم ہے کہ قیامت کی گھڑی بالکل قریب ہی آ لگی ہو، پھر کچھ نہ ہو سکے گا۔ جو فکر کرنا ہے اس کے آنے سے پہلے کر لو۔
اللہ نے مادی ترازو بھی اتاری جس میں اجسام تلتے ہیں اور علمی ترازو بھی جسے عقل سلیم کہتے ہیں اور اخلاقی ترازو بھی جسے صفت عدل و انصاف کہا جاتا ہے اور سب سے بڑی ترازو دین حق ہے جو خالق و مخلوق کے حقوق کا ٹھیک ٹھیک تصفیہ کرتا ہے اور جس میں بات پوری تلتی ہے نہ کم نہ زیادہ۔



اللَّهُ لَطيفٌ بِعِبادِهِ يَرزُقُ مَن يَشاءُ ۖ وَهُوَ القَوِىُّ العَزيزُ {42:19}
اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو چاہتا ہے رزق دیتا ہے۔ اور وہ زور والا (اور) زبردست ہے
اللہ نرمی رکھتا ہے اپنے بندوں پر [۲۶] روزی دیتا ہے جس کو چاہے اور وہی ہے زورآور زبردست [۲۷]
جس کو چاہے، جتنی چاہے دے۔
یعنی باوجود تکذیب و انکار کے روزی کسی کی بند نہیں کرتا۔ بلکہ بندوں کے باریک سے باریک احوال کی رعایت کرتا اور نہایت نرمی اور تدبیر لطیف سے ان کی تربیت فرماتا ہے۔



اللَّهُ الَّذى سَخَّرَ لَكُمُ البَحرَ لِتَجرِىَ الفُلكُ فيهِ بِأَمرِهِ وَلِتَبتَغوا مِن فَضلِهِ وَلَعَلَّكُم تَشكُرونَ {45:12}
اللہ ہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے قابو کردیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کے فضل سے (معاش) تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو
اللہ وہ ہے جس نے بس میں کر دیا تمہارے دریا کو کہ چلیں اس میں جہاز اس کے حکم سے [۱۰] اور تاکہ تلاش کرو اسکے فضل سے اور تاکہ تم حق مانو [۱۱]
یعنی سمندر جیسی مخلوق کو ایسا مسخر کر دیا کہ تم بے تکلف اپنی کشتیاں اور جہاز اس میں لئے پھرتے ہو۔ میلوں کی گہرائیوں کو پایاب کر رکھا ہے۔
یعنی بحری تجارت کرو ، یا شکار کھیلو، یا اسکی تہ میں سے موتی نکالو۔ اور یہ سب منافع و فوائد حاصل کرتے وقت منعم حقیقی کو نہ بھولو اس کا حق پہچانو، زبان و دل اور قلب و قالب سے شکر ادا کرو۔





اللَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَليَتَوَكَّلِ المُؤمِنونَ {64:13}
اللہ (جو معبود برحق ہے اس) کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو مومنوں کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسا رکھیں
اللہ اُسکے سوائے کسی کی بندگی نہیں اور اللہ پر چاہئے بھروسہ کریں ایمان والے [۱۷]
یعنی معبود اور مستعان تنہا اسی کی ذات ہے۔ نہ کسی اور کی بندگی نہ کوئی دوسرا بھروسہ کے لائق۔





اللَّهُ الَّذى خَلَقَ سَبعَ سَمٰوٰتٍ وَمِنَ الأَرضِ مِثلَهُنَّ يَتَنَزَّلُ الأَمرُ بَينَهُنَّ لِتَعلَموا أَنَّ اللَّهَ عَلىٰ كُلِّ شَيءٍ قَديرٌ وَأَنَّ اللَّهَ قَد أَحاطَ بِكُلِّ شَيءٍ عِلمًا {65:12}
اللہ ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ایسی ہی زمینیں۔ ان میں (خدا کے) حکم اُترتے رہتے ہیں تاکہ تم لوگ جان لو کہ خدا چیز پر قادر ہے۔ اور یہ کہ خدا اپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے
اللہ وہی ہے جس نے بنائے سات آسمان اور زمین بھی اتنی ہی [۳۲] اترتا ہے اُس کا کا حکم اُنکے اندر [۳۳] تاکہ تم جانو کہ اللہ ہر چیز کر سکتا ہے اور اللہ کے علم میں سمائی ہے ہر چیز کی [۳۴]
یعنی آسمان و زمین کے پیدا کرنے اور ان میں انتظامی احکام جاری کرنے سے مقصود یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات علم و قدرت کا اظہار ہو (نبّہ علیہ ابن قیم فی بدائع الفوائد) بقیہ صفات ان ہی دو صفتوں سے کسی نہ کسی طرح تعلق رکھتی ہیں۔ صوفیہ کے ہاں جو ایک حدیث نقل کرتے ہیں { کُنْتُ کنزًا مَخْفِیًا فَاَحْبَبْتُ اَنْ اُعْرَفَ} گو محدثین کے نزدیک صحیح نہیں۔ مگر اس کا مضمون شاید اس آیت کے مضمون سے ماخوذ و مستفاد ہو۔ واللہ اعلم۔ تم سورۃ الطلاق وللہ الحمد والمنہ۔
یعنی زمینیں بھی سات پیدا کیں، جیسا کہ ترمذی وغیرہ کی احادیث میں ہے۔ ان میں احتمال ہے کہ نظر نہ آتی ہوں، اور احتمال ہے کہ نظر آتی ہوں۔ مگر لوگ ان کو کواکب سمجھتے ہوں۔ جیسا کہ مریخ وغیرہ کی نسبت آج کل حکماء یورپ کا گمان ہے کہ اس میں پہاڑ دریا اور آبادیاں ہیں۔ باقی حدیث میں جو ان زمینوں کا اس زمین کے تحت میں ہونا وارد ہے وہ شاید باعتبار بعض حالات کے ہو۔ اور بعض حالات میں وہ زمینیں اس سے فوق ہوجاتی ہوں۔ رہا ابن عباسؓ کا وہ اثر جس میں { اٰدمھم کا دمکم } وغیرہ آیا ہے، اس کی شرح کا یہ موقع نہیں۔ "روح المعانی" میں اس پر بقدر کفایت کلام کیا ہے۔ اور حضرت مولانا محمد قاسمؒ کے بعض رسائل میں اس کے بعض اطراف وجوانب کو بہت خوبی سے صاف کر دیا گیا ہے۔
یعنی عالم کے انتظام و تدبیر کے لئے اللہ کے احکام تکوینیہ و تشریعیہ آسمانوں اور زمینوں کے اندر اترتے رہتے ہیں۔




قُل هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ {112:1}
کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے
تو کہہ وہ اللہ ایک ہے
یعنی جو لوگ اللہ کی نسبت پوچھتے ہیں کہ وہ کیسا ہے، ان سے کہہ دیجیئے کہ وہ ایک ہے۔ جس کی ذات میں کسی قسم کے تعدد و تکثر اور دوئی کی گنجائش نہیں۔ نہ اسکا کوئی مقابل، نہ مشابہ، اس میں مجوس کے عقیدہ کا رد ہوگیا۔ جو کہتے ہیں کہ خالق دو ہیں۔ خیر کا خالق "یزداں" اور شر کا "ہرمن" نیز ہنود کی تردید ہوئی جو تینتیس کروڑ دیوتاؤں کو خدائی میں حصہ دار ٹھہراتے ہیں۔

اللَّهُ الصَّمَدُ {112:2}
اللہ بےنیاز ہے
اللہ بے نیاز ہے
"صمد" کی تفسیر کئ طرح کی گئ ہے۔ طبرانی ان سب کو نقل کرکے فرماتے ہیں { وکلّ ھٰذہٖ صحیحۃ وھی صفات ربنا عزوجل ھوالّذی یصمد الیہ فی الحوائج وھو الذی قدانتھٰی سؤددہٗ وھو الصمد الذی لاجوف لہ ولا یاکل ولایشرب وھوالباقی بعد خلقہ } (ابن کثیرؒ) (یہ سب معانی صحیح ہیں اور یہ سب ہمارے رب کی صفات ہیں۔ وہ ہی ہے جس کی طرف تمام حاجات میں رجوع کیا جاتا ہے یعنی سب اس کے محتاج ہیں وہ کسی کا محتاج نہیں۔ اور وہ ہی ہے جس کی بزرگی اور فوقیت تمام کمالات اور خوبیوں میں انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ اور وہ ہی ہے جو کھانے پینے کی خواہشات سے پاک ہے۔ اور وہ ہی ہے جو خلقت کے فنا ہونے کے بعد بھی باقی رہنے والا ہے) اللہ تعالیٰ کی صفت صمدیت سے ان جاہلوں پر رد ہوا جو کسی غیر اللہ کو کسی درجہ میں مستقل اختیار رکھنے والا سمجھتے ہوں نیز آریوں کے عقیدہ مادہ و روح کی تردید بھی ہوئی۔ کیونکہ ان کے اصول کے موافق اللہ تو عالم بنانے میں ان دونوں کا محتاج ہے اور یہ دونوں اپنے وجود میں اللہ کے محتاج نہیں (العیاذ باللہ)۔




لَم يَلِد وَلَم يولَد {112:3}
نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا
یعنی نہ کوئی اس کی اولاد، نہ وہ کسی کی اولاد، اس میں ان لوگوں کا رد ہوا جو حضرت مسیحؑ کو یا حضرت عزیرؑ کو خدا کا بیٹا اور فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہتے ہیں۔ نیز جو لوگ مسیحؑ کو یا کسی بشر کو خدا مانتے ہیں ان کی تردید { لَمْ یُوْلَدْ } میں کر دی گئ۔ یعنی خدا کی شان یہ ہے کہ اس کو کسی نے جنا نہ ہو۔ اور ظاہر ہے حضرت مسیحؑ ایک پاکباز عورت کے پیٹ سے پیدا ہوئے۔ پھر وہ خدا کس طرح ہو سکتے ہیں۔

وَلَم يَكُن لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ {112:4}
اور کوئی اس کا ہمسر نہیں
جب اس کے جوڑ کا کوئی نہیں تو جو رویا بیٹا کہاں سے ہو۔ اس جملہ میں ان اقوام کا رد ہوگیا جو اللہ کی کسی صفت میں کسی مخلوق کو اس کا ہمسر ٹھہراتے ہیں۔ حتّٰی کہ بعض گستاخ تو اس سے بڑھ کر صفات دوسروں میں ثابت کر دیتے ہیں۔ یہود کی کتابیں اٹھا کر دیکھو ایک دنگل میں خدا کی کشتی یعقوبؑ سے ہو رہی ہے اور یعقوبؑ خدا کو پچھاڑ دیتے ہیں۔(العیاذ باللہ) { کَبُرَتْ کَلِمَۃً تَخْرُجُ مِنْ اَفْوَاھِھِمْ اِنْ یَّقُوْلُوْنَ اِلَّا کَذِبًا }۔ { اِنّی اسالک یا اللہ لواحد الاحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوًا احد ان تغفرلی ذنوبی انک انت الغفورالرحیم }۔